دنیا کے مہنگے ترین ٹوائلٹ، قیمت جان کر استعمال کرنے سے بھی گبھرائیں گے

image
 

1.“Dagobert” Wooden Toilet Throne by Herbeau
اگر کسی بادشاہ کے لئے ٹوائلٹ بنوایا جائے تو اس کے لئے یہ سب سے بہترین ہوگا۔ یہ ٹوائلٹ بہت عمدہ ہے جو کہ پانچ فٹ لمبا تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹوائلٹ انتہائی مہنگی لکڑی کی مدد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ لکڑی سے تیار کردہ اس ٹوائلٹ کی مالیت چودہ ہزار ایک سو تئیس ڈالر ہے۔

image


2. Swarovski-Studded Toilet
یہ سورووسکی نامی کموڈ ہے جس کی مالیت پچھتر ہزار ڈالر ہے۔ یہ چمکتا ہوا ٹوائلٹ کروم پلیٹ سے تیار کیا گیا ہے۔ اس ٹوائلٹ کے اطراف میں ہر طرف نگینے جڑے ہیں۔

image


3. Moon River Art Park Toilet
یہ ٹوائلٹ کسی کا ذاتی نہیں بلکہ اسے مقامی سیاح آکر استعمال کرتے ہیں۔ اس ٹوائلٹ کی تیاری پر سات لاکھ پچاس ہزار ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ یہ ٹوائلٹ چین کے شہر شنگھائی میں مشہور دریائے آرٹ پارک میں بنایا گیا ہے۔

image


4. Hang Fung Golden Toilet
یہ ٹوائلٹ قیمتی سونے سے بنایا گیا ہے۔ اس ٹوائلٹ کو ہال آف گولڈ کا نام دیا گیا ہے۔ گولڈن ٹوائلٹ کی قیمت پانچ ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔ اس ٹوائلٹ کو تب بنایا گیا تھا جب سونا انتہائی سستی قیمت کو پہنچ گیا تھا۔

image


5.International Space Station Toilet
یہ تاریخ کا سب سے مہنگا ترین ٹوائلٹ تصور کیا جاتا ہے جسے روس نے خلائی اسٹیشن کے لئے سن 2008میں تعمیر کیا تھا۔ یہ ٹوائلٹ خاص طور پر خلا بازوں کے لئے بنایا گیا ہے جس کی تیاری پر آنے والی لاگت انیس ملین ڈالر ہے۔

image


6. Kohler Numi Toilet
کوہلر نومی ٹوائلٹ اپنے صارفین کو خالص عیش و آرام کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ کوہلر نومی ٹوائلٹ قیمت میں صارفین کے لئے مہنگا ہوسکتا ہے ، لیکن اس کا اعلیٰ انداز اور بناوٹ ہی اس کو نمایاں کرتا ہے ۔ اس ٹوائلٹ کی قیمت چھ ہزار چار سو ڈالر ہے۔

image


IntiMist .7
یہ ایک ایسا ٹوائلٹ ہے جسے کسی بھی عام باتھ روم میں فٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹوائلٹ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ گرم اور ٹھنڈے پانی کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ اس کی قیمت چار سو پچاس ڈالر ہے۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: