گھر کی شفٹنگ کے دوران رکھیں ان باتوں کا خیال۔۔۔

image


گھر کی تبدیلی کوئی آسان مرحلہ نہیں۔۔۔بظاہر لوگوں کو لگتا ہے کہ صرف سامان ادھر سے ادھر پہچانا ہے لیکن یہ اتنا آسان نہیں۔۔۔آپ اگر ذہنی طور پر خود کو اس بات کے لئے تیار کریں تو سب سے پہلے ان چند باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے-

گھر کی سامان کی فہرست بنانا
سننے میں یہ ایک فالتو بات لگتی ہے لیکن یہ سب سے پہلا مرحلہ ہے جس سے آپ کو اپنے نئے گھر میں جانے والے سامان کا صحیح سے اندازہ ہوگا۔۔۔کیا چیزیں آپ کے پاس ہیں اور کیا نہیں۔۔۔اور کس چیز کی آپ کو سب سے زیادہ ضرورت ہے۔۔۔اکثر ہم برتن، کپڑے، فرنیچر، روزمرہ کا سامان، بچوں کی ضروریات کی چیزیں بس بھر لیتے ہیں لیکن جب نئے گھر میں جانیں تو ان میں سے ضروری سامان کی الگ فہرست بنائیں تاکہ کیا چیز لے کر جانی ہے اور کیا نہیں۔۔۔اس کا اندازہ ہوجائے
 

image


پیکنگ کرتے ہوئے احتیاط
یہ ایک ایسا مرحلہ ہے جس میں ذرا سی بھی کوتاہی آپ کو نئے گھر میں پریشان کرسکتی ہے۔۔۔کیونکہ سامان اگر دیکھ بھال کر پیک نہیں کیا گیا تو نئے گھر میں آپ تھکن سے بے حال ہوجائیں گے، دن نہیں بلکہ مہینوں لگا جائیں گے اور آپ کا سامان صحیح سیٹ نہیں ہوپائے گا۔۔۔ہر چیز کارٹن میں پیک کریں اور پیک کرنے سے پہلے گھر کی ساری چادریں اور تولئے الگ کرلیں۔۔۔کیونکہ شیشے والے برتنوں اور گھر کے دیگر ڈیکوریشن کے سامان کے ساتھ ان کی ضرورت پڑے گی۔۔۔اب ہر کارٹن میں جو بھی سامان رکھیں اس کے اوپر لازمی لکھیں کہ اس میں کیا کیا ہے اور یہ کام چٹ پر لکھ کر بھی لگایا جاسکتا ہے۔۔۔جس کے کپڑے جس کارٹن میں ہوں۔۔۔اس پر اس کانام لکھیں تاکہ وہ کارٹن سیدھا اسی کمرے میں پہنچے اور تکلیف نا ہو۔۔۔

الیکٹرک کے سامان کا بغور جائزہ
نئے گھر میں جانے سے پہلے جائزہ لیں کہ وہاں بجلی سے چلنے والا سامان کہاں نصب ہوگا اور کیا اس کے ساکٹس صحیح سے کام کررہے ہیں اور کسی بھی قسم کے شارٹ سرکٹ یا حادثے کا خدشہ تو نہیں۔۔۔فریج، مائیکرو ویو، چارجر، واشنگ مشین اور دیگر کی جگہوں کو باقاعدہ چیک کروائیں اور تسلی کرنے کے بعد ہی اپنے گھر کے سامان کو وہاں پر استعمال کریں-
 

image


گرلنگ اور لاک
نئے گھر میں جاتے وقت وہاں سب سے پہلے نئے تالے بنوائیں کیونکہ گھر میں مزدوروں کی آمدورفت کے باعث اس بات کا خطرہ رہتا ہے کہ کہیں وہ تالے کی چابی کی نقل نا بنوالیں۔۔۔ساتھ ہی اگر آپ کے گھر میں بچے ہیں تو گیلری اور مین گیٹ میں گرلنگ لازمی کروائیں تاکہ کسی بھی حادثے کا سامنا نا کرنا پڑے-

YOU MAY ALSO LIKE: