ایسی شادیاں جہاں دولہا دلہن سے زيادہ ان کے بہن بھائی اہم تھے۔۔۔سیلیبریٹیز کے بہن بھائيوں کی شادیاں

image


بہن بھائیوں کی شادی انسان کی زندگی کی خوشی کا ایسا موقع ہوتا ہے جس پر دل خود بخود ناچنے کو چاہتا ہے- اور یہ شادی اگر کسی سیلیبریٹی کے بہن یا بھائی کی ہو تو اس شادی میں دولہا دلہن کی حیثیت ثانوی رہ جاتی ہے- اور لوگوں کی تمام تر توجہ صرف اور صرف شوبز سے جڑی ہستیوں اور ان کے پہناؤں پر ہی وہ جاتی ہے ایسی ہی کچھ شادیوں کا احوال آج ہم آپ کو بتائيں گے-

مایا علی کے بھائی کی شادی
مشہور اداکارہ مایا علی کے بھائی عفنان کی شادی کی تقریبات کی ہر ہر تقریب میں مایا علی نے بہت بڑھ چڑھ کر حصہ لیا- ان کے خوبصورت لباس اور انداز کے چرچے اس حد تک پھیلے کہ بے چارے دولہا اور دلہن تو کہیں پیچھے ہی رہ گئے اور ہر کوئی ان تقریبات میں مایا علی کے لباس ، ان کے انداز ، ان کے رقص کے چرچے کرتا نظر آیا- ان تقریبات میں مایا علی اور شہریار منور کی دوستی اور جوڑی بھی لوگوں کے درمیان زیر بحث رہی-

سب سے پہلے قوالی نائٹ میں مایا علی کا لباس سب کو بہت پسند آیا-
 

image


اس کے بعد مرحلہ مایوں کا تھا جبکہ مایا علی ہرے رنگ کے لباس میں حسین ترین نظر آرہی تھیں-
 

image


شیندی یعنی مہندی اور بارات کی تقریبات ایک ساتھ کی جائیں تو اس کو شیندی کا نام دیا جاتا ہے اس دن کے لیے مایا علی نے سرخ رنگ کا انتخاب کیا-
 

image


 اور پھر ولیمے کے دن کی سفید ساڑھی نے پچھلے تمام دنوں کو مات دے دی-
 

image


2: نیمل خاور کی بہن کی شادی
نیمل خاور جو کہ حمزہ علی عباسی کے ساتھ گزشتہ سال اگست میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں شوبز چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کر چکی ہیں- مگر اس کے باوجود ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی ہے جب اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی بہن فضا خاور کی شادی پر نظر آئیں تو لوگ دولہا دلہن کو بھول کر بس ان دونوں کو ہی دیکھے گئے- ان کی محبت کا یہ پیار بھرا انداز سب کو ماشا اللہ کہنے پر مجبور کر گیا-

image


3: فواد خان کی بہن کی شادی
معروف اداکار فواد خان کی بہن کی شادی گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں انجام پائی جس میں بڑے بھائی کی حیثیت سے فواد خان نے بہت بڑھ چڑھ کر حصہ لیا- اور شادی کے ہر ہر موقع پر وہ اور ان کی بیگم سیلیبریٹی ہونے کے سبب دولہا اور دلہن سے زيادہ اہمیت کا باعث بنے رہے-

image

 

image
YOU MAY ALSO LIKE: