اںڈے کے چھلکوں کو فالتو سمجھ کر نہ پھینکیں یہ آپ کے بڑے بڑے کام آسان کر سکتے ہیں

image


انڈوں کا استعمال ہر گھر میں عام ہوتا ہے مگر ان کے چھلکوں کو فالتو سمجھ کر کچرے میں پھینک دیا جاتا ہے- اس کا بنیادی سبب یہ ہے کہ ہم یہی سمجھتے ہیں کہ انڈوں کے چھلکے ہمارے کسی کام کے نہیں ہیں جبکہ انڈوں کے چھلکوں کو بہت سارے طریقوں سے کارآمد بنا کر ان کا استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس سے بڑے بڑے فائدے حاصل کیے جا سکتے ہیں-

انڈے کے چھلکوں کو کیسے صاف کیا جائے
انڈے کے چھلکوں کو کسی بھی استعمال میں لانے سے قبل ان کا صاف کرنا بہت ضروری ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ اس کو بھگو کر اچھی طرح دھو لیا جائے- اس کے اندر کسی قسم کی جھلی وغیرہ موجود نہیں ہونی چاہیے کیوں کہ یہ انڈے گے چھلکوں میں مختلف قسم کے بیکٹیریا پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہے- اس لیے اس کو اچھی طرح دھونے کے بعد دھوپ میں خشک کر لینا ضروری ہے تاکہ اس کے اندر سے سارے باقیات کی صفائی ہو سکے-

1: بہترین فیس ماسک کے طور پر
انڈے کے خشک چھلکوں کو گرائنڈر میں اچھی طرح پیس لیں اور اس کا پاؤڈر بنا لیں اس کے بعد اس پاؤڈر کو ایک انڈے کی سفیدی میں اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں اور اس کا استعمال چہرے پر کریں- خشک ہو جانے کے بعد اس کو سادہ پانی سے دھو لیں اس سے ایک جانب تو چہرے کی جلد صاف اور چمکدار ہوتی ہے اس پر سے جھریوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور جلد صحت مند ہوتی ہے-

image


2: جلد کی خارش اور کھجلی کے لیے
عام طور پر جلد پر خارش اور کھجلی ہو جاتی ہے جو کہ بہت تکلیف کا باعث بنتی ہے- اس کے لیے انڈوں کے چھلکوں کو سیب کے سرکہ میں بھگو کر چند دن کے لیے چھوڑ دیں اور اس کے بعد اس کا استعمال جلد پر کریں اس سے خارش اور کھجلی میں آرام پائيں-

image


3: بہترین کھاد کے طور پر
انڈوں کے چھلکے ایک قدرتی کھاد کے طور پر استعمال کیے جا سکتے ہیں- گھر میں لگے ہوئے پودوں کی مٹی کے اندر انڈے کے چھلکے پیس کر شامل کر دیں انڈوں کے چھلکوں میں بڑی مقدار میں کیلشیم موجود ہوتی ہے جو کہ ایک جانب تو مٹی کو طاقت فراہم کرتے ہیں- اور دوسری طرف ایسے کیڑے مکوڑوں کا بھی خاتمہ کرتے ہیں جو کہ پودوں کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتے ہیں-

image


4: کیلشیم کی ادویات کا نعم البدل
عام طور پر بڑھتی ہوئی عمر کے افراد اور بچوں کے لیے کیلشیم کے سپلیمنٹ استعمال کیے جاتے ہیں جو کہ ان کی نشو نما اور ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہوتے ہیں- ان ادویات کے بجائے انڈے کے چـھلکوں کا استعمال کسی بھی قسم کے سائڈ ایفکٹ سے پاک ہوتا ہے- اس کے لیے انڈے کے چھلکوں کو 350 ڈگری پر آٹھ منٹ تک بیک کریں اور اس کے بعد اس کو گرائنڈ کر لیں اس کے بعد کسی بھی جوس یا غذا میں شامل کر کے اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے-

image


5: کپڑوں کی سفیدی کے لیے
سفید کپڑوں کو دھلائی کے وقت سفید تر کرنے کے لیے انڈوں کے چھلکے بہت معاون ثابت ہو سکتے ہیں- اس کے لیے انڈے کے چھلکوں کو کسی ململ کے کپڑے میں باندھ کر صفائی کے پاؤڈر کے ساتھ واشنگ مشین میں ڈال دیں اس سے سفید کپڑوں کی دھلائی میں ایک نئی چمک آجاتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: