کچھ ایسی جڑی بوٹیاں جو آسانی سے میسر تو ہوتی ہیں مگر ان کے فوائد ہم نہیں جانتے

image


لوگ صحت مند رہنے کے لیے اکثر اوقات گھریلو ٹوٹکوں پر ہی یقین رکھتے ہیں اور ان کو اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرتے ہیں یہ ٹوٹکے سینہ بہ سینہ منتقل ہوتے رہتے ہیں مگر بعض اوقات بہت ساری جڑی بوٹیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جو ہمارے گھر میں موجود تو ہوتی ہیں مگر ہم ان کے فوائد سے آگاہ نہیں ہوتے آج ہم ایسی ہی کچھ جڑی بوٹیوں کے فوائد کے حوالے سے آپ کو بتائيں گے-

1: لہسن
عام طور پر گھر میں کھانا پکانے میں استعمال ہونے والا لہسن کئی صحت کے مسائل کا بھی خاتمہ کرتا ہے- عام طور پر نزلہ زکام اور کھانسی میں لہسن کو سونگھنے سے بند ناک کھلتا ہے اور افاقہ ہوتا ہے اس کے ساتھ ساتھ لہسن کو جلا کر شہد میں ملا کر چاٹنے سے بلغم کے اخراج میں مدد ملتی ہے اس کے ساتھ ساتھ لہسن کو کچا کھانے سے بلند فشار خون میں کمی واقع ہوتی ہے-

2: پسی ہوئی یا کٹی ہوئی لال مرچ
لال مرچ کا عام طور پر استعمال کھانوں میں ذائقے کے لیے کیا جاتا ہے مگر یہ اس کے ساتھ ساتھ کئی فوائد کی بھی حامل ہوتی ہے- اس کو لہسن کے ساتھ پیس کر چٹنی کی صورت میں استعمال کرنے سے وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ اس کا کھانے میں استعمال چہرے پر سے جھریوں کا خاتمہ کر کے اس کو چمکدار اور کم عمر بنا تا ہے- مگر اس کے استعمال میں اس بات کا خیال کرنا چاہیے کہ اس کا استعمال توازن کے ساتھ کرنا چاہیے- اس کا زیادہ استعمال معدے کے مسائل پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے-
 

image


3: ادرک
ادرک ہاضمے کے لیے بہترین ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ادرک کا استعمال کھانسی اور نزلہ زکام میں بہت مفید ہوتا ہے -

4: پودینہ
پودینہ کا استعمال عام طور پر گھروں میں کھانوں میں خوشبو اور ذائقے کے لیے کیا جاتا ہے- مگر اس کی خوشبو شدید درد اور مائگرین کے درد میں بہت مفید ہوتا ہے- اس کے علاوہ سانس کے نظام کو بہتر بناتا ہے اور سانس لینے میں آسانی فراہم کرتا ہے- اس کے خشک پتوں کا قہوہ الٹی اور بدہضمی کا خاتمہ کرتا ہے-

5: دارچینی
دارچینی کا استعمال گرم مصالحے کے طور پر کیا جاتا ہے مگر اس کا استعمال دل کے دورے کے خطرات سے بچاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ جلد کے امراض کے لیے بھی یہ بہت بہتر ہوتا ہے- خارش پر لگانے سے خارش میں افاقہ ہوتا ہے اس کے علاوہ گرمی دانوں سے ہونے والی چبھن کا بھی خاتمہ کرتا ہے اس کا قہوہ بد ہضمی سے افاقہ پہنچاتا ہے -
 

image


6: ہرا پیاز
ہرا پیاز عام طور پر چائنیز اور اٹالین ڈشز بناتے ہوئے استعمال کیا جاتا ہے اس کا استعمال آملیٹ میں بھی کیا جاتا ہے- یہ ایک خواب آور جڑی بوٹی ہے جو کہ اگر رات کے کھانے میں کھائی جائے تو اس سے خوشگوار نیند آتی ہے- اس کے علاوہ یہ انسان کے ہارمون پر اثر انداز ہو کر اس کے موڈ پر بہت ہی خوشگوار اثرات مرتب کرتی ہے-

7: سونف
سونف عام طور پر باورچی خانے میں موجود ایک عام جڑی بوٹی ہے جو کہ بہت سارے فوائد کی حامل ہے ایک جانب تو یہ دماغ کو طاقت فراہم کرتی ہے بینائی کو بہتر بناتی ہے ہاضمے کے افعال کو درست کرتی ہے اور اگر خواتین کو ماہواری میں تاخیر کا مسئلہ درپیش ہو تو اس کا استعمال ماہواری کو بھی جاری کرتی ہے-

8: لونگ
لونگ ایک خوشبو دار بوٹی ہے جو کہ بہت سارے فائدے رکھتی ہے- یہ درد کش ہے سر درد کی صورت میں نمک اور دودھ کے ساتھ ملا کر اس کا پیسٹ ماتھے پر لگانے سے درد کا خاتمہ ہوتا ہے دانت کے درد میں دانت میں دبانے سے درد ختم ہوتا ہے- اور منہ میں ایک دانہ لونگ چبانے سے کھانسی میں افاقہ ہوتا ہے اس کا استعمال جوڑوں کے درد کے لیے بھی مفید ہوتا ہے-
 

image


9: سفید زیرہ
سفید زیرہ ہاضمے کے نظام کو بہتر بنا کر نیا خون بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے- اس کے علاوہ یہ اچھی نیند لانے میں بھی جادوئی اثر رکھتا ہے ذیابطیس کے مریضوں کے خون میں بھی شوگر کی مقدار کے تناسب کو بہتر بناتا ہے-

10 : دھنیا
باورچی خانے میں پائی جانے والی یہ بوٹی خشک و تازہ دونوں صورتوں میں استعمال کی جاتی ہے- یہ ایک جانب تو خوشبودار ہوتی ہے اس کے ساتھ بے تحاشا فوائد کا بھی حامل ہوتا ہے یہ ہاضمے کے عمل کو بہتر بناتا ہے خون میں کولیسٹرول اور شوگر کی مقدار کو کم کرتا ہے اس کے علاوہ بواسیر کے مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے-

 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: