کیلے کو خالی پیٹ کیوں نہیں کھانا چاہیے؟ قیمت میں کم لیکن فائدوں میں سب سے قیمتی پھل

کیلے کو ہر عمر کے لوگ پسند کرتے ہیں کیلے کا مزاج گرم تر ہے کیلے میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں اس لئے موٹے افراد کیلا نہ کھائیں لیکن دبلے پتلے ،کمزور اور لاغر افراد کیلے کا استعمال ضرور کریں- اس کے علاوہ کیلا ہر عمر کے بچے کو دیا جا سکتا ہے- کیلے میں وٹامن اے،وٹامن بی،وٹامن سی ،وٹامن ڈی ، وٹامن ای،گندھک،کیلشیم اور پوٹاشیم پایا جاتا ہے اس لئے کیلا ہڈیوں ،دانتوں اور بالوں کے لیے انتہائی مفید ہے گنجا پن سے محفوظ رہ سکتے ہیں- کیلے میں آئیوڈین،پروٹین،نشاستہ ،فولاداور شکر بھی موجود ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ کیلا جسم میں خون پیدا کرتا ہے اور وزن بڑھانے میں مددگار ہے اس لئے کمزور افراد یا جن کا وزن کم ہو وہ کیلے کھانا شروع کر دیں۔ کیلا کچا بھی کھایا جاتا ہے لیکن ہمیشہ کیلا پکا ہوا ہی کھانا چاہئے کیلے میں نائٹروجن کی مقدار موجود ہونے کی وجہ سے یہ جسم میں تناؤ اور سختی رہتی ہے ڈھیلا پن نہیں ہوتا۔کیلے کھانے سے معدے کی تیزابیت ختم ہو جاتی ہے کیلا چہرے اور آنکھوں کو ایک نئی چمک اور دلکشی فراہم کرتا ہے۔خواتین میں حیض کی بے قاعدگی ،بندش اور بانجھ پن میں فائدہ مند ہے۔
image
   
کیلا ایسا پھل ہے جس میں تمام پھلوں سے زیادہ توانائی پائی جاتی ہے کیلے کو کبھی بھی خالی پیٹ نہیں کھانا چاہیے کیونکہ اس سے معدے پر بوجھ پڑتا ہے- کیلے میں توانائی بہت زیادہ ہے لیکن یہ ذرا دیر سے ہضم ہوتا ہے اب تو کیلا سارا سال ہی مارکیٹ میں موجود ہوتا ہے- اس کے علاوہ یہ کم قیمت پھل ہے لیکن اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں-  
 
image
   
کیلا مردوں کے خاص امراض میں بھی فائدہ مند ہے کیلا جریان ،مردانہ کمزوری اور کثرت احتلام میں فائدہ مند ہے۔کیلا قوت باہ میں اضافہ کا سبب بنتا ہے اس کے علاوہ اگر کیلا کم کھایا جائے تو یہ قبض کا سبب بن جاتا ہے- لیکن اگر زیادہ مقدار میں تین چار کیلے کھائیں جائیں تو یہ قبض کو دور کر دیتا ہے کیلے کو بلڈ پریشر کے مریض بھی کھا سکتے ہیں- کیلا مثانے کی جلن،آنتوں کے امراض اور گردوں کی بیماری میں مفید ہوتا ہے ۔  
 
image
 
کیلا بچوں کی جسمانی نشونما کرتا ہے اور جسم پر گوشت چڑھتا ہے کیلا کھانے سے جسم کے فاسد مادوں کا اخراج ممکن ہو جاتا ہے کیلا پیچش اور اسہال میں کھانا مفید ہے کیلا نہ صرف جسمانی صحت کے لیے مفید ہے بلکہ یہ ذہنی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتا ہے اگر صبح ناشتہ میں بچوں کو دودھ میں کیلا ڈال کر دیا جائے تو یہ ان کی صحت کا ضامن بھی ہے اور سارا دن انہیں بھوک بھی نہیں ستائے گی کیونکہ ایک کیلے میں ایک روٹی کے برابر توانائی ہوتی ہے اسی لئے کیلا بدن کو فربہ کرتا ہے شدید کھانسی کی صورت میں کیلا کھا لیا کریں اس سے کھانسی میں افاقہ ہو جاتا ہے اس کے علاوہ سینے کی جلن میں بھی اگر کیلا کھایا جائے تو آرام ملتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: