بقلم : ندا خان
مودی سرکار اور اس کے حواری اس خوش فہمی میں ہے کہ کشمیر میں دنیا کا
بدترین کرفیو نافذ کرکے اور کشمیریوں کا دنیا سے رابطہ منقطع کرکے وہ کشمیر
کو
بھارت کا حصہ بنا لے گئے جو کے ناممکن ہے کیونکہ " کشمیر پاکستان کا تھا،
ہے اور پاکستان کا ہی رہے گا ان شاء اللہ
کشمیر کے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک کی زبان پر ایک ہی نعرہ
" کشمیر بنے گا پاکستان، جیوے جیوے پاکستان، پاکستان زندہ باد
پہلے یہ نعرہ تو صرف پاکستان اور کشمیر کے مسلمان لگاتے تھے اب اس نعرے کی
گونج دنیا کے ہر ملک سنی جاتی ہے" کشمیر بنے گا پاکستان"
مودی سرکار اوربھارتی فوج کی اصلیت کھل کر پوری دنیا کے سامنے آچکی ہے
دنیا میں کوئی بھی کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرتا ہے یا مودی سرکار کی
کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی داستان جب دنیا کے سامنے لاتا ہے تو بھارت کو
آگ لگ جاتی ہے گزشتہ روز برطانیہ کی رکن پارلیمنٹ کو بھارت سے ملک بدر
کردیا گیا وجہ کیا بنی کہ اس خاتون رکن پارلیمنٹ نے کشمیریوں کے لیے آواز
بلند کی تھی اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھایا بھارت سچ کا سامنے
کرنے سے گھبراتا ہے اور جب یہی رکن پارلیمنٹ اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان میں
آتی ہے تو ایئرپورٹ ہی پر اس کا شاندار
استقبال کیا جاتا ہے بھارت نے پوری کوشش کی تھی پاکستان پر حملے کروا کے
دنیا میں پاکستان کا خراب تاثر دینے کی کہ پاکستان میں امن نہیں پاکستان
امن پسند ملک نہیں لیکن سلام ہے پاک فوج کے جوانوں پر جہنوں
نے اپنی جان قربان کردی لیکن پاکستان کے امن پر سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی
اس کی سلامتی پر آنچ آنے دی الحمدللہ آج پوری دنیا کو پتا چل چکا ہے کہ
پاکستان امن پسند ملک ہے اور بھارت امن دشمن ملک ہے گزشتہ دنوں اقوام متحدہ
کے جنرل سیکرٹری پاکستان میں موجود تھے جاتے ہوئے انہوں نے پوری دنیا کو
پیغام دیا پاکستان پر امن ملک ہے
آج وہی بھارت جو
پاکستان کی امن و سلامتی کو آگ لگانا چاہتا تھا وہی آگ اس کے اپنے گھر میں
لگی ہوئی ہے بھارتی مسلمانوں اور چھوٹے طبقے کے ہندوؤں کی حق خودارادیت کو
ختم کرنے کےلیے بھارتی اسمبلی میں بل پاس کیا گیا جس کی وجہ سے بھارت کا
کوئی شہر ایسا نہیں جہاں اس بل کے خلاف احتجاج نہ ہورہا ہو بھارتی پولیس
یونیورسٹی میں پڑھائی کے دوران مسلمان
طلبہ پر دھاوا بول کر ان پر بدترین لاٹھی چارج کرتی ہے بھارت جو اپنے ملک
میں برسوں سے رہنے والوں کا حق سلب کر رہا ہے وہ ملک کشمیری مسلمانوں کے
ساتھ کیسا سلوک کر رہی ہوگی ہر کشمیری کی ذبان پر ایک ہی بات ہے کہ انہیں
بھارتی فوج کے
ظلم و ستم سے نجات دلائی جائے اور کشمیر کو پاکستان کا حصہ قرار دیا جائے
جہاں وہ امن وسکون کے ساتھ زندگی بسر کرسکیں
پاکستانی اور کشمیری قوم کی التجا ہے اقوام متحدہ اور اس میں موجود سلامتی
کونسل کے عہدیدارن سے کے وہ کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد کروائے اور
کشمیریوں
کے مطابق کشمیر کا پاکستان سے الحاق کروایا جائے
ان شآءاللہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان اور کشمیری مل کر آزادی کی خوشیاں
منائے گے
ان شآءاللہ
کشمیر کل بھی پاکستان تھا کشمیر آج بھی پاکستان ہے اور کشمیر ہمیشہ رہے گا
پاکستان " پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد
|