آپ کی آنکھیں آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہیں؟ جانیں

image


آنکھوں کو روح کا آئینہ کہا جاتا ہے اور انسان کی شخصیت کا مطالعہ کرنے والے آنکھوں کو بہت اہمیت دینے کے قائل ہیں- اور ان کا ماننا ہے کہ آنکھیں مزاج اور انسانی فطرت کا پردہ ایک پل میں چاک کر دیتا ہے- اس حوالے سے چینی چہرہ شناسی نے ہزاروں سال کی تحقییق کے بعد کچھ نتائج اخذ کیے ہیں جن کے بارے میں ہم آج آپ کو بتائیں گے-

1: گہری آنکھیں
ایسی آنکھیں رکھنے والے افراد بہت زیادہ گہری نظر رکھنے والے ہوتے ہیں- یہ سنجیدہ فطرت کے حامل ہوتے ہیں اور معاملے کی گہرائی کو جانچنے کی کوشش کرتے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ روحانیت میں بھی کافی دلچسپی رکھتے ہیں-

image


2: گول آنکھیں
گول آنکھیں رکھنے والے بہت جذباتی ہوتے ہیں یہ دل پھینک بھی ہوتے ہیں- یہ جذبات کے اظہار کرنے کے قائل بھی ہوتے ہیں اور جلد خوش ہونا اور جلد روٹھ جانا ان کی خصلت ہوتی ہے- دوستوں کی محفلوں کی جان ہوتے ہیں- مگر فطرتاً کسی ایک کا ہو کر رہنا ان کے لیے ممکن نہیں ہوتا ہے یا دوسرے لفظوں میں بے وفائی ان کی سرشت کا حصہ ہوتی ہے-

image


3: بڑی آنکھیں
ایسے لوگ بے فکرے ہوتے ہیں یہ کسی بھی معاملے کو بہت دیر تک خود پر سوار کرنے کے قائل نہیں ہوتی ہے- ان کے مطابق زںدگی کا دوسرا نام ایڈونچر ہے یہ لوگ پر جوش ہوتے ہیں نئی جگہوں پر جانے کے شوقین ہوتے ہیں اور نئے کام کر کے خوشی محسوس کرتے ہیں- دوستوں کی محفلوں کی جان ہوتے ہیں اور محنت کش ہوتے ہیں-

image


4: بادامی آنکھیں
ایسے لوگ جن کی آنکھیں بادام کی طرح ہوتی ہیں بہت زیادہ مقصد پسند ہوتے ہیں- ان کے نزدیک سب سے زيادہ اہمیت ان کے کام اور مقصد کی ہوتی ہے مگر یہ کسی بھی کام کے دوران شور شرابے اور جذبات کے اظہار پر یقین نہیں رکھتے ہیں- اس کے برخلاف پرسکون رہ کر اپنے مقصد کے حصول کے قائل ہوتے ہیں-

image


5: اندر کو دھنسی ہوئي آنکھیں
یہ لوگ منفی سوچ کے حامل ہوتے ہیں چھوٹی سی ناکامی کو بھی بڑا بنا کر اس کا سوگ منانے پر یقین رکھتے ہیں- مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ رشتے نبھانے والے ہوتے ہیں اور ایک وفادار ساتھی ثابت ہوسکتے ہیں-

image


6: چھوٹی آنکھیں
ایسی آنکھوں والے بہت ضدی ہوتے ہیں مگر یہ توانائی سے بھر پور ہوتے ہیں ایک جگہ پر ٹک کر بیٹھنا ان کے لیے بہت مشکل ہوتا ہے- یہ ہر لمحے کچھ نیا کرنا چاہتے ہیں اور اپنی بات منوانے کے لیۓ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں-

image


7: بھاری پپوٹوں والی آنکھیں
ایسی آنکھیں رکھنے والے لوگ بہت خوش مزاج اور مثبت فطرت کے حامل ہوتے ہیں یہ کسی حد تک سہل پسند بھی ہوتے ہیں اس لیۓ زندگی کے بڑے سے بڑے معاملے کو بھی بہت آسان لیتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: