زيادہ غصہ کرنے والے لوگ موٹاپے کا شکار کیسے ہوسکتے ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

image


ماہرین کے مطابق اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں اور اس کے لیے بے تحاشا ڈائٹنگ اور ورزش کر رہے ہیں- مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے غصے پر کنٹرول نہیں ہے تو بدقسمتی سے آپ کبھی بھی اپنے وزن کو کم کرنے کی خواہش پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں-

جو غصہ کرتے ہیں وہ موٹے ہوتے ہیں
جو غصہ کرتے ہیں وہ موٹے ہوتے ہیں یہ میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ایک ماہر غذائیت جوان مینوئیل رومیرو کی کتاب کا نام ہے- جس میں انہوں نے طویل تحقیقات کے بعد یہ بتایا ہے کہ زیادہ غصہ کرنا موٹاپے کا سبب بن سکتا ہے- اس کے ثبوت کے طور پر ان کا یہ کہنا ہے کہ جب انسان غصہ کرتا ہے تو جسم میں ایڈرینالائن اور کارٹی سول نامی خامروں کا افراز ہوتا ہے جس سے جسم میں شوگر کے لیول میں اضافہ ہو جاتا ہے اور یہ گلوکوز جسم میں جمع ہو کر موٹاپے کا سبب بنتی ہے-
 

image


جذبات کا بھی وزن ہوتا ہے
ماہرین غذائیت کا یہ ماننا ہے کہ جذبات کا بھی وزن ہوتا ہے- منفی جذبات جیسے غصہ ، مایوسی ڈپریشن وغیرہ ہماری غذائی عادات کو براہ راست متاثر کرتی ہیں- جس کے سبب غذا جسم میں توانائی فراہم کرنے کا ذریعہ بننے کے بجائے وزن میں اضافے کا باعث بن جاتی ہیں اور موٹاپے کا سبب بنتی ہیں-
 

image


غصے کے سبب ہونے والے موٹاپے سے کیسے بچا جائے؟
ایسا موٹاپا جو کہ زیادہ غصہ کرنے والے افراد میں ہوتا ہے اس کا سب سے پہلا علاج تو یہی ہے کہ غصے کو کنٹرول کرنے کی مشق کی جائے ۔ غصے کی حالت میں آجانا ایک فطری عمل ہے مگر اس حالت کو کنٹرول کرنا ہی درحقیقت انسان کا امتحان ہے ایسی حالت میں سب س پہلے تو پانی کا استعمال کرنا چاہیے اور ایک گلاس پانی پی لینا چاہیے ۔ غصے کی حالت میں کسی قسم کا کھانا کھانے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ اس کے بعد اس بات کو عادت بنا لینا چاہیے کہ اپنے غصے کو کنٹرول کریں اس کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش بھی ایسی حالت میں اعصاب کو پرسکون رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے-

YOU MAY ALSO LIKE: