پاکستانی جوڑوں کی ایسی طلاقیں جنہوں نے شادی سے زیادہ شہرت حاصل کی

image
 
شوبز سے جڑی ہستیوں کی ہر بات ہی ایک خبر ہوتی ہے ان کا کھانا پہننا یہاں تک کہ ملنا ملانا بھی خبروں کی زد میں ہوتا ہے- ایسے لوگوں کی شادیاں بھی عوام کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں ہوتی ہیں اور اس کے بعد ان لوگوں کی طلاقیں عوام کو شادی سے زیادہ دلچسپ لگتی ہیں اور ہر کوئی ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے-
 
1: عمران خان اور جمائما خان
پاکستانی وزیر اعظم عمران خان جو کہ ایک طویل عرصے تک انٹرنیشنل کنوارے کا میڈل سجائے گھومتے رہے انہوں نے شادی کے لیے جمائما گولڈ اسمتھ کا انتخاب کیا اور 1995 میں یہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے- ان دونوں کے باہمی تعلقات بہت اچھے تھے اس کے بعد دو بیٹوں کی پیدائش کے بعد بھی اس جوڑے کے باہمی تعلقات بے مثل تھے- مگر اس کے بعد جب عمران خان نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد عملی سیاست میں حصہ لینا شروع کیا تو عمران خان کے مخالفین کی جانب سے ان کو بہت زيادہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس سے دلبرداشتہ ہو کر جمائما نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا- مگر عمران خان نے پاکستان چھوڑنے سے انکار کر دیا جس کے بعد اس جوڑے میں باقاعدہ علیحدگی کا فیصلہ کیا اور 2004 میں ان دونوں میں باقاعدہ طلاق ہو گئی جس کے مطابق جمائما عمران خان کے دونوں بیٹوں کی پرورش کی ذمہ دار تھیں- جمائما نے اب تک دوسری شادی نہیں کی اس طلاق کو دنیا بھر کے میڈيا میں بہت کوریج ملی اور اب تک جمائما اور عمران خان کے روابط برقرار ہیں-
image
 
2: عمران خان اور ریحام خان
جمائما سے طلاق کے بعد عمران خان نے ایک طویل عرصے تک شادی نہیں کی اور پورا وقت اپنی سیاست کو دیا- 2013 کے الیکشن میں ناکامی کے بعد جب انہوں نے نواز شریف کی حکومت کے خلاف دھرنا دیا تو اس دوران ہی ان کی شادی کی افواہیں گرم ہو گئيں- اور بالآخر جنوری 2015 میں انہوں نے ریحام خان کے ساتھ اپنی شادی کا اعلان کر دیا مگر یہ شادی زیادہ دیر تک نہ چل سکی اور اکتوبر 2015 میں ہی طلاق تک پہنچ کر ختم ہو گئی- طلاق کے اعلان کے بعد ریحام خان نے اپنی کتاب لکھنے کا اعلان کیا اور اس میں اپنی شادی اور طلاق کے حوالے سے بہت سارے پوشیدہ پہلوؤں سے پردہ اٹھایا جس کے سبب ایک طویل عرصے تک یہ طلاق سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرتا رہا-
image
 
3: صنم بلوچ اور عبداللہ
اداکارہ صنم بلوچ نے اپنے ساتھی پروڈیوسر عبداللہ کے ساتھ 2013 میں ایک مختصر معاشقے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا اور بظاہر یہ شادی بہت کامیاب نظر آتی رہی- مگر پانچ سال بعد ہی ان دونوں کی علیحدگی کی خبریں گرم ہونا شروع ہو گئيں جس کی تصدیق صنم بلوچ نے اکتوبر 2018 میں خود کر دی جس کے بارے میں سوشل میڈيا پر کافی افواہیں کردش کرتی رہیں- مگر اس جوڑے نے اس حوالے سے کچھ بھی نہ کہا-
image
 
4: محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل
محسن عباس حیدر جو کہ ایک مشہور گلوکار اور اداکار کے طور پر شوبز میں تیزی سے جگہ بنا رہے تھے اس وقت بہت مشکلات کا شکار ہو گئے جب ان کی بیوی نے ان پر بے وفائی کے ساتھ ساتھ جسمانی تشدد کا بھی الزام لگایا- اور پورا میڈیا محسن عباس حیدر کے خلاف ہو گیا یہاں تک کہ ان کو کئی پروگرامز سے صرف اسی بنا پر علیحدہ کر دیا گیا جس کے بعد اس جوڑے میں باقاعدہ طلاق ہو گئی- ان دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جو کہ فاطمہ کے پاس بھی ہوتا ہے- اس جوڑے کا کیس ابھی بھی عدالت میں ہے اور ان کے درمیان تنازعہ کی خبریں ابھی بھی میڈیا کا حصہ بنتی رہتی ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: