بروکلی کو سپر فوڈ کیوں کہا جاتا ہے؟ وجہ جان کر آپ بھی اسے کھانے پر مجبور ہو جائيں گے

image


بروکلی کا شمار گوبھی کے خاندان سے ہوتا ہے اردو میں اس سبزی کو شاخ گوبھی کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے- اس کو عام طور پر ابال کر اور پکا کر بھی کھایا جا سکتا ہے- اس کی افادیت کے سبب ماہرین کا یہاں تک کہنا ہے کہ اگر آپ صحت مند رہنا چاہتے ہیں تو بروکلی کا استعمال باقاعدگی کے ساتھ کریں تو اس کے بعد آپ کو کسی اور سبزی کو کھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔یہی وجہ ہے کہ ماہرین بروکلی کو سپر فوڈ کے نام سے بھی پکارتے ہیں-

1: دل کے امراض سے محفوظ رکھتی ہے
بروکلی میں ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو کہ خون میں موجود کولیسٹرول کی مقدار کو حیرت انگیز حد تک کم کرنے کا باعث بنتے ہیں- اس وجہ سے اس کا استعمال دل کی جملہ بیماریوں سے محفوظ رہنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں-
 

image


2: دماغی امراض سے بچاؤ میں مفید
بروکلی کے اندر سلفورا فین موجود ہوتا ہے جو کہ دماغ کو طاقت فراہم کرتا ہے اس سے نہ صرف یادداشت بہتر ہوتی ہے بلکہ ڈپریشن اور شیزوفینیا کے مریضوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے-

3: قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے
اگر ہر تین روز بعد سلاد کے ساتھ بروکلی کا استعمال کیا جائے تو اس کے استعمال کے سبب جسم میں موجود اندرونی سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے- اور جسم کو بیماریوں سے لڑنے کی قوت ملتی ہے جس سے جسمانی مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے -

4:آنتوں کے امراض کا خاتمہ ہوتا ہے
بروکلی کا استعمال آنتوں کے اندر صحت مند بیکٹیریا کی تعداد کو بڑھانے کا باعث ہوتا ہے جس سے جسم کے اندر نظام انہضام بہتر ہوتا ہے- اور چونکہ صحت مند معدہ پورے جسم کو صحت مند رکھنے میں معاون ثابت ہوتا ہے اس لیے اس کا استعمال وزن کی کمی کا خاتمہ کرتا ہے-
 

image


5: ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے
بروکلی کے اندر کیلشیم ، وٹامن اور فائبر کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ اس کے اندر ایسے اجزا بھی موجود ہوتے ہیں جو کہ فوری طور پر جذب ہو کر جسم کا حصہ بن جاتے ہیں جس سے ہڈیوں ،بالوں اور جلد کو طاقت ملتی ہے-
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: