چھوٹا بہن یا بھائی گھر میں سب سے شرارتی کیوں ہوتے ہیں؟

image


ہمیشہ سنا ہے کہ پہلا بچہ سیدھا، دوسرا بے پرواہ اور سب سے چھوٹا سب سے تیز نکلتا ہے۔۔۔آخر ایسا کیوں ہے کہ اس بچے کو سب سے لاڈلا بنا دیا جاتا ہے اور اس کے آنے کے بعد گھر میں ہر شرارت اور ہر بے وقوفی قابل قبول ہوجاتی ہے۔۔۔گھر کے بہت سارے اصول یہی چھوٹا بدل دیتا یا دیتی ہے۔۔۔بڑے بہن بھائیوں کے لئے اس چھوٹے کے حوالے سے کئی شکایات ہوتی ہیں لیکن وہ خود بھی اس کے سامنے ہار مان ہی لیتے ہیں۔۔۔آخر وہ کیا وجوہات ہیں جو اس چھوٹے بچے کو سب سے زیادہ آزاد بنادیتی ہیں شرارتوں میں

صرف بڑوں کو مثال بنانا
والدین اپنی ساری سختی اور ساری پابندیاں بڑے بچے کو اچھا انسان بنانے میں لگا چکے ہوتے ہیں اور ان کے نزدیک انہوں نے چھوٹے کے لئے ایک ماڈل تیار کردیا ہے جس سے وہ سب کچھ سیکھے گا۔۔۔لیکن والدین خود چھوٹے بچوں کے معاملے میں آکر کافی کچھ سیکھ چکے ہوتے ہیں ۔۔۔انہیں لگتا ہے کہ انہوں نے بڑے کو مثال بنانے میں اتنی زیادہ سختیاں کردیں جو انہیں نہیں کرنی چاہیئے تھیں۔۔۔اس چکر میں چھوٹے کو چھوٹ مل جاتی ہے-
 

image


ابھی بچہ ہے
چھوٹا ساری زندگی چھوٹا ہی رہتا ہے۔۔۔وہ چاہے کتنی بھی بڑی شرارت یا بات کردے لیکن بڑے ہمیشہ یہی کہتے ہیں ۔۔۔جانے دو ۔۔۔ابھی بچہ ہے۔۔۔اگر بڑے بہن بھائی اس کی شکایت بھی کریں تو یہی سننے کو ملتا ہے کہ جانے دو ابھی بچہ ہے۔۔۔اور یہی بچہ پھر اپنی من مانی بھی کرتا ہے اور شرارتیں بھی ۔۔۔لیکن اس کو نظر انداز کردینے کی عادت ہوجاتی ہے بڑوں میں-
 

image


حد سے زیادہ لاڈ پیار
چھوٹوں کو اپنی ضدیں منوانے میں کمال حاصل ہوتا ہے۔۔۔یہ بڑے بہن بھائیوں کو بھی کبھی کبھی اپنے حق میں استعمال کر لیتے ہیں اور والدین سے وہ سب باتیں منوا لیتے ہیں جن کا گھر میں کبھی سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔۔۔انہیں گھر کے بڑے بوڑھے بھی بہت لاڈ کرتے ہیں اور بڑے بہن بھائی بھی۔۔۔ایک تحقیق کے مطابق بڑے بہن بھائی اپنے چھوٹوں کی ضدوں میں ان کا اس لئے ساتھ دیتے ہیں کیونکہ انہوں نے یہ سب کچھ اپنے ساتھ ہوتے ہوئے دیکھا اور وہ نہیں چاہتے کہ جو ضد ان کی پوری نہیں ہوئی ہو وہ چھوٹوں کے ساتھ بھی ہو۔۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: