پینتھرا فوبیا یا ساس کے خوف سے کیا مراد ہے اور اس سے کیسے نجات حاصل کی جا سکتی ہے؟

image


لفظ ساس کا لفظ صرف مشرقی لوگوں کے لیے ہی خوف کی علامت نہیں ہوتا ہے بلکہ مغربی ممالک میں بھی ساس کا خوف اس حد تک ہوتا ہے کہ ماہرین نفسیات نے اس خوف کو ایک بیماری پینتھرا فوبیا کا نام دے ڈالا ہے ۔ اس بیماری کا شکار فرد اپنی ساس سے اس حد تک خوفزدہ ہوتا ہے کہ اس خوف کے سبب وہ اس کا سامنا کرنے سے کترانے لگتا ہے-

پینتھرا فوبیا کیا ہے؟
یہ ایک نفسیاتی بیماری ہے جس کا شکار شخص اپنی ساس سے خوفزدہ ہوتا ہے اس کا سبب ساس کے حوالے سے بننے والے لطیفے اور عام تاثر بھی اس خوف کا سبب بنتا ہے ایسا مریض ساس کے سامنے آتا ہی خوف زدہ ہو جاتا ہے-
 

image


پنتھرا فوبیا کی علامات
ایسے مریض کو ساس کو دیکھتے ہی گھبراہٹ شروع ہو جاتی ہے وہ کانپنے لگتا ہے اور اس کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں اور سانس لینے میں بھی دقت ہوتی ہے- اس کے علاوہ حلق کا خشک ہو جانا ، ہاتھوں پیروں میں زیادہ پسینہ آنا متلی ہونا اور اچانک اشتعال میں آجانا بھی اس کی علامات میں شامل ہے-

پنتھرا فوبیا کا علاج
اگر کسی مریض میں یہ تشخیص ہو جاتا ہے کہ وہ پینتھرا فوبیا یا ساس کے ڈر میں مبتلا ہے تو اس صورت میں اس مریض کو نفسیاتی ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے- اس کے ساتھ ساتھ ان وجوہات کا جاننا بھی ضروری ہے جو اس خوف کا باعث ہو سکتی ہیں- اس کے ساتھ ساتھ مریض کے اندر ساس کے حوالے سے مثبت خیالات پیدا کرنا ضروری ہیں تاکہ اس کے اندر سے اس خوف کا خاتمہ ہو سکے-
 

image


یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس مرض کا علاج کسی قسم کی ادویات سے نہیں ہو سکتا ہے- لہٰذا سکون آور ادویات یا اعصاب کو پر سکون کرنے والی ادویات کا استعمال اس مرض میں کمی کے بجائے اس میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے- اس لیے ماہرین نفسیات کے مشوروں کے ساتھ تھراپی سیشن ہی اس مرض کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں-

YOU MAY ALSO LIKE: