پاکستانی کزنز کی اقسام جو ہر خاندان میں موجود ہوتے ہیں

image


کزنز کا رشتہ دوستی، رشتہ داری، رازداری اور یاری سب پر مشتمل ہوتا ہے لیکن ان کزنز میں بھی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔۔۔یہ وہ اقسام ہیں جو کسی نا کسی صورت میں ہر خاندان میں موجود ہوتی ہیں-

پڑھائی کا کیڑا کزن
یہ وہ کزن ہے جو خاندان کا سب سے مثالی ہوتا ہے۔۔۔جسے گھر کے بڑے تو بہت چاہتے ہیں لیکن بچوں کو یہ ایک آنکھ نہیں بھاتا۔۔۔اس کی قابلیت کو مثال بنا کر سارے چھوٹے یا برابر کے کزنز کو نیچا دکھایا جاتا ہے۔۔۔اور اگر اس کزن کا رشتہ غلطی سے بھی آجائے تو ماں باپ آنکھیں بند کر کے ہاں کردیتے ہیں ، پھر چاہے وہ پڑھاکو ضرور ہو لیکن سخت بدمزاج بھی۔۔۔بدمزاج کا تو نہیں پتہ لیکن یہ والے کزن خشک مزاج ضرور ہوتے ہیں-

امریکہ والی کزن
یہ امریکہ والی کزن ہر اس نکمے خاندان کے لڑکے کا خواب ہوتی ہے جو صرف اپنی شکل و صورت کی وجہ سے خاندان میں ڈسکس کیا جاتا ہے۔۔۔اور اسے یہ پوری امید ہوتی ہے کہ میں نے ایک دن اپنی امریکہ والی کزن کا رشتہ مانگ کر وہیں سیٹل ہوجانا ہے۔۔۔یہ امریکہ والی کزن دس سے بارہ سال میں ایک بار پاکستان کا چکر لگاتی ہے۔۔۔گھر میں صاف باتھ روم اور بغیر کاکروچ والی زمین کو تلاش کرتی ہے۔۔۔اور سب کے راز جان لیتی ہے لیکن اپنا دل کبھی نہیں کھولتی۔۔۔کیونکہ واپس جاکر اس نے اپنے ماں باپ کو رشتہ مسترد کرنے کی وجوہات بھی بتانی ہوتی ہیں-
 

image


جوشیلے کزن
پورے خاندان میں ان کو ہر محفل میں سب سے زیادہ یاد کیا جاتا ہے۔۔۔ان کے آنے کا انتظار بھی ہوتا ہے اور یہ خود کو خاندان کا اسٹینڈ اپ کامیڈین تصور کرتے ہیں۔۔۔ان کے مذاق زیادہ تر خاندان کے ہی ارد گرد گھومتے ہیں اور یہ شادیوں یا دیگر تقریبات میں سب سے آگے آگے رہتے ہیں۔۔۔ان سے ہوشیار رہیں کیونکہ یہ کزن سانپ کی طرح ڈس بھی لیتے ہیں۔۔۔ان کے سامنے اگر آپ نے اپنا کوئی دکھ بھی بیان کردیا تو یہ اسے کسی بھی محفل میں اپنے مذاق کا ٹاپک بنا سکتے ہیں اور دوسروں کو ہنسانے کا ہتھیار ان کے لئے آپ کا راز ہوسکتا ہے-

گھریلو کزن
یہ وہ کزن ہوتی ہے جسے دن رات کوکنگ شوز دیکھنا، خاندان کی دعوتیں کرنا اور گھر کو صاف ستھرا رکھنا پسند ہوتا ہے۔۔۔خود یہ کتنے ہی دن نا نہائیں لیکن یہ گھر کو چمکا کر رکھتی ہیں۔۔۔عموماً یہ پھپھو اور خالہ کی پسندیدہ ہوتی ہیں اور ان کی یہی قابلیت انہیں اس کزن کی بیوی بنا دیتی ہیں جس کے خواب ہوتے لو میرج کے ہیں لیکن امی کی پسند کے آگے ہار ماننا پڑجاتی ہے۔‘
 

image


ماڈرن کزن
یہ وہ کزن ہے جس پر پورا خاندان باتیں بناتا ہے لیکن جب تو وہ کسی شادی یا تقریب میں نا آئے تو رنگ بھی نہیں آتے۔۔۔خاندان کے سارے مرد کزن اس کے دیوانے ہوتے ہیں لیکن یہ سب کو اپنے چکر میں گھما کر رکھتی ہے اور ایک دن کلاس فیلو سے شادی کرلیتی ہے۔۔۔اور آپ پھر بھی اس کی شادی میں اس لئے جاتے ہیں کہ جیسی یہ خود تھی اسی طرح کی دوستیں بھی ہوں گی اور وہ سب لازمی اس کی شادی میں آئیں گی۔۔۔تو یہ نا سہی تو وہ ہی سہی‘

YOU MAY ALSO LIKE: