پاکستان کی سڑکوں پر خواتین کے حق میں نکالی جانے والی
ریلی اگر واقعی عورتوں کے حق میں ہوتی تو اس میں آویزاں کئے گئے پلے کارڈ
جس پر لکھا تھا(( میرا جسم میری مرضی))(( میں آزاد ہوں)) کی بجائے ان پلے
کارڈز پر درج ذیل نعرے تحریر ہوتے تو نہ صرف معاشرہ انکے اس عمل کا سراہتا
بلکہ قوم اور ملک کی عزت میں بھی اضافہ کا سبب بنتیں۔
1."مُجھے وراثت میں حصہ دو "
2. "تعلیم میرا حق ہے"
3. "گھر کے کاموں میں عورتوں کا ہاتھ بٹانا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم
کی سُنّت ہے. "
4. "بہترین مُسلمان وہ ہوتا ہے جو عورتوں کیساتھ اچھائی سے پیش آتا ہے. "
5." مومن مردوں اپنی آنکھیں نیچی رکھو. "
6. "عورت نہ صرف مرد کی بلکہ ریاست کی بھی ذمّہ داری ہے. "
7. "بآ عزت روزگار ہر عورت کا بُنیادی حق ہے. "
8."ماں کے قدموں تلے جنّت ہے. "
9. "بیٹیوں کو اچھی تعلیم اور تربیت دینے والا مرد جنّت میں حضور صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلّم کا ساتھی ہے. "
10. "قیامت کے دِن تُم سے عورتوں کے حقوق بارے پوچھ گچھ ہوگی. "
11. "بیٹیاں اللہ کی رحمت ہیں. "
12۔ ہمارا احترام سوسائٹی پر فرض ہے
13۔لڑکیوں کی اچھی تربیت جنت کی ضمانت ہے۔
14۔ ہم مائیں بہنیں بیٹیاں قوموں کی عزت ہم سے ہے
15۔ ہم شو کیس میں رکھے کھلونے یا مارکیٹ میں بکنے والی کوئی چیز یا ٹی وی
پر چلنے والا اشتہار نہی بلکہ اک قابل عزت زندہ جیتی جاگتی حقیقت ہیں۔۔
از قلم عدنان شاه
|