اگر صحتمند رہنا چاہتے ہو ۔۔۔تو رونا تو پڑے گا!!۔۔۔رونے کے فوائد

image


قدرت کی ہر چیز میں کوئی نا کوئی حکمت چھپی ہے اور اس کے بارے میں جتنی تحقیق ہوتی ہے اتنا ہی یہ راز عیاں ہوتے جاتے ہیں۔۔۔ہم یہ نہیں کہتے کہ کہ کوئی روئے تو اسے رونے دو لیکن سچ تو یہ ہے کہ رونا بھی صحت کو قائم رکھتا ہے

سکون کا احساس
جب کوئی انسان روتا ہے تو اس سے اسے ایسا اطمینان ملتا ہے جو ان کے جذبات کو قابو کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مطمئن بھی کرتا ہے اور ان کے اسٹریس کو کم کرتا ہے۔۔۔۲۰۱۴ کی ایک تحقیق کے مطابق رونا آپ کے نروس سسٹم کو بہتر بناتا ہے جس سے آپ کے مسلز بھی پرسکون ہوجاتے ہیں-
 

image


درد کم ہوجاتا ہے
ریسرچ سے ثابت ہوتا ہے کہ خود کو اطمینان دینے کے لئے رونے والے لوگ بہت مضبوط اعصاب کے مالک ہوتے ہیں اور ان میں درد سہنے کی طاقت عام لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔۔۔یہ درد کی شدت کو کم کرتا ہے کہ اگر آپ روئیں۔۔۔اس لئے صحت کی مضبوطی کے لئے کبھی کبھار رونا ضروری ہے-

سونے میں بہتری
2015 میں ریسرچ سے پتہ چلا کہ بچوں کو رونے کے بعد بہت اچھی نیند آتی ہے۔۔۔یہی عمل جب بڑوں نے دہرایا تو ثابت ہوا کہ آنکھوں سے نکلنے والا آنسوؤں کی شکل میں موجود پانی آنکھوں کو صاف کرکے انہیں سکون میں لے آتا ہے اور یوں نیند جلدی آجاتی ہے۔۔۔
 

image


بیکٹریا سے لڑائی
آنکھوں میں ایک مادہ موجود ہوتا ہے جس کا نام ہے لائسوزیم جو آنکھوں کو صاف رکھتا ہے۔۔۔۲۰۱۱ کی تحقیق کے مطابق اس قسم کے طاقتور اینٹی مائیکروبائل صفات ہیں جو خطرناک بیکٹیریا سے محفوظ رکھتے ہیں

بینائی میں بہتری
نیشنل آئی انسٹیٹیوٹ کے مطابق اس میں شامل لبریکینٹ لوگوں کو واضح طور پر دیکھنے میں مدد دیتا ہے اور جب ممبرین خشک ہوتا ہے تو نظر بھی تھوڑی دھندلی ہوتی ہے۔۔۔اس لئے یہ آنسو مدد دیتے ہیں بینائی کو بہتر بنانے میں-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: