نادانی۔۔۔۔

’’ارے کچھ نہیں ہوتا ہے، بس تھوڑی دیر کی بات ہے ، مل لیں گے ، کھانا کھائیں گے اور واپسی ہو جائے گی؟‘‘

’’ دیکھو ! تم سے محبت کرتا ہوں، تب ہی تو ساتھ رہ کر سمجھنا چاہ رہا ہوں، ایک تو تم بس ضدی بہت ہو اور ڈرپورک بھی ہو‘‘،فرحان کی کئی بار کی کوشش بھی ماریہ کو محبت کے عالمی دن کے موقع پر ملنے کے لئے تیار نہیں کر سکی تھی۔

ماریہ دل ہی دل میں ملنے کے لئے تیار ہو چکی تھی۔اگلے دن صبح ایک اخبار کے صفحہ پر شہ سرخی میں خبر دیکھ کر وہ حیران سی رہ گئی تھی۔

’’سوشل میڈیا پر رابطے کے بعد ایک نوجوان لڑکی دوست سے ملنے گئی تو عزت بچانے کی خاطر تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی‘‘۔

ماریہ اخبار کو رکھ کر یونیورسٹی کی طرف چل دی۔آج اُسے کچھ سمجھ آنے لگی تھی کہ وہ کیا کر رہی تھی۔ یونیورسٹی میں نوجوان اٹھارہ انیس سالہ جوڑے کے نکاح کی خبر اُسے جب معلوم ہوئی تو وہ مزید اندر سے ٹوٹ گئی تھی۔

یونیورسٹی بس کے آنے میں کچھ دیر تھی آج وہ بڑا فیصلہ کر چکی تھی کہ اب وہ مزید کوئی نادانی کا مظاہر ہ نہیں کرے گی۔

’’سنو !فرحان!جب تم خاندان سے باہر شادی نہیں کر سکتے، شادی کے لئے رشتہ نہیں بھیج سکتے تو محض دوستی کی وجہ سے ملوں اور بدنامی مول لوں، خبردار آج کے بعد مجھ سے رابطہ نہ رکھنا؟‘‘

’’یار! یہ لڑکی تو بہت چالاک ہے ، میں تو نادان سمجھا تھا‘‘۔فرحان نے اپنے دوست سے کہا اور پھر سے سوشل میڈیا پر کسی اور کو جال میں الجھنے کے لئے مصروف ہو گیا، آخر ویلنٹائن ڈے پر کچھ کرنا بھی تو تھا۔

Zulfiqar Ali Bukhari
About the Author: Zulfiqar Ali Bukhari Read More Articles by Zulfiqar Ali Bukhari: 394 Articles with 522630 views I'm an original, creative Thinker, Teacher, Writer, Motivator and Human Rights Activist.

I’m only a student of knowledge, NOT a scholar. And I do N
.. View More