جامعہ نصرۃ الاسلام گلگت میں تقریب ختم بخاری و دستار فضیلت

جامعہ نصرۃ الاسلام اور جامعہ عائشہ صدیقہ کی سالانہ تقریب ختم بخاری کے مہمان خصوصی *فاضل دیوبند مولانا ندیم القاسمی* شیخ الحدیث جامعہ عبیدیہ عربیہ فیصل آباد تھے.

سال 2020 کو جامعہ نصرۃ الاسلام کے شعبہ حفظ القران کے 28 طلبہ نے حفظ قرآن تکمیل کی.اور درجہ سابعہ میں 6 طلبہ نے مشکوۃ شریف کی تکمیل کی.اور جید علماء کرام کی طرف طلبہ کی دستار بندی کی گئی.

جامعۃ نصرۃ الاسلام کی ذیلی شاخ جامعہ عائشہ صدیقہ میں 3 طالبات نے حفظ قرآن جبکہ 26 طالبات نے دورہ حدیث شریف کی تکمیل کی.ان کی خمار بندی کی گئی.

شیخ الحدیث مولانا ندیم القاسمی نے فاضلات کو بخاری شریف کا آخری درس دیا
جبکہ درس نظامی کے طلبہ میں درس مشکواۃ دیا اور مفصل اصلاحی خطبہ بھی ارشاد کیا.

مولانا ندیم القاسمی صاحب نے طلبہ و طالبات کیساتھ جید علماء کرام کو بھی حدیث کی سند عطاء کی اور روایت کی اجازت دے دی.
مولانا ندیم القاسمی نے دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث مولانا نصیراحمد صاحب سے اور انہوں نے مولانا فضل رحمن گنج مراد آبادی سے احادیث پڑھی ہیں.انہوں نے شاہ عبدالعزیز سے درس حدیث لیا ہے.

تقریب میں گلگت بلتستان کے جید علماء کرام نے شرکت کی جن کی تعداد پانچ سو سے زائد ہے. داریل تانگیر، چلاس، استور، جگلوٹ، غذر اور ضلع گلگت کے تمام ممہتمین، مدرسی اور خطباء و ائمہ مساجد نے بھرپور شرکت کی.

قلت وقت کی وجہ سے چند جید علماء نے سامعین سے خطاب بھی کیا، جن میں مولانا عبدالہادی، مولانا عبدالقیوم اور مولانا خان بہادر، مولانا سرور شاہ اور مولانا عبدالکریم شامل ہیں.

قاسم حسانی نے حمد و نعت سے سامعین کو محظوظ کیا.

جامعہ نصرۃ الاسلام کے ناظم تعلیمات مولانا سلیم نے جامعہ کی خدمات اور شعبہ جات پر مفصل رپورٹ پیش کیا.

اسٹیج سکریٹری کے فرائض مولانا عرفان ولی نے انجام دیے.

پروگرام میں مولانا عبدالقدوس، مولانا سید محمد، قاری عبدالحکیم نے خصوصی شرکت کی.

حفظ قرآن کے تمام طلبہ نے آخری سبق اجتماعی سنایا.

جامعہ نصرۃ الاسلام میں 360 رہائشی طلبہ جبکہ 580 رہائشی طالبات ہیں. رہائشی و غیر رہائشی اور مضافات کی شاخوں میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی ٹوٹل تعداد 1500 سو زائد ہے.
تقریب میں جامعہ کے طلبہ نے مختلف موضوعات پر اردو اور عربی میں تقاریر بھی کی.اور نظم و نعت بھی پیش کرکے حاضرین سے داد سمیٹی.

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے گلگت بلتستان کے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں وفاق کی جانب سے انعامی شیلڈ بھی تقسیم ہوئے.

ان طلبہ و طالبات کی پورے جی بی میں تعداد 55 ہے، جن میں 15 طلبہ و طالبات کا تعلق جامعہ نصرۃ الاسلام گلگت سے ہے.یہ تعداد کسی بھی مدرسے میں، سب سے زیادہ ہے.

وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے گلگت بلتستان میں بہترین کارکردگی پر جامعہ نصرۃ الاسلام کو خصوصی سند بھی عطاء کی گئی. قاضی نثار احمد نے جامعہ کی شیلڈ مولانا ندیم القاسمی سے وصول کیا.

جامعہ فاطمہ الزھرا جوٹیال،
جامعہ تفسیر القرآن گلگت، جامعہ عربیہ دارلقران داریل، جامعہ فاروقیہ استور، جامعہ اسلامیہ اسکردو، جامعۃ البنات گلگت، جامعہ دارالعلوم غذر اور دارالعلوم ضیاء العلوم دیامر کو بھی بہترین کاکرگی پر وفاق المدارس کی طرف سے شیلڈ پیش کیے گئے.

امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کیے گئے.

رئیس الجامعہ مولانا قاضی نثار احمد نے تمام علماء کرام اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.

تمام شکرکاء کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا گیا. از حقانی.. 8مارچ 2020
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 443 Articles with 383244 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More