|
شہرت کے منفی اور مثبت دونوں پہلو ہوتے ہیں کچھ لوگوں کی زندگیوں کو شہرت
تباہ کر دیتی ہے جب کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو ملنے والی شہرت نہ
صرف ان کی زندگی بدل دیتی ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ دنیا کے بہت سارے لوگوں
کو بھی بدل ڈالنے کا باعث بن جاتی ہے- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ لوگوں کے
بارے میں بتائيں گے جن کی زندگیاں سوشل میڈيا کے سبب ماضی سے یکسر مختلف ہو
چکی ہے-
1: زاہد سموسے بیچنے والا بچہ
حالیہ دنوں میں سوشل میڈيا پر ایک ویڈيو ہر جانب گردش کر رہی ہے جس میں
کراچی میں رہنے والا ایک معصوم بچہ ایک ہسپتال کے سامنے سموسے بیچ رہا ہے-
ویڈيو بنانے والی لڑکی نے اس بچے کی ویڈيو بنا کر سوشل میڈيا پر شئير کر دی
جس کے مطابق زاہد نامی اس بچے کی چار بہنیں اور دو بھائی ہیں اور یہ ان میں
سب سے بڑا ہے- اس کے والدین بہت خودار لوگ ہیں اور کسی کے سامنے ہاتھ
پھیلانے کے بجائے محنت مزدوری کر کے گزر بسر کرنے پر یقین رکھتے ہیں- زاہد
کی اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بہت سارے مخیر حضرات نے ان افراد سے
رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر زاہد کے خودار والد نے کسی بھی قسم کی مدد لینے
سے انکار کر دیا- البتہ ایک اسکول کے پرنسپل کی جانب سے زاہد کے انٹر تک کے
تمام تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کی پیش کش کو قبول کر لیا- اس طرح ایک
ویڈیو نے اس بچے کی زندگی بدل ڈالی-
|
|
2: اسد اور نمرہ
شادی انسان کی زندگی کا وہ موقع ہوتا ہے جو اس کی زندگی میں بڑی تبدیلی کا
باعث ہوتا ہے مگر ایسی شادی جو انسان کی زندگی کو راتوں رات عام انسان سے
سیلیبریٹی بنا ڈالے اسد اور نمرہ کی شادی تھی- اسد کی بہن نے تمام بہنوں کی
طرح اپنے پیارے بھائی کی تصویر جب سوشل میڈیا پر شئیر کی تو وہ خود بھی اس
بات سے واقف نہ تھی کہ اس کا یہ عمل اس کے بھائی اور بھابھی کو پاکستان میں
اسٹار بنا دے گا- اس حوالے سے اسد کا یہ کہنا تھا کہ جب صبح وہ سو کر اٹھے
تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ پورے سوشل میڈیا پر صرف ان کی شادی کے چرچے
ہو رہے تھے اور لوگ اس پر کمنٹس کر رہے تھے اب اس جوڑے سے ملنے کے لیے تمام
میڈيا والے بے تاب ہیں اور عوام زیادہ سے زیادہ اس جوڑے کے بارے میں جاننے
کے لیے بے تاب ہیں-
|
|
3: احمد
احمد کا تعلق خیبر پختونخواہ سے تھا جہاں کی ایک ٹیچر نے اپنی کلاس کے ایک
کیوٹ سے بچے کی حرکتوں کی ویڈیو سوشل میڈيا پر شئير کی اور اس ویڈيو نے
احمد کو سوشل میڈيا کا سب سے بڑا اسٹار بنا ڈالا- گزشتہ رمضان کے مہینے میں
احمد پاکستان کی سب سے بڑی رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ تھا اب احمد کے نام سے
یو ٹیوب چینل موجود ہے جہاں پر اس کی ویڈيوز ہوتی ہیں جن کو عوام بڑی تعداد
میں نہ صرف دیکھتے ہیں بلکہ شئير بھی کرتے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام
پر بھی احمد کے فالورز کی بڑی تعداد موجود ہے-
|
|
4: ارشد خان چائے والا
سوشل میڈيا کے حوالے سے شہرت پانے والے لوگوں کا ذکر ارشد خان کے بغیر
ادھورا ہے خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ارشد خان ایک چائے کے ڈھابے
میں چائے بناتے تھے جہاں اسلام آباد کی ایک طالبہ نے ان کی ویڈيو بنا کر
سوشل میڈيا پر شئير کر دی- جس کے بعد ارشد خان کو دیکھتے ہوئے بہت سارے شو
بز کے لوگ ان کی جانب متوجہ ہوۓ اور انہوں نے اپنی ویدیوز میں کام کرنے کے
لیے ارشد خان کو آفر کیں اور اب ارشد خان ایک معروف ماڈل کے طور پر کام کر
رہے ہیں اور کامیاب زندگی گزار رہے ہیں-
|
|
5: ہانیہ عامر
معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں کہ ان
کے شو بز کیرئیر کا آغاز بھی سوشل میڈیا کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو کے ذریعے ہوا
تھا- ان کی اس ویڈیو کو دیکھ کر جانان فلم کے پروڈیوسر نے ان سے رابطہ کیا
اور ان کو اپنی فلم میں کام کرنے کی آفر دی جس کے بعد ان کی کامیابیوں کے
سفر کا آغاز ہوا جو ہر روز کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے-
|
|