مٹی کی غذا میں شمولیت سے انسان بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے، لیکن کیسے؟

image


اللہ تعالیٰ نے انسان کو مٹی سے پیدا کیا ہے مگر اب انسان اس مٹی کو مضر صحت قرار دے کر اس مٹی سے دور ہونے کی کوشش کر رہا ہے فطرت سے اسی دوری کے سبب انسان بہت سارے جسمانی ذہنی امراض کا شکار ہو رہا ہے- ان بیماریوں سے بچنے کے لیے اس کو اپنی طرز زندگی میں لازمی تبدیلی کرنی پڑے گی تبھی وہ اس قابل ہو سکے گا- آج ہم آپ کو اسی حوالے سے کچھ ایسی چیزوں کے بارے میں بتائيں گے جن کے استعمال سے انسان بڑے فائدے حاصل کر سکتا ہے-

1: مٹی کے برتن کا استعمال
آج کل سب لوگ کھانا پکانے کے لیے دھاتی برتنوں کا استعمال کرتے ہیں- سائنسی نقطہ نظر سے ان برتنوں میں کھانا پکنے کے بجائے گل جاتا ہے جس کو ہم پکا ہوا کھانا کہتے ہیں اور گلے ہوئے کھانے کو کھانے کے بہت سارے نقصان ہوتے ہیں- یہ گلا ہوا کھانا ہمارے جسم کا حصہ بن کر ہمیں بڑی بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بنتا ہے جبکہ مٹی کے برتن میں پکا ہوا کھانا حقیقی معنوں میں پکا ہوا کھانا ہوتا ہے- جس کے اندر مٹی کے اجزا شامل ہوتے ہیں جو کہ انسانی جسم کو بڑی بیماریوں سے نہ صرف محفوظ رکھتے ہیں بلکہ شفا کا باعث بھی ہوتے ہیں-

image


2: پکانے کا تیل
پکانے کے تیل کے لیے یہ لازم ہے کہ کھانا اس تیل میں پکایا جائے جو کہ جما ہوا نہ ہو- اس کے لیے عام طور پر لوگ مختلف کوکنگ آئل کا استعمال کرتے ہیں جو کہ مصنوعی طریقے سے بنائے جاتے ہیں- مگر یہ آئل اور ان کے مضر اثرات انسان کو دل کی بیماریوں اور کینسر جیسی خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بنتے ہیں ۔ پکانے کے لیے بہترین ترین تیل زیتون کا ہوتا ہے جس کا ذکر قرآن میں بھی موجود ہے مگر اس کے قدرے مہنگے ہونے کے سبب یہ ہر فرد کی قوت خرید میں نہیں ہے- تو اس کی جگہ سرسوں کا تیل استعمال کیا جا سکتا ہے جو ہر قسم کے مضر اثرات سے پاک ہوتا ہے اور یہ خون کی نالیوں میں جمی ہوئی چکنائی کو بھی صاف کرنے کا باعث ہوتا ہے-

image


3: نمک
پاکستان کا شمار دنیا کے ان خوش نصیب ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر کھیوڑہ کی کان کی صورت میں دنیا کا سب سے بڑا نمک کا ذخیرہ موجود ہے جو کہ دنیا بھر میں بہت مہنگا فروخت ہوتا ہے- مگر ہمارے ملک میں بہت سستا میسر ہے مگر ہم اس نمک کو چھوڑ کر ریفائنڈ نمک کے نام پر عجیب عجیب سی چیزوں کا استعمال کرتے ہیں- اس کی جگہ پر مٹی سے نکلنے والے نمک کا استعمال ہمیں زیادہ صحت مند رکھ سکتا ہے-

image


4: پانی
پانی انسان کی زندگی کا سب سے اہم جز ہے جس کو ہم نے مٹی سے بچانے کے لیے مختلف اقسام کی بوتلوں اور پلاسٹک کے برتنوں میں محفوظ کرنا شروع کر دیا ہے- جس کے سبب بظاہر تو پانی صاف نظر آتا ہے مگر ان بوتلوں کے مضر اثرات اس پانی کے اندر ایسی آلودگی پیدا کرنے کے سبب بن رہے ہیں جو کہ ہمارے جسم کے مدافعتی نظام کو کمزور کر کے اس کو بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں-

image


5: مٹھاس
کھانے کے بعد میٹھا کھانا ایک جانب تو سنت نبوی ہے اور دوسری جانب سائنس سے بھی یہ بات ثابت ہے کہ کھانے کے بعد میٹھا کھانے سے معدے میں موجود ہاضمے کے انزائم فعال ہوتے ہیں جو کہ کھانے کو جلد ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے- مگر اب میٹھے کے لیے بھی ہم نے چینی کا سہارا لے لیا ہے جو کہ ایک مصنوعی مٹھاس ہے- اس کی جگہ مٹی سے حاصل ہونے والے پھل اور گڑ ایسے مٹھاس ہیں جو کہ قدرتی ہونے کے ساتھ ساتھ مضر صحت اجزا سے محفوظ ہیں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: