وزن کم کرنے کے لیے ایسی مفید غذائیں جو آپ کی مددگار ثابت ہوسکتی ہیں

غّم ہے یا خوشی ہے تو ،میری زندگی ہے تو
محبوب کے علاوہ کھانا ایک ایسی چیز ہے جو غم اور خوشی دونوں موقعوں کے لیے لازم و ملزوم ہے۔ ہمارے ہاں کھانا کھانے کو ایک مشغلہ سمجھا جاتا ہے اور اکثر تفریح کا واحد مقصد بھی کھانا کھانا اور کھلانا ہی دیکھنے میں آتا ہے۔ وہ لوگ جو ہر وقت ہر چیز کھانے سے انکاری یا متردد دکھائی دیتے ہیں ان کو خبطی یا سوشل آؤٹ کاسٹ کا نام دینا ایک عام سی بات ہے۔ لیکن وہ تمام افراد جو غذا کے متعلق احتیاط برتتے ہیں وہ اس کے فوائد سے آشنا ہیں۔

یہ جان لیجیئے کے غذا کے استعمال میں بے احتیاطی بہت سی بیماریوں کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ اسی طرح غذا کا درست استعمال بہت سے فوائد اور کئی بیماریوں کا علاج بھی بن سکتا ہے۔

یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ غذا کو درست وقت پر ، صحیح طریقے سے، مناسب مقدار میں استعمال کیا جائے تو اس سے وزن میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کون سی غذائیں ہیں جن کا استعمال کر کے آپ وزن میں کمی کو ممکن بنا سکتے ہیں۔
 

image


پالک
فولاد اور لحمیات سے بھرپور یہ سبزی اگر چکنائی اور نشاستے دار اشیا کے بنا کھائی جائے تو وزن میں کمی کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

چکوترا
اس پھل میں حرارے یعنی کیلوریز کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہے۔ یہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ بھوک میں کمی لاتا ہے اور جسم میں چربی کی تحلیل کے عمل کو مہمیز دیتا ہے۔

پاپ کارن
ڈائیٹنگ کرنے والے افراد پاپ کارن کھا کر بھوک میں کمی لا سکتے ہیں۔ ان میں مکھن اور نمک شامل کرنے سے پرہیز کریں تو یہ زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
 

image


چنے
چنوں میں لحمیات اور فائبر کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ دن بھر میں ایک پیالی چنوں کا استعمال کافی ہے۔ اگر اس میں آپ دیگر سبزیاں شامل کرنا چاہتے ہیں تو چنوں کی مقدار کم کر لینا مناسب ہے۔

جئی
جئی یعنی اوٹس کا ناشتے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان کو سبزیوں کے ساتھ ملا کر بھی پکایا جا سکتا ہے۔ اس میں موجود ریشہ آپ کے نظام انہضام کو فعال رکھتا ہے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون ہے۔

بند گوبھی
بند گوبھی میں ایک اثر انگیز جزو پایا جاتا ہے جو کہ شکر اور نشاستے کو چربی میں تبدیل ہونے سے روکتا ہے۔ اگر کھانے میں ایک وقت بند گوبھی کی سلاد یا اس کا سوپ پیا جائے تو وزن میں کمی کرنا آسان ہو سکتا ہے۔
 

image


ان کے علاوہ ٹماٹر اور سٹرابیری بھی ایسے اجزا ہیں جن کا استعمال موٹاپے سے متاثرہ افراد کے لیے مفید خیال کیا جاتا ہے۔ ان سب سبزیوں اور پھلوں کو غذا میں شامل کرنے اور متحرک رہنے سے آپ اپنے وزن میں جلد ہی حیران کن تبدیلیاں دیکھیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ زندگی میں سیروتفریح کے ایسے مواقع پیدا کیجیئے جن میں کھانا کے بجائے بھاگ دوڑ اور دماغی سرگرمیاں سر فہرست ہوں۔ اس سے آپ کی صحت اور شخصیت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ کسی بھی بیماری کی صورت میں اپنے قریبی معالج سے رابطہ اور مشورہ کیجیئے۔ ڈاکٹر سے رابطے کے عمل کو تیز اور آسان بنانے کے لیے مرہم کی سہولت استعمال کیجیئے۔ مرہم کی مدد سے آپ گھر بیٹھے صحت کے ماہرین سے رابطہ یا مشورہ کر سکتے ہیں اور اپائینٹمنٹ بھی بک کروا سکتے ہیں۔

 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: