امیر افراد کے شوق ہمیشہ نرالے ہوتے ہیں- ایسا ہی ایک شوق
مہنگی ترین تفریحی کشتیوں (YACHTS) کا بھی ہے- ان لگژری کشتیوں کی مالیت
اربوں روپے ہے- یہی وجہ ہے کہ ان کشتیوں کا استعمال صرف وہی لوگ کر سکتے
ہیں جن کے پاس بے تحاشا دولت موجود ہو۔ آئیے دنیا کی سب سے مہنگی ترین
کشتیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جو کہ انتہائی پرتعیش سہولیات سے آراستہ ہیں
اور کسی محل سے کم معلوم نہیں ہوتیں۔
|
10. LADY MOURA - $210 MILLION
لیڈی مورہ نام کی کشتی کے بارے میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ سعودی عرب کے
ارب پتی تاجر ناصر الرشید کی ملکیت ہے۔ 210 ملین ڈالر کی مالیت والی اس
کشتی میں 30 مہمان اور عملے کے 60 ممبران رہ سکتے ہیں۔ اس کشتی کو نہایت
منفرد طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کشتی پر سونے کے حرف سے اس کا نام لکھا
گیا ہے۔ |
|
9. AL MIRQAB - $250 MILLION
یہ کشتی قطر کے سابق وزیر اعظم حماد بن جاسم کی ملکیت ہے۔ المرقاب نے 2009
میں موٹر یاچ آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اس پرتعیش کشتی کو
بنانے میں انجینیئر ٹم ہیووڈ کی مہارت شامل ہے۔ یہ کشتی اسٹیل سے تیار کی
گئی ہے اور اس کی لمبائی 436.35 فٹ ہے۔ المرقاب 37.6 کلومیٹر کی رفتار سے
دوڑتی ہے۔
|
|
8. DILBAR - $256 MILLION
دلبر نامی کشتی 42 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہے۔ اس کشتی کی خاص
بات یہ ہے کہ اس کے اندر باقی کشتیوں کے مقابلے میں بڑا سوئمنگ پول موجود
ہے۔ دلبر کشتی کی مالیت 256 ملین ڈالر ہے۔ اس کشتی چالیس مہمانوں کے ساتھ
80 سے زائد عملے کے لوگ سوار ہو سکتے ہیں۔
|
|
7. AL SAID - $300 MILLION
دنیا کی ساتویں بڑی عالیشان کشتی السید ہے جس کا وزن 15850 ٹن جبکہ اس کی
لمبائی 508.53 فٹ ہے۔ اس کشتی کی رفتار 47 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ السید
نامی کشتی کے مالک کا تعلق عمان سے ہے جو ایک سلطان ہیں۔ اس کشتی کی کل
مالیت تین سو ملین ڈالر ہے۔
|
|
6. DUBAI - $400 MILLION
اگر اس بہترین کشتی کے سائز کی بات کی جائے تو اس کی لمبائی 531 فٹ ہے۔ اس
کے بیرونی حصے اینڈریو ونچ نے ڈیزائن کیے ہیں، جبکہ اس کشتی کے اندرونی
حصوں کو قیمتی پلاٹینم کی دھات سے بڑی مہارت کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے۔
400 ملین ڈالر کی مالیت والی اس کشتی میں عملے سمیت 115 افراد سوار ہو سکتے
ہیں۔
|
|
5. MOTOR YACHT A - $440 MILLION
موٹر نامی اس معیاری کشتی کو انجینئر مارٹن فرانسس نے تعمیر کروایا ہے۔ 400
فٹ لمبی اس کشتی کا اندرونی حصہ 24،000 مربع فٹ پر مشتمل ہے جبکہ اس میں
2500 مربع فٹ ماسٹر بیڈ روم اور ڈسکو ہالز بھی شامل ہیں۔ موٹر کشتی کی کل
مالیت 440 ملین ڈالر ہے۔
|
|
4. AZZAM - $600 MILLION
متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے کسی فرد کی ملکیت بننے والی شاندار
کشتی کی مالیت چھ سو ملین ڈالر ہے۔ عزام کی لمبائی 590 فٹ ہے۔ کہا گیا ہے
کہ عزام کشتی 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہے۔
|
|
3. STREETS OF MONACO - $1.1 BILLION
اسٹریٹز آف موناکو کے نام سے تیسری بڑی اور مہنگی کشتی کو دیکھ کر ایسا
لگتا ہے کہ یہ صرف ایک کشتی ہی نہیں بلکہ پورا ایک شہر ہے۔ اس کشتی میں کئی
کمروں کے ساتھ باتھ رومز ، ڈریسنگ روم اور بالکنیز بھی شامل ہیں۔ اس کشتی
کی مالیت ایک عشاریہ ایک ارب ڈالر ہے جبکہ اس کی لمبائی 500 فٹ ہے۔
|
|
2. ECLIPSE - $1.5 BILLION
دنیا کی دوسری بڑی کشتی ایکلیپس ایک روسی ارب پتی رومن ابرامووچ کی ملکیت
ہے۔ اس خوبصورت کشتی میں جدید میزائل سسٹم بھی نصب ہے۔ 1.5 ارب ڈالر کی اس
کشتی میں 2 ہیلی پیڈ ، 24 مہمان کیبن ، ایک ڈسکو ہال ، دو سوئمنگ پول اور
ہاٹ ٹبس شامل ہیں۔ ایکلیپس کشتی کی لمبائی 533 میٹر بتائی گئی ہے۔
|
|
1. HISTORY SUPREME - $4.8 BILLION
یہ کشتی خالص سونے سے تیار کردہ ہے جس کی مالیت 4.8 بلین ڈالر ہے ۔ اس کشتی
کے مالک ایک ملائیشین ہے جن کا نام روبرٹ ناک ہے جن کا شمار دنیا کی امیر
ترین شخصیات میں ہوتا ہے۔ اس کشتی کی تعمیر میں تقریباً تین سال کا عرصہ
لگا ہے اور اس کی لمبائی سو فٹ سے زیادہ ہے۔ ہسٹری سپریم نامی کشتی کو
10،000 کلو گرام ٹھوس سونے اور پلاٹینم سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
|
|