سیلف میڈیکیشن - خود سے دوائیں استعمال کرنے کے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟

یوں تو ہمارے ملک میں شرح خواندگی خاصی کم ہے لیکن بوقت ضرورت آپ کو کسی بھی مرض کے لیے استعمال ہونے والی جملہ ادویات کی مکمل انفارمیشن ڈاکٹر پر جانے سے پہلے ہی دے دی جاتی ہے۔ سیلف میڈیکیشن یعنی خود سے ادویات کا استعمال بھی اسی قسم کی ایک صورتحال ہے۔ بہت سے افراد کسی بیماری کی صورت میں دوستوں ، رشتہ داروں کی آزمودہ ادویات کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔

عام درد کی دواؤں کا بھی ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر استعمال خطرناک نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ لیکن صورتحال یہ ہے کہ لوگ شوگر اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کی ادویات بھی ڈاکٹری مشورے کے بغیر استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔
 

image


ماہرین صحت سیلف میڈیکیشن کو خطرناک قرار دیتے ہیں جس کے بہت سے منفی اثرات فرد کی صحت پر رونما ہو سکتے ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ خود سے دوائیں استعمال کرنے کے کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟

درد کش دوائیں
پین کلرز کا ڈاکٹری مشورے کے بغیر لمبے عرصے تک استعمال بہت سی بیماریوں اور تکالیف کا باعث بن سکتا ہے۔ ان میں معدے کی تکلیف اور السر سر فہرست ہیں۔ اس کے علاوہ ان دواؤں کے استعمال سے جگر کی خرابیاں بھی سامنے آ سکتی ہیں۔

ضد حیوی ادویات
اینٹی بائیوٹکس یعنی ضد حیوی ادویات کا استعمال کسی مستند ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کرنا چاہیے۔ ہر مرض کے لیے استعمال ہونے والی اینٹی بائیوٹکس مختلف ہو سکتی ہیں۔ ان دواؤں کی مقدار ڈاکٹر مریض کی عمر، بیماری، اور صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے تجویز کرتے ہیں۔ اس لیے کسی ایک شخص کی دوا کسی دوسرے شخص کے لیے نامناسب ہو سکتی ہے۔
 

image


گردوں کی ناکاری
گردوں کا کام جسم میں موجود فاضل مادوں اور کیمیکلز کا اخراج ہے۔ کچھ ادویات ایسی ہوتی ہیں جو گردوں کی نازک جھلی اور کام کو متاثر کر سکتی ہیں۔ خاص طور پر وہ لوگ جو پہلے سے گردوں کی بیماری کا شکار ہوں اور ایسے افراد جن کے خاندانی امراض میں گردوں کا مرض شامل ہو ان کو کسی بھی دوا کے استعمال میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ گردوں کی بیماریوں کے ماہر ڈاکٹر سے رابطہ اور مشورہ کرنے کے لیے مرہم ویب سائٹ کا استعمال کیجیئے۔

جلد کی بیماریاں
بعض ادویات ایسی ہیں جن کا استعمال جلد کی بیماریوں کا باعث یا اس میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ جلد کے مسائل سے متاثر افراد کو کسی بھی دوا کے استعمال سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کر لینا چاہیئے۔

بڑھوتری کے مسائل
بچوں اور نوجوانوں میں خود سے دواؤں کا استعمال ان کی بڑھوتری کے عمل کو متاثر کر سکتا ہے۔ بچوں کی صحت کے سلسلے میں صرف ایک چائلڈ سپیشلسٹ کی رائے لیں اور تمام ادویات بچوں کی پہنچ سے دور رکھیں۔ اگر بچہ حادثاتی طور پر کوئی دوا کھا لے تو فوراً طور پر اپنے قریبی ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں۔

دانتوں سے متعلق مسئلے
کئی دوائیں ایسی ہیں جن کا استعمال خصوصاً بچوں میں دانتوں پر نشانات کا باعث بن سکتا ہے۔ دوا کے ساتھ بتائی گئی غذا اور احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔
 

image


معدے کی تکالیف
درد کش ادویات اور کچھ دوسری دواؤں کا بے دریغ استعمال آپ کے معدے کو متاثر کر سکتا ہے۔ معدے میں السر سے متاثرہ افراد کوئی بھی دوا ضود سے استعمال نہ کریں۔

جگر کو نقصان
جگر جسم میں بہت سے اہم کام سرانجام دیتا ہے۔ اس کی صحت دراصل باقی جسم کی صحت کی ضامن ہے۔ کئی ادویات اور کیمیکلز کی آماجگاہ بن جانے والا جگر اہنی ازلی صلاحیتوں سے محروم ہو جاتا ہے اور جسم میں بیت سی خرابیاں پیدا ہونے کلاحق ہو سکتا ہے۔

 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: