پتّے کی پتھری سے بچاؤ کے لیے مفید غذائیں جنہیں ضرور کھانا چاہیے

انسان کے جسم میں پِتَہ دائیں طرف جگر کے پیچھے موجود ہوتا ہے اور اس کی شکل ناشپاتی سے ملتی جلتی ہوتی ہے۔ پتّے کا اہم کام جگر سے آنے والے بائل یا صفرا کو جمع رکھنا ہے جو کہ ایک تیزابی مائع ہوتا ہے۔ صفرا ایسے اجزا پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ چکنائیوں کو ہضم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔

پتے کی پتھریاں نوجوان خواتین میں مردوں کی نسبت زیادہ پائی جاتی ہیں جس کی وجہ ایسٹروجن ہارمون، خاندانی منصونہ بندی کی ادویات، چکنائی سے لبریز کھانوں کا استعمال اور موٹاپا شامل ہیں۔
 

image


پتّے میں پتھری کی علامات
اکثر لوگ اس بات سے بے خبر ہوتے ہیں کہ وہ پتے کی پتھری سے متاثر ہیں کیونکہ اس بیماری کی ابتدا میں کوئی خاص علامات سامنے نہیں آتی ہیں۔ پتے کی پتھریوں میں اضافے کے ساتھ پیچیدگیاں اور علامات سامنے آنے لگتی ہیں جن میں سرفہرست چکنائی والی غذائوں کے استعمال سے درد اور تکلیف ہے۔ اس کی دیگر علامات یہ ہیں:

متلی
قے
بخار
یرقان
ہد ہضمی

ان علامات کی صورت میں فوری طور پر معالج سے رابطہ کریں۔ پتے کی پتھری کے علاج کے ماہر ڈاکٹروں سے رابطہ اور مشورہ کرنے کے لیے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پتّے کی پتھری سے بچاؤ کے لیے غذائی تبدیلیاں
وہ لوگ جو صحت مند ہیں اور پتّے کی پتھری سے بچنا چاہتے ہیں وہ درج ذیل غذائی تدبیروں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

کم چکنائی والی غذا کا استعمال
پتّے کی پتھری کی بڑی وجہ چکنائی سے بھرپور کھانوں کا استعمال ہے۔ لہٰذا اس سے بچاؤ اسی صورت ممکن ہے جب آپ کم چکنائی والی غذا کا استعمال بڑھا دیں گے اور خاص طور پر جمنے والی چکنائیوں کا استعمال روک دیں گے۔
 

image


فائبر سے فائدہ اٹھائیے
فائبر یعنی ریشے والی غذا کا استعمال بھی پتّے کی پتھری سے بچنے میں ایک اہم قدم ہے۔ سالم اناج، سبزیاں، اور پھل فائبر کا استعمال بڑھانے میں بھی مدد دیتے ہیں اور ان میں شامل دیگر غذائی اجزا کے صحت بخش فوائد بھی حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

موٹاپے سے دور رہیے
ایسی خواتین جن کا وزن زیادہ ہو ان میں پتے کی پتھری کا خطرہ چھے گنا تک بڑھ جاتا ہے۔ بڑھا ہوا وزن پتّے کی پتھری کی ایک بڑی وجہ سمجھا جاتا ہے۔ لہذا ایک متحرک اور صحت بخش طرز زندگی اختیار کیجیئے تا کہ آپ وزن کو بڑھنے سے روک سکیں اور پتّے میں بننے والی پتھریوں سے محفوظ رہیں۔

سبزیوں کا استعمال زیادہ کیجیئے
تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ایسی آبادیاں جہاں سبزیوں کا استعمال کم کیا جاتاہے وہاں پتّے کی پتھری کا مرض زیادہ عام ہے۔ اس لیے غذا میں سبزیوں کا زیادہ استعمال بھی اس مرض سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
 

image


زیادہ دیر تک بھوکے نہ رہیے
بہت زیادہ دیر تک خالی ہیٹ رہنا بھی پتے میں پتھری کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے کھانوں کے درمیانی وقفے کو مناسب رکھئیے تا کہ اس مرض کا خطرہ کم رہے۔

ان تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ اپنے کولیسٹرول اور ٹرائی گلیسرائڈ لیول بھی جانچتے رہیے۔ اس میں مقررہ حد سے زیادہ اضافہ خطرناک ہے جو کہ نہ صرف پتّے کی پتھری کا باعث بن سکتا ہے بلکہ ہائی بلڈپریشر اور دل کے جملہ امراض کی وجہ بھی ہے۔ اس سلسلے میں ایک اچھے فیملی فزیشن سے رابطہ اور مشورہ کرتے رہنا اہم ہے۔ پاکستان کے بہترین فیملی فزیشن سے اپائنٹمنٹ بک کروانے کے لیے مرہم کی سہولت استعمال کیجیئے، مرہم کی مدد سے اپائنٹمنٹ بک کروانے کے ساتھ ساتھ آپ کسی بھی معالج سے آن لائن مشورہ بھی لے سکتے ہیں۔

 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: