وزن کم تو ہو جائے مگر پیٹ پر چڑھی چربی کا کیا کیا جائے؟ اب چربی کو گھلانے کے آسان نسخے جانیں

image


عام طور پر موٹاپے کے شکار افراد وزن کم بھی کر لیں تو پیٹ پر موجود چربی اس موٹاپے کو کم کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوتی ہے جو کہ ایک جانب تو دیکھنے والوں کو بہت بری لگتی ہے اس کے ساتھ ساتھ ذیابطیس اور دل کی بیماریوں کا بھی سبب بن سکتی ہے- پیٹ کی چربی نارمل حد سے زیادہ ہے اس کو جانچنے کا طریقہ بہت آسان ہے گھر پر بھی اس کو ناپا جا سکتا ہے- اگر مرد کی کمر 40 انچ اور عورتوں کی کمر 35 انچ سے زیادہ ہے تو اس کا واضح طور پر یہ مطلب ہے کہ آپ کا پیٹ موٹاپے کا شکار ہے اس فاضل چربی کو ان کچھ آسان طریقوں سے کم کیا جا سکتا ہے-

1: میٹھی چیزیں کھانے سے پرہیز کریں
میٹھی اشیا کا استعمال انسانی صحت پر کئی حوالوں سے بہت برے اثرات مرتب کرتا ہے- میٹھی اشیا اور میٹھے مشروبات کا استعمال جگر کے افعال کو براہ راست متاثر کرتا ہے اور جگر اس فاضل چینی کو چکنائی پر جمع کر کے پیٹ پر چڑھا دیتا ہے- اس لیے ایسی چیزوں کے استعمال سے پرہیز کرنا چاہیے- مگر اس کے مقابلے میں تازہ پھلوں سے حاصل شدہ مٹھاس جو کہ قدرتی مٹھاس ہوتا ہے صحت پر منفی اثرات مرتب نہیں کرتا ہے اور ان کا استعمال کسی قسم کے موٹاپے کا باعث نہیں بنتا ہے-

image


2: زیادہ پروٹین استعمال کریں
پروٹین کا زیادہ استعمال موٹاپے میں کمی کا ایک آسان طریقہ ثابت ہو سکتا ہے- پروٹین کے زیادہ استعمال سے ایک جانب تو بھوک لگنے کے عمل میں ساٹھ فی صد تک کمی واقع ہوتی ہے- اس کے علاوہ یہ میٹابولزم کے عمل پر بھی اثر انداز ہوتا ہے اور جسم میں جمع شدہ فاضل چربی کو پگھلانے کا باعث بنتا ہے- اس لیے گوشت ، انڈہ مچھلی دالیں اور سبزیاں ایسی اشیا ہیں جن میں پروٹین کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے- ان کا استعمال کرنا چاہیے مگر ان کے استعمال کے دوران اس بات کی احتییاط کرنی چاہیے کہ ان کو چکنائی کے ساتھ استعمال نہ کیا جائے کیوں کہ آئل اور چکنائی موٹاپے کو کم کرنے کے بجائے اس میں اضافے کا باعث ہوتی ہیں-

image


3: نشاستہ دار اشیا سے پرہیز
تحقیقات سے یہ بات ثابت ہے کہ جو لوگ نشاستہ دار اشیا کا استعمال کم کرتے ہیں ان کے پیٹ پر جمع ہوئی چربی میں واضح طور پر کمی واقع ہوتی ہے- اس لیے آلو ، سفید آٹے کی روٹی اور چاول سے پرہیز لازمی ہے- ان اشیا کی پرہیز سے واضح طور پر ایک دو دن ہی میں وزن میں واضح فرق دیکھا جا سکتا ہے-

image


4:ریشہ دار اشیا کا استعمال کریں
ایسی چیزیں جن میں فائبر یا ریشہ موجود ہو ان کا استعمال وزن کم کرنے میں بہت معاون ثابت ہوتا ہے- یہ ریشہ ہمیں سبزیوں اور پھلوں سے حاصل ہو سکتے ہیں- معدے میں جا کر یہ ریشہ دار اشیا پانی کے ساتھ مل کر ایک جیلی نما شکل اختیار کر لیتا ہے جو کہ معدے میں موجود غذا کو زیادہ دیر تک معدے میں روک کر رکھتا ہے اس وجہ سے بھوک میں کمی واقع ہوتی ہے اور اس دوران فاضل چربی کا استعمال ہوتا ہے جس سے پیٹ کی چربی گھلتی ہے اور موٹاپے میں کمی واقع ہوتی ہے-

image


5: ورزش
ورزش کے بہت سارے فوائد ہیں ایک جانب تو یہ انسان کے اسٹیمنا میں اضافہ کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ انسان کو بہت ساری بیماریوں سے بھی بچاتی ہے ۔ پیٹ کی چربی کم کرنے کے لیے جاگنگ اور تیراکی بہت کارآمد ثابت ہوتی ہے- اس کے علاوہ یوگا کی مشقوں کے ذریعے بھی چربی میں خاطر خواہ کمی کی جا سکتی ہے- مستقل ورزش کے ذریعے سے پیٹ پر چربی کو جمع ہونے سے مستقل طور پر روکا جا سکتا ہے-

image


6: غذا کی مقدار پر مستقل طور پر نظر رکھیں
آپ کی غذا پر آپ کی صحت کا دارومدار ہے اس لیے کھائی جانے والی غذا کی مقدار پر مستقل طور پر نظر رکھیں- اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کی مقدار آپ کی ضرورت سے زیادہ نہ ہو اس کے علاوہ اس میں پروٹین کی مقدار وافر ہو جب کہ میٹھی اور نشاستہ دار اشیا پر مشتمل نہ ہو- اور اس کے اندر مناسب مقدار میں فائبر کا ہونا بھی ضروری ہے اس طرح سے کچھ ہی دنوں میں پیٹ کی چربی میں خاطر خواہ کمی محسوس کریں-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: