سے کیا۔" />

"میرا جسم میری مرضی" محمد اسد حیدری کے قلم سے

"میرا جسم میری مرضی" اس slogan کا آغاز ایک Robin Stevenson نامی خاتون نے ایک کتاب بنام "My body my choice : The fight for Abortion Rights"
سے کیا۔

"میرا جسم میری مرضی" اس slogan کا آغاز ایک Robin Stevenson نامی خاتون نے ایک کتاب بنام "My body my choice : The fight for Abortion Rights"سے کیا۔

اب بات کرتے ہیں کہ خلیل الرحمٰن قمر اور ماروی سرمد کے درمیان تنازع کی۔ خلیل الرحمٰن قمر معروف ڈرامہ نگار ہیں انھوں نے 5 فلمیں اور 29 ڈرامے تحریر کیے جن میں سب سے زیادہ کامیاب ڈرامہ "میرے پاس تم ہو" کو کہا جاتا ہے

3 مارچ 2020 کو ایک قومی چینل نیو نیوز پر پروگرام خلیل الرحمٰن قمر اور ماروی سرمد کے درمیان ایک تنازع اختیار کرگیا جب ماروی سرمد "میرا جسم میری مرضی" slogan کو بار بار دھرا رہیں تھیں جو کہ خلیل الرحمٰن قمر کو ناگوار گزرا اور پھر دونوں میں لفظی جنگ کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے ہم سب کو یہ سمجھ جانا چاہیے کہ اس تحریک کے پیچھے کون ہوسکتا ہے اور کیا مقاصد رکھتا ہے؟۔ پاکستان میں کچھ نام نہاد Feminist جو کہ تمام تر عورتوں کی وکیل بننے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ان کو یہ جان لینا چاہیے کہ ان کو ہماری ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں نے یکسر مسترد کردیا ہے اور الحمد للّہ خواتین باشعور ہیں اور اپنے حقوق جانتی ہے اور منوانے کی قوت و ہمت رکھتی ہیں۔

ماروی سرمد کا پس منظر:-
1: بیوروکریٹ خاندان سے تعلق:
ماروی سرمد کے والد جناب چوہدری انوار الحق ایک بیوروکریٹ تھے اور 2003 میں ریٹائرمنٹ کے وقت Directorate General of Public Relation Punjab کے عہدے پر براجمان تھے۔

2 : تعلیم :-
ماروی سرمد صحافت میں آنے سے قبل pre-medical کی طالبہ تھیں۔ 90 کی دہائی میں انھوں نے بڑے اخبارات مثلاً روزنامہ جنگ، خبریں اور ڈی نیوز کے لیے لکھنا شروع کیا۔

3: ماروی سرمد بطور استانی :-
پنجاب یونیورسٹی سے اعلی تعلیم کے حصول کے بعد ماروی سرمد نے انگریزی اور کیمیسٹری جیسے مضامین کو لاہور کے دو معروف اسکولوں میں بھی پڑھایا۔

4: حافظ حمد للہ اور ماروی سرمد کی لفظی جنگ :-
نیوز ون پر 2016 میں ایک پروگرام کے دوران سینیٹر حافظ حمد اللہ اور ماروی سرمد کے درمیان اختلاف شدت اختیار کرگیا اور حافظ حمد للہ نے گالم گلوچ شروع کر دی اور پروگرام چھوڑ گئے اس پروگرام کی میزبان نادیہ مرزا دونوں کو منع کرتی رہیں جبکہ بعد میں ماروی سرمد صاحبہ نے حافظ حمد للہ کے خلاف FIR بھی درج کروائی تھی۔

5: ماہرہ خان اور ماروی سرمد:-
خلیل الرحمٰن قمر اور ماروی سرمد کے درمیان لڑائی کا ایک کلپ چینل کی طرف سے آن ائیر نہیں کیا گیا تھا جو کہ حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے لڑائی کا آغاز ماروی سرمد کی بد تمیزی سے شروع ہوتا ہے۔

اس سب معاملے کو جانے بغیر مشہور فلم سٹار ماہرہ خان نے پہلے خلیل الرحمٰن قمر کی مخالفت کی بعد ازاں خلیل الرحمٰن کو حق پر جانتے ہوئے ان کی تائید کرڈالی۔

Muhammad Asad
About the Author: Muhammad Asad Read More Articles by Muhammad Asad: 3 Articles with 4539 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.