بچوں کی تعلیم و تربیت

کیا آپ جانتے ہیں بچے آپ کو کاپی کرتے ہیں بچوں کا آئی کیو لیول غیر معمولی ہوتا ہے بچے اپنے ارد گرد کے ماحول سے تیزی سے سیکھتے ہیں
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچے معاشرے کے اچھے شہری بنیں تو ان چیزوں سے بچیئے
١۔بچوں کے سامنے کبھی بھی جھوٹ نہ بولیں ایک سے زیادہ بچے ہونے کی صورت میں کبھی بچوں میں فرق مت کیجیے۔
٢۔ کبھی بھی ایک بچے کے سامنے اپنے دوسرے بچے کی زیادہ تعریف مت کیجیے
٣،کھی بھی اپنے ایک بچے کو دوسرے کے سامنے مت ڈانٹیئے
٣۔تمام بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھیں
٤۔اگر آپ باپ ہیں تو بچوں کے سامنے بچوں کی والدہ سے ہمیشہ اچھے اخلاق میں بات کریں
٥۔اگر آپ بچوں کی والدہ ہیں تو بچوں کے سامنے شوہر کو برا بھلا مت کہیں۔
٦۔لڑائی جھگڑے کے ماحول سے بچوں کو دور رکھیں اور بچوں کو مثبت ماحول فراہم کریں۔
٧۔بچوں کو مثبت سرگرمیوں اور کھیل کود کا ماحول فراہم کریں
٨۔بچوں کو روزانہ صاف ستھرے کپڑے پہنائیں تا کہ ان کو بچپن ہی سے صفائی کی عادت پڑ جائے۔جن بچوں کو صفائی کی عادت پڑجاتی ہے وہ بڑے ہوکر کبھی کوئی گندا یا غلط کام نہیں کرتے۔
٩۔بچوں کو بچپن ہی سے نماز اور قرآن پاک کی تعلیم دیں
١٠۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر بچوں کی حوصلہ آفزائی کریں اور کبھی حوصلہ شکنی نہ کریں
١١۔بچوں کے سامنے ہمیشہ اچھی بات کریں کبھی کسی کی برائی نہ کریں۔
١٢۔کچھ ماؤں کی عادت ہوتی ہے بچپن ہی سے بچوں کو باپ کے خلاف اور کچھ باپ بچوں کو ماؤں کے خلاف تعلیم و تربیت دینا شروع کر دیتے ہیں جن کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ وہ بچے بڑے ہوکر اپنے والدین سے بد ظن اور متنفر ہوجاتے ہیں اور دیگر معاشرتی برائیوں کا شکار ہوجاتے ہیں میاں بیوی کی آپس میں جتنی بھی لڑائی ہو جتنے بھی جگھڑے ہوں کبھی بھی ان کا آثر بچوں پر مت پڑنے دیں کبھی بھی بچوں کو پتہ نہ چلنے دیں کہ ان کے والدین آپس میں لڑائی جگھڑا کرتے ہیں اگر آپ ان چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنے میں کامیاب ہو گئیے تو گارنٹی لے لیں آپ کے بچے دنیا اور آخرت میں کامیاب و کامرآن ہوجائینگے۔

 

Naik Bano
About the Author: Naik Bano Read More Articles by Naik Bano: 22 Articles with 27129 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.