بچی کی پیدائش کے بعد میری کمر میں شدید درد رہتا تھا مگر پھر دو جوئے لہسن نے میری مدد کرنا شروع کردی

image


جب میری شادی ہوئی تو میری عمر بیس سال تھی انٹر کے پرچوں کے فوراً بعد میری شادی ہو گئی اور شادی کے پہلے ہی مہینے میں امید سے بھی ہو گئی- خوش قسمتی سے میرے شوہر بہت اچھے اور خیال رکھنے والے تھے حمل کے دنوں میں انہوں نے میرا بہت خیال رکھا- مجھے اچھی سے اچھی غذا کھلانے کی کوشش کی مگر شدید متلی اور الٹی کے سبب میں بہت اچھی غذا نہ لے سکی جس کی وجہ سے میں نو مہینے میں کافی کمزور ہو گئی-

خوش قسمتی سے ڈلیوری کے وقت کسی قسم کی پیچیدگی نہیں ہوئی اور میں نے نارمل ڈلیوری کے ذریعے ایک بیٹی کو جنم دیا ۔ میری والدہ نے میری زچگی کے بعد میرے لیے تمام مغزیات کو ملا کر پنجیری بنائی اور مجھے ہدایت کی کہ یہ روزانہ چالیس دن تک استعمال کروں تاکہ زچگی کے سبب ہونے والی کمزوری کو دور کر سکوں- اور اس کے ساتھ ساتھ میری ساس نے دیسی گھی کو بھی میرے کھانے میں شامل کر دیا تاکہ میری کمی کو پورا کیا جا سکے-

مگر انہی دنوں میری بچی کو شدید ترین یرقان ہو گیا میں اپنی بچی کو اپنا ہی دودھ پلا رہی تھی- لہٰذا ڈاکٹروں نے مجھے گرم چیزیں اور چکنی چیزوں کے استعمال سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیا جس کی وجہ سے امی اور ساس کی بنائی ہوئی تمام طاقت والی غذاؤں سے پرہیز شروع ہو گیا-
 

image


زچگی کے چالیس دن کے آرام کے بعد میں جب بستر سے اٹھی تو میری کمر کے شدید درد نے مجھے آن گھیرا ۔ میرے لیے اٹھنا بیٹھنا محال ہو گیا یہاں تک کہ اپنی شیر خوار بچی کو بھی گود میں اٹھا کر کھڑا ہونا میرے لیے ممکن نہ رہا-

شدید کمر درد کے سبب میری حیثیت ایک مفلوج کی سی ہو گئی میرا اٹھنا بیٹھنا محال ہو گیا- درد کش ادویات کے مستقل استعمال کے سبب میرا معدہ بری طرح بگڑ گیا میں نے ڈاکٹروں کو چکر لگانے شروع کر دیے- سب ڈاکٹر مجھے درد کم کرنے کی دوا دے دیتے تھے مگر مستقل آرام کا کوئی حل نہیں بتاتے تھے-

اس وقت مجھے ایک دائی نے صبح نہار منہ لہسن کے دو جوئے کھانے کا مشورہ دیا اس کے اس مشورے پر مجھے بالکل بھی یقین نہ آیا- مگر تکلیف کی زیادتی کے سبب میں نے باقی نسخوں کی طرح اس کو بھی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا-
 

image


اس کے ساتھ ساتھ اس دائی نے مجھے سرسوں کے تیل میں لہسن کے جوئے جلا کر اس تیل کی کمر پر مالش کا بھی مشورہ دیا- اس کے اس نسخے پر عمل کرتے ہوئے صرف ایک ہفتہ ہی ہوا تو مجھے محسوس ہوا کہ میرا درد کم ہوتے ہوتے ختم ہوتا گیا-

آج میں تین بچوں کی ماں ہوں مگر جب بھی کمر میں درد محسوس ہوتا ہے میں لہسن کا استعمال شروع کر دیتی ہوں اور اس سے میرا درد اس طرح غائب ہو جاتا ہے جیسے کہ کبھی تھا ہی نہیں- میں اب تمام خواتین کو یہ مشورہ دوں گی کہ زچگی کے بعد ہونے والے کمر درد کے لیے اس جادوئی نسخے کا استعمال کریں اور صحت مند زندگی گزاریں-

واضح رہے کہ اس نسخے کے استعمال سے قبل اپنے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: