کاجو میں چھپے قیمتی راز جانیں، قیمت نہیں فائدے دیکھیے

image


(تحریر:ڈاکٹر تنویر سرور - لاہور)
کاجو کی کاشت پاک و ہند میں کی جاتی ہے کاجو ایک مشہور درخت ہے جس کی لمبائی دس میٹر ہوتی ہے درخت میں سے سرخی مائل گوند بھی نکلتا ہے- اس کا پھل مخروطی شکل کا ہوتا ہے اس پھل کا چھلکا نرم ہوتا ہے جس کا رنگ سرخ یا زردی مائل ہوتا ہے- پتلی جھلی میں سفید رنگ جیسے مونگ پھلی ہوتی ہے اس جیسا ہی ہوتا ہے اس کی بو تیز لیکن ذائقہ میٹھا ہوتا ہے اور یہ کھانے بھی لذیذ ہوتا ہے-

اس کے چھلکوں سے ایک خاص قسم کا تیل بھی نکلتا ہے جو لکڑی کو دیمک سے محفوظ رکھتا ہے لیکن احتیاط سے کام لینا چاہیئے کیونکہ یہ تیل اگر جلد پر لگ جائے تو چھالے بن جاتے ہیں- ماہرین طب کی نظر میں اس پھل کی تاثیر گرم تر ہوتی ہے-

کاجو بھی خشک میوؤں میں شمار کیا جاتا ہے جسے سردیوں میں کھایا جاتا ہے- اس میوہ میں معدنیات،تانبا ،میگنیشیم ، پروٹین،فاسفورس،جست اور وٹامنز پائے جاتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں- کاجو میں چکنائی کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے لیکن یہ چکنائی غدودوں اور عضلات کے افعال کو بہتر بناتی ہے-
 

image


کاجو کا استعمال کئی طریقوں سے کیا جا سکتا ہے اس کا ملک شیک بنا کر پیا جائے تو بہت ہی مزیدار ہوتا ہے اس کے علاوہ سردیوں میں اس کا حلوہ بنا کر بھی کھایا جاتا ہے کئی میٹھی چیزوں پر ڈال کر بھی اس استعمال میں لایا جا سکتا ہے اب کاجو کے فوائد دیکھتے ہیں ۔

٭کاجو کولیسٹرول کی سطح کو نارمل رکھتا ہے
٭کاجو کھانے سے فالج کے حملے سے بچا جا سکتا ہے
٭کاجو کھانے سے دل کے امراض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے
٭کاجو کے مسلسل استعمال سے وزن میں یقینی کمی ہوتی ہے
٭کاجو ہڈیوں کے لئے بھی فائدہ مند ہے
٭بڑھتے بچوں کی نشو ونما کے لئے انہیں روزانہ کاجو کا استعمال کروائیں
٭کاجو آنکھوں کی بینائی کو تیز کرتا ہے اور موتیا جیسی خطرناک بیماری سے بچا جا سکتا ہے
٭کاجو شکل کے لحاظ سے بھی گردوں جیسا ہے اور یہ ہمارے گردوں کے لئے بھی مفید ہوتا ہے
٭کاجو کے استعمال سے خون کی شریانیں سکڑتی نہیں اس لئے یہ بلڈ پریشر کو نارمل رکھنے میں بھی مدد گار ہے
 

image


٭کاجو یادداشت اور دماغ کو بہتر بنایا ہے
٭کاجو کو شہد میں ملا کر چاٹا جائے تو نسیان کی بیماری سے بچا جا سکتا ہے
٭کاجو جسم میں شوگر لیول کو بڑھنے نہیں دیتا
٭کاجو کا مغز دانت درد میں آرام کا باعث بنتا ہے
٭اس پھل کا رس ورم اور دردوں میں نافع ہے
٭کاجو کے تیل کو سرکہ میں ملا کر آتشک اور کوڑھ کے مرض میں مالش کرنے سے فائدہ ہوتا ہے
٭کاجو ایسے افراد کے لئے مفید ہوتا ہے جن میں خون کی کمی ہو
٭کاجو کھانے سے بال مضبوط اور چمکدار ہوتے ہیں
٭کاجو جسم کی تھکاوٹ کو دور کرتا ہے
٭کاجو ہمیں کینسر جیسی موذی مرض سے بھی محفوظ رکھتا ہے
٭کاجو ہمیں ڈپریشن سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ اس کے کھانے سے اچھی نیند بھی آتی ہے
٭کاجو بڑھاپے کے اثرات کو دور کرتا ہے۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: