سورج کی ’سونے کی ڈلیاں‘
انسان کبھی بھی سورج کے اتنے قریب نہیں آیا۔ ایسے لگتا ہے کہ یہ سونے کے
بلبلے ہیں اور مسلسل اپنی شکل تبدیل کر رہے ہیں۔ یہ تصویر دنیا کی سب سے
بڑی شمسی دوربین ’ہوائی‘ سے چند روز قبل لی گئی ہے۔ تصویر میں چھوٹے چھوٹے
نظر آنے والے یہ ’خلیے‘ در اصل تقریباﹰ پاکستان کے رقبے کے برابر ہیں۔
انسانی تاریخ میں سورج کی اتنے قریب سے لی گئی یہ پہلی تصویر ہے۔ |
|
میری آنکھوں میں دیکھیے!
کیا دونوں آنکھوں کے اردگرد موجود ڈبے حرکت کر رہے ہیں؟ نہیں، ایسا ہرگز
نہیں ہے۔ یہ صرف ایک تصویر ہے، جو آنکھوں کو وہم میں ڈال دیتی ہے۔ جرمن شہر
کیمنِٹس میں ان دنوں ایسی ہی تصاویر کی ایک نمائش جاری ہے، جو دماغ کو
پریشان کر دیتی ہیں۔
|
|
راکھ سے پھوٹتی بہار
اٹھارہویں صدی میں موسم سرما کے اختتام پر ہسپانوی بڑھئی موم بتیوں اور
چراغوں کے لکڑی سے بنے سٹینڈ جلا دیا کرتے تھے، کیوں کہ بہار میں ان کی
ضرورت نہیں رہتی تھی۔ اسپین کے علاقے ویلینسیا میں اسی روایت کی یاد میں
’فیلاز‘ نامی تہوار منایا جاتا ہے۔ ماضی کی اس رسم کو زندہ رکھنے کے لیے اب
بہترین ڈیزائنوں والے لکڑی کے فریم بھی جلا دیے جاتے ہیں۔
|
|
پلاسٹک کا سمندر
کینیڈا کے آرٹسٹ بینجمن فان وانگ کے بنائے ہوئے آرٹ کے اس نمونے کی تنصیب
کا مقصد یہ ہے کہ عوام پلاسٹک کے ذریعے سمندر کے آلودگی کو یاد رکھیں۔ آرٹ
کا یہ نمونہ ویتنام کے ہو چی مِن سٹی کے ایک شاپنگ سینٹر میں رکھا گیا ہے۔
’پلاسٹک کے اس سمندر‘ کی تیاری میں 168000 اسٹراز استعمال کیے گئے ہیں۔
|
|
آسمان کی نشانیاں
قوس قزاح کو تقریباً سبھی براعظموں کے مذاہب اور ثقافتوں میں ایک خاص اہمیت
حاصل رہی ہے۔ کئی اساطیر میں اس قدرتی مظہر کو خداؤں اور انسانوں کے مابین
ایک پُل بھی قرار دیا جاتا ہے۔ ایک برطانوی ساحل پر کھڑے اس جوڑے نے بھی
شاید کوئی دعا کی ہے؟
|
|
موسم بہار کی بیداری
اس مرتبہ موسم سرما کے دوران امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بہت زیادہ بارشیں
ہوئی تھیں لیکن اس کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔ بہت سے علاقوں میں جنگلی
پھولوں نے خوبصورتی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ سان بیرنیڈینو نیشنل پارک
میں واقع ایک جھیل اور پھولوں کی ایک جھلک۔
|
|
یونان میں ’گوشت ختم‘
یونان میں کارنیوال کی جڑیں قدیم یونانی دور سے جا ملتی ہیں۔ یونان میں منائے
جانے والے فیسٹیول ’ایپوکریس‘ (گوشت ختم) سے قدیم یونانی دیوتاؤں کی یاد تازہ
ہو جاتی ہے۔ یونان میں آج بھی کارنیوال کی شاندار تعطیلات کا اختتام ’صاف پیر‘
سے ہوتا ہے۔ اس کارنیوال کے بعد آرٹھوڈکس عیسائیوں کے چالیس ایام پر مبنی روزوں
کا آغاز ہو جاتا ہے۔
|
|
سرفنگ، دریائے خیم
یہ جرمن صوبے بائرن کا سب سے بڑا دریا ہے۔ تیز ہواؤں اور بارشوں کی وجہ سے یہاں
کا ماحول اٹلانٹک کی طرح کا احساس پیدا کر رہا ہے۔ ونٹر اسپورٹس کے لیے یہ موسم
شاندار ہے۔
|
|
انوار قطبی
فن لینڈ کے شمالی علاقے لیپ لینڈ میں قطبی روشنیاں دل موہ لینے والی ہیں۔ مختلف
رنگوں کی روشینوں کو اکثر جادوئی یا کسی اور دنیا سے آنے والی روشنی قرار دیا
جاتا ہے۔ ان کی دو اقسام ہیں، ایک کو قطب شمالی اور دوسری کو قطب جنوبی کی
روشنیاں کہا جاتا ہے۔ یہ قطبی روشنیاں ارضیاتی مقناطیسی قطبین کے ارد گرد
دکھائی دیتی ہیں، جنہیں آؤرورل زونز بھی کہا جاتا ہے۔
|
|
Partner Content: DW
|