|
چین کے ایک گاؤں ہوان گلو کے بارے میں مشہور ہے کہ اس گاؤں کی تمام عورتوں
کے بال ساڑھے چھ فٹ تک لمبے ہوتے ہیں- اس حوالے سے ان عورتوں کو گنیز بک آف
ورلڈ ریکارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے- اس گاؤں کی عورتوں کے اوسط بال ساڑھے
چھ فٹ تک لمبے ہوتے ہیں اس گاؤں کی عورتیں زندگی میں صرف ایک بار اپنے بال
اٹھارہ سال کی عمر میں کٹواتی ہیں- اس حوالے سے جب ان عورتوں نے ان کے لمبے
بالوں کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے اس کا راز چاول کے پانی کو قرار دیا-
ان کا یہ ماننا تھا کہ وہ اپنے بالوں کو چاول کے پانی سے دھوتی ہیں جس کے
سبب ان کے بال اتنے لمبے اور خوبصورت ہیں-
چاول کا پانی بنانے کا طریقہ
آدھا کپ چاول لیں اور دو کپ پانی میں اس کو بھگو دیں۔ اس کو رات بھر بھیگا
رہنے دیں یہاں تک کا پانی گدلا ہو جائے اور چاولوں کی طاقت پانی کے اندر
چلی جائے اس کے بعد چاولوں کو چھان کر پانی علیحدہ کر لیں-
اس پانی کو خمیر کرنے کے لیے اس پانی کو کمرے کے درجہ حرارت پر چھوڑ دیں-
گرم اور مرطوب آب و ہوا اس پانی کو جلد ہی خمیر کر دے گی- یہاں تک کہ پانی
دو سے تین دن میں گاڑھا ہو جائے گا اس کے بعد اس پانی میں ایک کپ سادہ پانی
شامل کریں اور اس کو کسی ٹھنڈی جگہ یا فریج میں رکھ دیں-
|
|
چاول کے پانی کے استعمال کا طریقہ
اس خمیر شدہ پانی کو کسی اسپرے والی بوتل میں ڈال لیں اور اس کو ہفتے میں
دو سے تین دفعہ شمپو کرنے کے بعد استعمال کریں- گیلے بالوں پر اس پانی کا
اسپرے کریں اور اس کو آدھے گھنٹے تک بالوں پر لگا رہنے دیں اس کے بعد اس کو
صاف پانی سے دھو لیں-
چاول کے پانی کے فوائد
چاولوں کا پانی قدرتی پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جس میں بڑی مقدار میں
پروٹین اور وٹامن بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ بالوں کی نمی کو برقرار رکھ کر
ان کو نشو نما پہنچاتے ہیں- اس کے علاوہ اس میں کاربوہائیڈریٹ بھی موجود
ہوتے ہیں جو کہ دو منہ والے بالوں کو یا بالوں کی خراب سطح کو ٹھیک کرنے
میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں-
|
|
چاولوں کے پانی کو دھونے کے بعد بھی ان کی افادیت ختم نہیں ہوتی ہے اور وہ
بالوں کے اوپر ایک تہہ کی طرح لگے رہتے ہیں جس سے بالوں کی نمی برقرار رہتی
ہے- اس میں پروٹین کی موجودگی اور وٹامن کی موجودگی بالوں کو مضبوطی فراہم
کرتے ہیں اور ان کو طاقت دیتے ہیں -
|