|
کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیاں روز اول سے باعث تنازعہ رہا ہے اس جنت
نظیر وادی کو تقسیم ہند کے وقت ہندوستان نے اپنی عیاری سے زبردستی ہتھیا
لیا تھا- مگر ان کے اس فیصلے کو کشمیری عوام نے کبھی بھی تسلیم نہیں کیا
اور ان کی جدوجہد آزادی قیام پاکستان سے آج تک جاری و ساری ہے- مگر اب
نریندر مودی کی شدت پسند حکومت نے کشمیری عوام کے خلاف ایک بل بھی پاس کر
دیا ہے جس کے ذریعے کشمیر میں اب غیر کشمیری بھی زمینیں خرید سکتے ہیں- اس
ذریعے سے ہندوستانی جکومت نے کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کر کے کشمیر میں
ہندو لوگوں کو بسانے کی کوشش کی ہے اس کے ساتھ کشمیری عوام کے احتجاج سے
بچنے کے لیے ہندوستانی حکومت نے تاریخ کا بدترین کال ڈاؤن کر رکھا ہے جس کے
خلاف پوری دنیا میں آواز اٹھائی جا رہی ہے -
اس موقع پر ہمیشہ کی طرح پاکستانی جکومت اور عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے
ساتھ کھڑے ہیں اور اس ظلم کے خلاف دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھا رہے ہیں-
اس موقع پر پاکستان شوبز کی مشہور ہستیاں بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں اور
اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے دنیا بھر کے سامنے آواز اٹھائی-
1: حمزہ علی عباسی
اپنے منفرد لہجے اور سچائی کے لیے آواز اٹھانے والے حمزہ علی عباسی
کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر خاموش نہ رہ سکے- اور اپنے ٹوئٹر پیغام
میں اپنے تمام ساتھی اداکاروں سے مطالبہ کر دیا کہ کشمیر کی عوام سے یک
جہتی کے لیے آواز اٹھائیں اور اس موقع پر اس بات کی فکر نہ کریں کہ اس بات
سے آپ کے ہندوستانی فین متاثر ہوں گے ۔ کیوں کہ اگر آپ اب اس کے لیے آواز
نہ اٹھائیں گے تو قیامت کے دن اللہ کو کیا جواب دیں گے-
|
|
2: مائرہ خان
معروف اداکارہ بھی کشمیر میں ہونے والے لاک ڈاؤن اور کشمیری عوام کی
شہادتوں پر خاموش نہ رہ سکیں اور بے ساختہ بول پڑیں کہ جنت جل رہی ہے اور
ہم خاموشی سے رو رہے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کشمیر میں طویل لاک
ڈاؤن کو بدترین ظلم اور زیادتی قرار دیا-
|
|
3: شان شاہد
شان شاہد نے مودی کی گنگا میں نہانے والی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ
گنگا میں نہانے سے معصوم کشمیری شہیدوں کا خون نہیں دھل سکتا ہے -
|
|
4: مہوش حیات
معروف اداکارہ مہوش حیات بھی کشمیریوں کے اوپر ہونے والے ظلم پر خاموش نہ
رہ سکیں اور انہوں نے ہندوستان کی فوج کی جانب سے کشمیر میں کلسٹر بم کے
استعمال کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے اس کو جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزی
قرار دیا- اور دنیا سے مطالبہ کیا کہ ہندوستان کے اس ظلم کے خلاف آنکھیں
کھولی جائيں اور اس ظلم کا راستہ روکا جائے-
|
|
5: وینا ملک
وینا ملک نے بھی کشمیری عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
بھارتی فوج اپنے ظلم سے کشمیریوں کو ان کے خود ارادیت سے محروم نہیں رکھ
سکتی آزادی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے کوئی بھی بزور طاقت ان کو اس حق سے
محروم نہیں رکھ سکتا ہے-
|
|
6: حریم فاروق
کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والے ظلم و زيادتی کے خلاف حریم فاروق بے ساختہ یہ
سوال پوچھنے پر مجبور ہو گئيں کہ آخر دنیا خاموش کیوں ہے؟ کشمیر میں ہونے والے
اس ظلم کے بازار کو کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے کیا انسانیت مر گئي ہے ؟ یہ
وقت آواز اٹھانے کا ہے ۔ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے ،اس ناانصافی
اور ظلم کو ختم کرنے کا ہے-
|
|