دورانِ پرواز شوہر کی بے وفائی سے آگاہ ہونے پر بیوی نے ایسا کیا کردیا کہ جہاز کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی تھی

image

ہوائی جہازوں کی ایمرجنسی لینڈنگ عام طور پر کسی نہ کسی تیکنکی خرابی کے باعث ہونا کسی حیرت کی بات نہیں ہے- اس کے علاوہ مسافروں کی بیماری بھی ایسی لینڈنگ کا سبب بن سکتی ہے- مگر قطر ائیر ویز کی فلائٹ کیو آر 962 جو کہ سال 2017 میں دوحہ سے بالی جا رہی تھی اس کی ایمرجنسی لینڈنگ کا سبب تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ کے لیے لکھا جائے گا-

تفصیلات کے مطابق ایک ایرانی جوڑا جو اپنے بچے کے ہمراہ دوحہ سے بالی جانے کے لیے محو سفر تھا ۔ شوہر کی نیند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی بیوی نے اس کے انگوٹھے سے اس کے فون کو ان لاک کیا ۔ اس کے بعد فون کے چیک کرنے پر اس ایرانی عورت پر یہ انکشاف ہوا کہ اس کا شوہر کسی اور عورت سے رابطے میں ہے اور اس سے بے وفائی کا مرتکب ہو رہا ہے-

اس بات کے بارے میں جاننے کے بعد وہ عورت غضب ناک ہو گئی اور اس نے اس بات کا خیال کیے بغیر کہ وہ فلائٹ پر ہے اپنے شوہر کے ساتھ لڑائی کا آغاز کر دیا- ان دونوں افراد کی لڑائی اتنی شدید تھی کہ جہاز میں بیٹھے تمام لوگ اس سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے-
 

image


عورت شدید اشتعال کا شکار تھی اور اس نے اس بے وفائی کے سبب نہ صرف چیخنا چلانا شروع کر دیا بلکہ اشتعال کے عالم میں جہاز کو بھی نقصان پہنچانا شروع کر دیا- اس وقت جہاز ہندوستان کے حدود میں داخل ہو چکا تھا مجبوراً جہاز کے پائلٹ کو ہندوستان کے حکام سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کرنی پڑی اور جہاز کو چنائے میں لینڈ کروانا پڑا-

ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد اس جوڑے کو جہاز سے ڈی پورٹ کر دیا گیا اگرچہ اس خاندان کے پاس ہندوستان میں اترنے کا ویزہ موجود نہ تھا اس وجہ سے ان کو ایک دن تک چنائے ائیر پورٹ پر ہی گزارنا پڑا جس کے بعد ان کو باتک ائير کے ذریعے واپس ملیشیا بھجوا دیا گیا-

اس حوالے سے قطر ائیر ویز کے حکام نے کسی بھی قسم کی تفصیلات اور ان وجوہات سے پردہ نہیں اٹھایا کہ دوران پرواز وہ کون سے حالات تھے جس کے سبب انہیں ایمرجنسی لینڈنگ جیسا انتہائی قدم اٹھانا پڑا اور اس جوڑے کو ڈی پورٹ کرنا پڑا-

YOU MAY ALSO LIKE: