میتھی کے فائدے اس کے پتوں کی طرح لاتعداد، انگلیوں پر شمار کرنا مشکل

image


(تحریر: ڈاکٹر تنویر سرور - لاہور)
میتھی موسم سرما کی سبزی ہے جو اپنی لذت اور خوشبو کی وجہ سے مشہور بھی ہے- میتھی بھی پالک کی طرح کا ایک پودا ہے جسے ہم سبزی کے طور پر استعمال میں لاتے ہیں اسے خشک بھی کیا جاتا ہے اور مزید کھانوں کی خوشبو اور لذت میں اضافہ کرنے کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے-

میتھی کو ہم سبزی کے طور پر بھی پکا کر کھاتے ہیں اور اسے کئی دوسری سبزیوں اور گوشت کے ساتھ بھی پکاتے ہیں اس کے علاوہ میتھی کے پراٹھے بھی بنائے جاتے ہیں جو نہایت ذائقہ دار ہوتے ہیں اس کے علاوہ اس کا بیج بھی بڑے کام کا ہے جسے ہم عرف عام میں میتھی دانہ کہتے ہیں جس کا استعمال اچار وغیرہ بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے-

اس کے علاوہ بھی حکیم لوگ اسے اپنی ادویات میں بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ میتھی دانہ مختلف بیماریوں مثلاً شوگر وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ میتھی دانہ زمانہ قدیم سے ہی استعمال میں لایا جا رہا ہے-
 

image


میتھی میں وٹامن اے،وٹامن بی،وٹامن سی ،آئرن،فاسفورس اور کیلشیم پایا جاتا ہے میتھی کا استعمال پاک و ہند میں بہت زیادہ کیا جاتا ہے- خاص طور پر گاؤں میں اس کا استعمال زیادہ ہے کیونکہ وہاں کی خواتین اس کی افادیت کے بارے میں خوب جانتی ہیں۔ میتھی کا مزاج گرم خشک ہے اس لیے گرم مزاج والے افراد اس کا استعمال نہ کریں یا پھر اگر اسے کھانا بھی ہو تو کسی دوسری سبزی کے ساتھ پکا کر کھائیں۔

جہاں میتھی اپنی لذت اور خوشبو کی وجہ سے مشہور ہے وہاں اس کی افادیت سے بھی کسی کو انکار نہیں ہے اس کے کئی فوائد ہیں چلیں آپ کو اس کے فوائد سے بھی آگاہ کرتے ہیں تا کہ آپ بھی میتھی کھانا شروع کر دیں ۔

٭میتھی بھوک کی کمی کو دور کرتی ہے
٭میتھی منہ کی کڑواہٹ کا خاتمہ کرتی ہے
٭میتھی کھانے سے قبض سے نجات مل جاتی ہے
٭میتھی کھانے والے افراد کا کولیسٹرول لیول نارمل سطح پر رہتا ہے
٭میتھی کھانے سے بد ہضمی کی شکایت دور ہو جاتی ہے
٭میتھی کھانے سے خواتین کے دودھ میں اضافہ ہوتا ہے
٭میتھی پیشاب آور ہے
٭میتھی کھانے سے خون میں اضافہ ہوتا ہے
٭میتھی کھانے سے کھٹی ڈکاریں نہیں آتیں
٭میتھی کھانے سے جسم کے دردوں سے نجات مل جاتی ہے
٭میتھی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ یہ انسولین پیدا کرتی ہے
٭میتھی کا شوربہ دمہ کے مریضوں کے لئے مفید ہے
٭میتھی کھانے سے چہرہ پر رونق ہو جاتا ہے
٭میتھی جلد کو چمکدار بناتی ہے
٭میتھی گلے کی خراش کو دور کرتی ہے
 

image


٭میتھی کھانے سے آنکھوں کی پیلاہٹ دور ہوتی ہے
٭میتھی دل کے امراض میں فائدہ مند ہوتی ہے
٭میتھی کے مسلسل استعمال سے کیل مہاسوں سے نجات مل جاتی ہے
٭میتھی کو اگر ناریل کے تیل میں شامل کر کے بالوں میں لگایا جائے تو بال لمبے، گھنے اور گرنا بند ہو جاتے ہیں
٭میتھی کھانے سے ہاضمہ درست رہتا ہے
٭میتھی کے استعمال سے خواتین کے بند حیض کھل کر آتے ہیں اس کے لئے میتھی کا جوشاندہ بنا کر پیا جائے
٭میتھی دانہ وزن کنٹرول کرنے میں مددگار ہے
٭کمر درد میں میتھی کا استعمال مفید ہوتا ہے

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: