چکوترے کے بے شمار فوائد کے ساتھ ساتھ کچھ نقصانات بھی ہیں

image


(تحریر: ڈاکٹر تنویر سرور - لاہور)
ﷲ تعالیٰ نے ہر موسم میں ہمارے لیے ایسے ایسے پھل پیدا کیے ہیں جن کے فوائد جان کر ہم ﷲ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے- آج ہم ایک پھل چکوترہ کی بات کریں گے اور اس کے فوائد اور نقصانات جانیں گے چکوترے کا تعلق بھی ترشادہ پھلوں کے خاندان سے ہی ہے یہ دیکھنے میں لیموں جیسا ہی لگتا ہے لیکن سائز میں بڑا ہوتا ہے-

اس کا ذائقہ ترش شیریں ہوتا ہے اور یہ پھل سرد تر مزاج کا حامل ہے اس لیے گرم مزاج افراد کے لیے مفید ہوتا ہے- جیسے ہی موسم سرما کا آغاز ہوتا ہے یہ پھل بھی ہمیں نظر آنے لگتا ہے اس پھل کا زیادہ تر جوس نکال کر پیا جاتا ہے- چکوترہ کا باہر سے رنگ سبز پیلا ہوتا ہے اور یہ سائز میں بھی کافی بڑا ہوتا ہے لیکن اندر سے اس کا رنگ سرخ یا سفید ہوتا ہے-
 

image


چکوترے کو نمک یا مصری لگا کر کھایا جائے تو بہتر ہوتا ہے- سرد مزاج والے اس کا استعمال نہ کریں انہیں نزلہ ،کھانسی اور بلغم جیسے امراض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ چکوترے میں وٹامن اے ،وٹامن سی،پروٹین ،پوٹاشیم ،میگنیشیم،فولاد ،فاسفورس،معدنی نمکیات نشاستہ اور تھایا مین پایا جاتا ہے ۔چکوترے میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹ پایا جاتا ہے جو ہمیں کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ۔

چکوترے کے فوائد:
٭چکوترہ پیاس کو بجھاتا ہے
٭بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے اور اشتہا میں اضافہ کرتا ہے
٭معدے کو تقویت دیتا ہے
٭اس کا جوس جسمانی تھکاوٹ کو دور کر کے تروتازہ بناتا ہے
٭چکوترہ کا جوس چہرے کی رنگت کو نکھارتا ہے
٭چکوترہ گرمی سے آنے والے چکروں کو ختم کرتا ہے
٭معدے پر بوجھ اور جلن کا خاتمہ کرتا ہے
٭گیس کو رفع کرتا ہے
٭چکوترہ نظام انہظام کو درست رکھتا ہے
٭چکوترہ دل کو سکون پہنچاتا ہے
٭جریان کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے
٭ذیابیطس کے مریضوں کے لیے چکوترہ کھانا فائدہ مند ہوتا ہے
٭چکوترہ کولیسٹڑول کی مقدار میں کمی لاتا ہے
٭چکوترہ کا جوس مسلسل پینے سے زائد چربی کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور وزن میں کمی ہو جاتی ہے
 

image


٭چکوترہ آنتوں کو لچکدار رکھنے میں مددگار ہے
٭چکوترہ عمر بڑھنے کے عمل کو سست کر دیتا ہے یعنی آپ زیادہ دیر تک جوان رہ سکتے ہیں
٭چکوترہ گردوں کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے
٭چکوترہ کھانے سے ذہنی پریشانی اور ڈپریشن سے نجات ملتی ہے
٭چکوترہ خون کی سرکولیشن کو بہتر کرنے میں مدد کرتا ہے
٭چکوترہ کیل مہاسوں کا خاتمہ کرتا ہے

چکوترے کے نقصانات:
٭جگر کے مریض اس کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس کا ترش ذائقہ جگر کے لیے نقصان دہ ہے
٭پھیپھڑوں میں خرابی والے مریض بھی چکوترہ کا استعمال نہ کریں
٭گلے کی تکالیف والے خواتین و حضرات بھی چکوترے کو نہ کھائیں
٭ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے مفید پھل ہے لیکن اگر آپ ہائی بلٖڈ پریشر کی کوئی بھی دوا استعمال کرتے ہیں تو پھر چکوترہ آپ کے لئے موت کا بھی باعث بن سکتا ہے اس لیے احتیاط ضروری ہے
٭اس کے مسلسل استعمال سے کینسر کا خطرہ لاحق رہتا ہے
٭چکوترہ کھانے سے دانتوں کو بھی نقصان ہوتا ہے
٭چکوترے کے استعمال سے گردوں میں پتھری بھی بن سکتی ہے ۔

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: