گھر بیٹھی خواتین پیسہ کیسے کمائیں۔۔۔اپنے خرچ کیسے خود چلائیں؟

image


یہ سچ ہے کہ عورت گھر بناتی ہے اور اس گھر کو چلانے کے لئے مرد کماتا ہے۔۔۔لیکن گھر بیٹھے انسان کو بھی وقت با وقت پیسے کی ضرورت پڑ ہی جاتی ہے اور ہر وقت مانگنے کا مطلب ہے اس احساس کا شدید ہوجانا کہ ہمارے ہاتھ میں کیا ہے۔۔۔گھر بیٹھی خواتین یہ حوصلہ نہیں رکھتیں کہ وہ گھر سے قدم باہر نکالیں اور سڑکوں پر ماری ماری پھریں، پھر یہ بھی نہیں سمجھ پاتیں کہ آخر ایسا کیا کریں کہ کم سے کم اپنا ہاتھ چل جائے یا کچھ بچت کرکے میاں کا ہی ہاتھ بٹا لیں۔۔۔تو ایسی صورت میں یہ کام آپ گھر بیٹھے کر سکتے ہیں-

گھر کا کھانا
آپ کے گھر میں جو بھی کھانا بنے اس میں دو پلیٹ ذرا زیادہ بنا لیں اور اسے فراہم کریں ان لوگوں تک جو گھر کا کھانا کھانے کے خواہشمند ہیں۔۔۔شروع میں دو پلیٹ ہوتی ہیں اور اگر کام بڑھ جائے تو پھر وارے نیارے ہوجاتے ہیں۔۔۔محلے کے کئی گھروں کو ایک واٹس اپ نمبر پر گروپ بنا کر شامل کریں اور جو بھی پکائیں اس گروپ پر تصویر شیئر کرکے یہ لکھ دیں کہ آپ خود یہ کھانا گھر سے لے کر جائیں اور پلیٹ کے حساب سے اس کی قیمت وصول کریں۔۔۔بعد میں یہ گروپ خود ہی بڑھتا جائے گا۔۔۔ایک پلیٹ کی قیمت پچاس سے سو روپے کے درمیان رکھیں ۔۔۔تاکہ لوگوں کی دلچسپی کھانے کے ساتھ ساتھ کم قیمت میں بھی رہے-

image


بری اور جہیز کی پیکنگ
یوٹیوب پر ایسی کئی ویڈیوز ہیں جن میں بری یا جہیز اور گفٹ پیک کرنے کے طریقے سکھائے جاتے ہی۔۔۔آپ فیس بک پیج پر اپنے کام کی تصاویر ڈالیں اور اعلان کردیں کہ ہم بہترین انداز میں آپ کے دن کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔۔۔ایک سوٹ کی پیکنگ سو سے دو سو کے درمیان رکھیں اور اپنے ہی چند جوڑوں کو پیک کر کے ان کی تصاویر فیس بک پر شیئر کریں

image


کٹی ہوئی سبزیاں
آج کل ہر گھر میں خواتین کسی نا کسی کام میں مصروف ہوتی ہیں اور نوکری پیشہ خواتین تو ہرگز اس بات سے دور ہوتی ہیں کہ وہ بیٹھ کر ڈھیروں پیاز کاٹیں یا مٹر چھیلیں۔۔ان کی آدھی سے زیادہ پریشانی تو جبھی ختم ہوجاتی ہے جب انہیں یہ سب صاف ستھرے انداز میں طریقے سے کٹی ہوئی مل جائے۔۔۔آپ سبزی کے ساتھ ساتھ اس پر لگی ہوئی محنت کے پیسے وصول کریں اور ڈیلیوری چارجز کے علاوہ پک اپ کی سہولت بھی دے دیں۔۔۔کلو کے حساب سے دو سو سے تین سو تک لئے جاسکتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: