ایسے 9 کام جو آج سے سو سال پہلے کی عورت نہیں کرسکتی تھی

آج کے اس ترقی یافتہ دور میں دنیا کے تقریباً ہر شعبے میں ہمیں خواتین اپنی خدمات سرانجام دیتی دکھائی دیتی ہیں- چاہے وہ شعبہ طب کا ہو یا پھر انجنئیرنگ کا خواتین نے بھی ان شعبوں میں بےپناہ کارنامے انجام دیے ہیں- لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج سے سو سال قبل ایسا ممکن نہیں تھا- آج ہم آپ کے سامنے 09 ایسی چیزیں پیش کریں گے جو کہ آج سے سو سال قبل کی عورت کے کرنے پر پابندی تھی مگر آج کی عورت یہ کام بہت آسانی سے کر سکتی ہے-

1: تنہا خریداری کرنا
ماضی میں عورت کو تنہا گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہ تھی اور خریداری یا پھر کسی بھی ضروری کام کے لیے گھر سے باہر نکلنے کے لیے اسے کسی مرد کی ہمنوائی کی ضرورت ہوتی تھی جب کہ آج کی عورت با آسانی گھر سے باہر تنہا بھی نکل جاتی ہے-

image


2: پینٹ پہننا
ماضی میں مغربی ممالک میں عورت کا پینٹ پہننا نہ صرف معیوب سمجھا جاتا تھا جب کہ کچھ ممالک میں تو اسے قانونی جرم بھی سمجھا جاتا تھا اور پینٹ پہننا مردانگی کی نشانی سمجھا جاتا تھا- اس لیے عورت اسکرٹ تو پہن سکتی تھی مگر وہ پینٹ نہیں پہن سکتی تھی اس کو مردانہ لباس قرار دیا جاتا تھا -

image


3: ووٹ کا حق
مغربی ملکوں میں خواتین کو عملی سیاست میں حصہ لینے کی اجازت نہ تھی- یہاں تک کہ ان کو ووٹ ڈالنے کا حق بھی نہیں دیا جاتا تھا اس کی وجہ وہ یہ قرار دیتے تھے کہ خواتین ذہانت کے اعتبار سے مردوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہیں- اس لیے ان کو حکومت چلانے جیسے ذمہ داری کے کاموں میں شامل نہیں کیا جا سکتا ہے-- خواتین کو ووٹ ڈالنے کا حق انیسویں صدی میں دیا گیا اور حکومتی معاملات میں ان کے حق کو تسلیم کیا گیا-

image


4: بنک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ
خواتین مالی معاملات میں بھی آزاد نہیں تھیں ماضی کی خواتین اپنا بنک اکاؤنٹ نہیں کھلوا سکتی تھیں اگر وہ غیر شادی شدہ ہوتی تو اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے انہیں اپنے والد کی اجازت اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں شوہر کی اجازت کی ضرورت ہوتی تھی- اس کے علاوہ خواتین کو بنک سے کسی بھی قسم کا لون ملنا نا ممکن ہوتا تھا-

image


5: آرمی میں شمولیت
کسی بھی ملک کی خواتین اپنے ملک کی فوج میں ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتی تھیں- کئی ممالک میں تو خواتین کی فوج میں شمولیت غیر قانونی قرار دی جاتی تھی- اور خواتین کو فوج کے شعبوں میں عملی کردار ادا کرنے کے قابل نہیں سمجھا جاتا تھا-

image


6: جیوری میں شمولیت
کسی بھی قسم کے بڑے فیصلوں میں یا عدالتی کاروائی میں خواتین کی شمولیت کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی تھی کیوں کہ یہ خیال کیا جاتا تھا کہ خواتین کا دل بہت نرم ہوتا ہے اور وہ اسی جذبہ ہمدردی کے سبب غیر جانب دارانہ فیصلہ نہیں کر سکتی ہیں- اس لیے ان کو جیوری اور بڑے فیصلوں میں شامل نہیں کیا جاتا تھا-

image


7:علیحدہ پاسپورٹ
آج سے سو سال قبل تک عورت کوعلیحدہ سے سفر کرنے کا حق حاصل نہ تھا- شادی شدہ ہونے کی صورت میں اس عورت کو اس کے مرد کے پاسپورٹ کے ساتھ ایک مشترکہ پاسپورٹ جاری کر دیا جاتا تھا جس پر وہ تنہا سفر نہیں کر سکتی تھی اس کو اپنے شوہر کے ہمراہ ہی سفر کی اجازت مل سکتی تھی-

image


8: حاملہ حالت میں نوکری سے علیحدگی
1928 تک امریکہ میں اگر کوئی بھی خاتون نوکری کے دوران حاملہ ہو جاتی تھی تو اس کو نوکری سے جواب دے دیا جاتا تھا- اس وجہ سے خواتین کو نوکری یا بچے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑتا تھا مگر اس کے بعد قانون سازی کر کے اس قانون کو ختم کر دیا گیا-

image


09:وکالت کرنے کی اجازت نہ تھی
خواتین کو وکالت کی تعلیم حاصل کرنے کی اجازت تو تھی مگر ان کو اپنی اس تعلیم کو عدالت میں بطور وکیل استعمال کرنے کی اجازت نہ تھی اس وجہ سے ایک طویل عرصے تک خواتین وکالت کو بطور پیشہ اختیار نہیں کر سکتی تھیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: