|
تاج محل دیکھنے کی خواہش کس کے دل میں نہیں؟ کون ہے جو
دلی جانے کی تمنا تو کرے لیکن حضرت نظام الدین اولیا کے مزار پر حاضری کی
نیت نہ رکھتا ہو۔ اور زندگی میں کم از کم ایک بار پِنک سٹی جے پور کی سیر
کی آرزو تو ہر آوارہ گرد ہی کرتا ہے۔
اگر میری طرح یہ آپ کی بھی وش لسٹ پر ہے، لیکن ہر بار سفر کا ارادہ کرتے ہی
انڈیا پاکستان کے خراب تعلقات، سرحدوں پر جاری کشیدگی یا ویزا کی مشکلات
آڑے آ جاتی ہیں تو دل چھوٹا نہ کریں۔ ’بھارت‘ یاترا کا ایک آسان نسخہ ہم
بتائے دیتے ہیں۔
لیکن خیال رہے کہ اِس ’بھارت‘ میں نہ تو کسی مغل بادشاہ کی بنوائی گئی
یادگار ہے، نہ کسی ولی اللہ کا مزار اور نہ ہی کوئی ہوائی محل۔ یہ تو دو
چھوٹے چھوٹے گاؤں ہیں جو پاکستان کے ضلع سیالکوٹ میں واقع ہیں اور ’چک
بھارت‘ کہلاتے ہیں۔
آئیے چک بھارت کے اِس سفر میں میرے ساتھ آپ بھی اپنی انڈیا یاترا کی حسرت
پوری کر لیں۔
|
|