کیا امرود کھانے کا صحیح طریقہ جانتے ہیں آپ؟

image
 
(تحریر: ڈاکٹر تنویر سرور - لاہور)
 
امرود سردیوں کا پھل ہے اور یہ مارکیٹ میں نہ صرف بآسانی دستیاب ہوتا ہے بلکہ قیمت کے لحاظ سے بھی سستا پھل ہے لیکن اپنے خواص کے لحاظ سے انتہائی قیمتی پھل ہے- ہر موسم کے لحاظ سے ﷲ تعالیٰ نے پھل پیدا کیے ہیں تاکہ ہم انہیں استعمال میں لا کر زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں-
 
امرود کا استعمال ہمیں سردیوں میں نزلہ و زکام اور کھانسی سے محفوظ رکھتا ہے امرود کا پودا چار سال میں پھل دینا شروع کر دیتا ہے اور لگار تار بیس سال تک پھل دیتا رہتا ہے- پاکستان میں امرود کی جس قسم کی کاشت کی جاتی ہے وہ عمدہ اور شیریں پھل ہوتا ہے- یہ پھل اپنے اندر طاقت و توانائی کا خؒزانہ چھپائے ہوئے ہے خدا کی قدرت کہ اس پودے پر سال میں دوبار پھول لگتے ہیں اور دونوں بار ان سے پھل تیار ہوتا ہے اس لئے اس کے باغات لگانا ایک منافع بخش کاروبار ہے ۔
 
ہمیشہ پکے ہوئے امرودوں کا استعمال کریں کچے امرود کھانے سے قبض ہو جاتی ہے جو انتہائی نقصان دہ ہو سکتی ہے- پکے ہوئے امرودوں کو کھانے کا بھی طریقہ ہے ورنہ یہ بھی فائدے کی بجائے آپ کو سخت نقصان ہو سکتا ہے-
 
image
 
امرودوں کو دھو کر ان کے چھلکے الگ کر لیں اور ان کے بیج بھی نکال دیں اب ان چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر کالی مرچ اور نمک لگا کر تھوڑی دیر رکھ دیں پھر انہیں کھائیں- ایک بات یاد رکھیں کہ کبھی بھی امرود خالی پیٹ نہ لیں کیونکہ یہ معدے کے لیے ناگزیر ہے- ایسے افراد بھی امرود کا استعمال نہ کریں جن کا مزاج سرد ہو کیونکہ اس سے انہیں سر درد کی شکایت ہو سکتی ہے- امرود کو کبھی بھی خالی پیٹ نہ لیں اسے ہمیشہ کھانا کھانے کے بعد ہی کھائیں۔
 
امرود ذرا دیر سے ہضم ہوتا ہے اس کو ہضم ہونے میں تین سے چار گھنٹے لگ جاتے ہیں دو سے تین عدد امرود ہی کھائیں زیادہ امرود کھانے سے معدے پر بوجھ بڑھتا ہے کیونکہ یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے-
 
امرود میں وٹامن اے،وٹامن سی،فاسفورس،پروٹین،چکنائی،آئرن،گلوکوز اور پانی شامل ہے امرود میں لیموں کی نسبت تین گنا زیادہ وٹامن سی پایا جاتا ہے ۔اب ہم امرود کے فوائد دیکھتے ہیں۔
 
image
 
٭امرود نزلہ و زکام اور کھانسی سے محفوظ رکھتا ہے۔
٭امرود جسم کو طاقت و توانائی فراہم کرتا ہے
٭امرور قبض کو دور کرتا ہے
٭امرود خونی بواسیر کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے
٭امرود معدے کو طاقت دیتا ہے
٭امرود کھانے سے دست رک جاتے ہیں
٭امرود دل کے لیے بھی مفید ہے
٭نکسیر آنے کی صورت میں امرود کھانا فائدہ مند رہتا ہے
٭اگر متلی یا طبعیت می گرانیہ محسوس ہو تو امرود کھائیں جلد ہی سکون حاصل ہوگا
٭امرود دائمی قبض میں انتہائی فائدہ مند ہے
٭امرود پیٹ کے کیڑوں کو مارنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے
٭امرود کھانے سے آنتوں کی بھی صفائی ہو جاتی ہے
٭امرود منہ کے چھالوں ،مسوڑوں کی سوزش و رد اور مسوڑوں سے خون بہنے کو روکتا ہے
٭امرود ہیضہ اور دستوں میں کھانا مفید ہوتا ہے
٭امرود معدے کو تقویت دیتا ہے اور ہمارے نظام انہظام کو درست رکھتا ہے ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: