لیموں کا استعمال ہمیں کیا کیا فوائد دے سکتا ہے؟

image


(تحریر: ڈاکٹر تنویر سرور - لاہور)
لیموں دیکھنے میں ایک چھوٹا سا پھل ہے لیکن فوائد کے لحاظ سے بے مثال ہے- لیموں کا تعلق بھی ترشادہ خاندان سے ہے لیموں نہ صرف غذا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے بلکہ اس کی اہمیت ایک دوا کی سی ہے- لیموں سستا اور ہر جگہ مل جانے والا پھل ہے اس لیے اس سے غریب و امیر یکساں فوائد حاصل کر سکتے ہیں-

اس میں ﷲ تعالیٰ نے ایسے اجزا اور وٹامنز رکھے ہوئے ہیں جن کی افادیت سے کسی کو انکار نہیں لیموں کا استعمال یوں تو ہر موسم میں ہوتا ہے لیکن گرمیوں میں اس کا استعمال مزید بڑھ جاتا ہے کیونکہ گرمی کے موسم میں یہ پیاس کی شدت کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے- اس کا شربت اور سکنجبین بنا کر پی جاتی ہے جو ہمیں گرمی کی شدت اور لو سے محفوظ رکھتی ہے اور جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی نہیں ہونے دیتی- لیموں میں وٹامن اے، وٹامن سی کے علاوہ فاسفورس،کیلشیم،پوٹاشیم اور سائٹرک ایسڈ پایا جاتا ہے اب دیکھتے ہیں کہ لیموں کا استعمال ہمیں کیا کیا فوائد دے سکتا ہے۔

وبائی امراض میں لیموں کا استعمال:
وبائی امراض جیسے پیٹ درد، قے، اسہال اور خارش وغیرہ میں لیموں کا استعمال مفید ہوتا ہے- لیموں کے ساتھ کالی مرچ کا استعمال اس کی افادیت کو بڑھا دیتا ہے- برسات کے موسم میں یہ وبائی امراض پھوٹ پڑتے ہیں اس لئے لیموں کی سکنجبین بنا کر استعمال میں لائی جائے اس کے علاوہ پیاز پر لیموں کا رس چھڑک کر استعمال کیا جائے تو آپ ہیضہ اور مندرجہ بالا بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔
 

image


وزن میں کمی:
اگر صبح نہار منہ پانی میں لیموں کا رس ملا کر استعمال کیا جائے تو اس سے آپ کی زائد چربی گھل جاتی ہے اور آپ کے وزن می ں بھی کمی ہونا شروع ہو جاتی ہے- لیموں کے استعمال سے کولیسٹرول کی سطح بھی نارمل رہتی ہے ۔

کیل مہاسوں سے نجات:
اکثر ہمارے نوجوان کیل مہاسوں کے خاتمے کے لیے بازاری کریمیں استعمال کرتے ہیں جن سے فائدہ کی بجائے الٹا نقصان ہوتا ہے- اس کی جگہ اگر لیموں کا رس بیرونی طور پر استعمال کیا جائے تو اس سے نہ صرف آپ کے کیل مہاسے ختم ہو جائیں گے بلکہ آپ کا رنگ بھی نکھر جائے گا- لیموں کا بیرونی استعمال کیل مہاسوں اور دانوں کا خاتمہ کرتا ہے جب کہ اندرونی استعمال فاسد مادوں کے اخراج میں مدد گار ہے جس سے خارش اور پھوڑے پھنسیوں سے نجات ملتی ہے ۔

لیموں کے استعمال سے پتھری نہیں بنتی:
اگر ہم لیموں کا استعمال کریں تو ہمارے گردوں میں پتھری نہیں بنے گی اس کی وجہ لیموں میں سٹرک ایسڈ اور پوٹاشیم کی موجودگی ہے کیونکہ لیموں پیشاب آور ہے اور اس کے استعمال سے پیشاب کھل کر آتا ہے اور فاسد مادوں کا اخراج ہو جاتا ہے ۔
 

image


دانت درد:
لیموں کا رس اور لونگ کا سفوف یکجان کر کے ایک شیشی میں محفوظ کر لیں اور جب بھی دانت درد ہو تو اس مکسچر کو انگلی پر لگا کر دانت درد والی جگہ اچھی طرح مل دیں اس سے دانت درد ختم ہو جائے گا۔اسے آپ مسوڑوں کے درد میں بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

خون کی کمی دور کرتا ہے:
کیونکہ اس میں آئرن کی مقدار بھی موجود ہوتی ہے جو خون بڑھانے میں مددگار ہے اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنی دوسری غذاؤں کے ساتھ ساتھ لیموں کا استعمال بھی کریں۔

بالوں کے لئے مفید:
اگر لیموں کا رس نکال کر اسے بالوں میں جڑوں تک لگایا جائے تو اس سے بال نہ صرف چمکدار ہو جاتے ہیں بلکہ مضبوط اور گھنے بھی ہونا شروع ہو جاتے ہیں- اگر پیاز کے رس میں ہم وزن لیموں لے کر گنج پر لیپ کیا جائے تو اس سے بال اگنا شروع ہو جاتے ہیں۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: