اگر آپ ایک صحت مند اور خوبصورت بچے کی ماں بننے کی خواہشمند ہیں تو آپ کو ان عادتوں کو ضرور اپنانا چاہیے

image


ایک عورت کے لیے ماں بننا سب سے بڑی خوشی کا موقع ہوتا ہے- عام طور پر جب بھی کوئی نوجوان جوڑا شادی کے بعد اپنے خانداں میں اضافے کا خواہشمند ہوتا ہے تو اس کو اس بات کو سمجھ لینا چاہیے کہ زندگی کے اس اہم ترین فیصلے سے قبل کچھ اقدامات کرنا ضروری ہوتے ہیں جو کہ ماں اور بچے کی صحت اور زندگی کے لیے بہت ضروری ہوتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ حمل کے ٹہرنا بھی اسی وقت ممکن ہو سکتا ہے جب کہ ماں جسمانی اور ذہنی طور پر اس کے لیے تیار ہو- آج ہم آپ کو کچھ ایسی ہی عادات کے بارے میں بتائيں گے جو ماں بننے کی خواہشمند خواتین کو اپنانی چاہئیں-

1: جسم کے وزن کے اثرات
حمل کے ٹہرنے میں جسمانی وزن بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اگر عورت کا جسم کا وزن کم ہو گا تو اندرونی کمزوری کے سبب اول تو اس کے حمل کے ٹہرنے کے امکانات کم ہوں گے- اور اگر حمل ٹہر بھی گیا تو ماں کی کمزوری کا براہ راست اثر بچے کی صحت پر بھی پڑے گا اور وہ پیدائش کے وقت ہی سے کمزور ہوگا جب کہ اگر عورت کا وزن حمل سے قبل بہت زیادہ ہو اور وہ فربہی کی جانب مائل ہو تو اس صورت میں بھی عورت کے حمل کے ٹہرنے کے امکانات کم ہوتے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ دیگر پیچیدگیوں کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں جو ماں اور بچے دونوں کے لیے خطرے کا باعث ہو سکتی ہیں- اسی وجہ سے اگر آپ ماں بننے کی خواہشمند ہیں تو آپ کو جسم کے وزن کو صحت مندی کے لیول تک لے کر آنا پڑے گا-

2: فولک ایسڈ کا استعمال
فولک ایسڈ جس میں وٹامن بی موجود ہوتا ہے یہ حمل ٹہرنے کی صورت میں بچے کی اوول نال بنانے کا ذمہ دار ہوتا ہے- اس لیے اگر آپ ماں بننے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں تو آپ کو جسم میں فولک ایسڈ کی 4۔0 ملی گرام مقدار لازمی لینی پڑے گی کیوں کہ حمل ٹہرنے کے ابتدائی 28 دن میں اوول نال کے بننے کا عمل شروع ہو جاتا ہے- اور اگر جسم میں فولک ایسڈ کی مقدار کم ہو تو اس صورت میں نال کے بننے کا عمل متاثر ہو سکتا ہے یا اس میں پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں-
 

image


3: فولاد کا استعمال
ایک عورت کے ماں بننے سے قبل اس کے جسم میں خون کی مقدار کا نارمل رینچ میں ہونا ضروری ہے اور اس کے لیے جسم میں فولاد یا آئرن کی مقدار ضرور پوری ہونی چاہیے- فولاد کی کمی کے سبب جسم میں خون کی کمی کے ہونے کےامکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے - حمل ٹہر جانے کی صورت میں ماں اور بچے کو خون کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے اس لیے حمل سے قبل عورت کو اپنے جسم میں فولاد کا ذخیرہ کر لینا چاہیے-

4: کیفین کا استعمال کم کر دیں
کیفین جو کہ چائے ، کافی جیسے مشروبات میں موجود ہوتا ہے یا پھر چاکلیٹ میں بھی موجود ہوتی ہے اس کا استعمال حمل ٹہرنے کے امکانات کو پچیس فی صد تک کم کر دیتا ہے- اس لیے اگر آپ ماں بننے کی خواہشمند ہیں تو آپ کو اپنی چاۓ کافی پینے کی عادت پر قابو پانا ہو گا تاکہ آپ ماں بننے کے مرحلے میں داخل ہو سکیں-
 

image


5: متوازن غذا کا استعمال
اگر آپ ماں بننے کی خواہشمند ہیں تو پھر آپ کو ایسی غذا کا استعمال لازمی کرنے کی عادت ڈالنی ہو گی جو کہ آپ کے ماں بننے کی صلاحیتوں کو کم کرنے کے بجائے بڑھا سکے- اس غذا میں کم چکنائی اور زیادہ پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کا ہونا اشد ضروری ہے دوسرے لفظوں میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ متوازن غذا ہی حمل کے ٹہرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: