کیا آپ جانتے ہیں ان اشیا کو فریج میں رکھنے کا مطلب انہیں اپنے ہاتھوں خود خراب کرنا ہے؟

image


عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ جس چیز کو بھی زیادہ دیر تک محفوظ رکھنا ہوتا ہے اس کو فریج میں رکھ دیں وہ محفوظ ہو جائے گی- مگر کچھ ایسی چیزیں بھی ہوتی ہیں جن کو فریج میں رکھنے کا مطلب ان کو خراب کرنے کا باعث بھی بن جاتا ہے ایسی ہی کچھ اشیا کے بارے میں آج ہم آپ کو بتائيں گے-

1: کافی
کافی کو زیادہ عرصے تک محفوظ کرنے کے لیے فریج میں رکھنا قطعی طور پر ایک اچـھا آئیڈیا نہیں- اس کے برعکس اسے محفوظ رکھنے کے لیے اس کو کسی بھی ائیر ٹائٹ ڈبے میں بند کر کے عام درجہ حرارت میں رکھیں تو بہتر ہے- کیوں کہ کم درجہ حرارت میں فریج کے اندر رکھنے کے سبب ایک تو اس کے اندر نمی داخل ہو جاتی ہے اور دوسرا سرد درجہ حرارت کے سبب اس کا ذائقہ بھی ختم ہو جاتا ہے-

image


2: سبزیاں
ویسے تو ہر فریج میں سبزیوں کو محفوظ کرنے کے لیے علیحدہ سے خانے اور ڈبے ہنے ہوتے ہیں- مگر اس کے باوجود کچھ سبزیوں کو فریج میں محفوظ کرنے کا مطلب ان کو خراب کرنے کا باعث ہو سکتا ہے- جیسے کہ ٹماٹر کو فریج میں رکھنے سے اس کے ذائقے پر فرق پڑتا ہے اور اس کی جھلی میں بھی ایسی تبدیلی واقع ہو جاتی ہے جو کہ مضر صحت ہوتی ہے- اس کے علاوہ بینگن ، پیاز ، لہسن ، اور آلو کو فریج میں رکھنے کا نتیجہ اچـھا نہیں ہوتا ہے-

image


3: شہد
شہد کو محفوظ کرنے کے لیے فریج کی ضرورت نہیں ہوتی ہے اس کو عام درجہ حرارت میں بھی محفوظ رکھا جا سکتا ہے- جب کہ اگر شہد کو فریج میں رکھ دیں تو اس کی وجہ سے اس کے اندر کرسٹل سے بن جاتے ہیں جو کہ اس کی افادیت کو ختم کرنے کا با‏عث بن سکتے ہیں-

image


4: کیچپ ، ساسز اور اچار
ان اشیا کی تیاری کے دوران ان میں ایسے کیمیکل شامل کیے جاتے ہیں جو ان کو طویل عرصے تک بغیر فریج کے بھی محفوظ رکھ سکتے ہیں- تو ان کو فریج میں رکھنے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں کیا بجا سکتا ہے اس لیے بہتر ہے کہ ان کو بھی روم ٹیمپریچر پر ہی محفوظ رکھا جائے-

image


5: پھل
ویسے تو پھلوں کو فریج میں رکھ کر ٹھنڈا کر کے کھانے کا لطف ہی اور ہے مگر کچھ پھل فریج میں رکھے بغیر زیادہ عرصے تک محفوظ رہ سکتے ہیں- مثال کے طور پر کیلے فریج میں رکھنے کی صورت میں ان پر کالے دھبے بن جاتے ہیں جب کہ ان کو عام درجہ حرارت پر رکھ کر زیادہ دیر تک محفوظ رکھا جا سکتا ہے- جب کہ سیب ، خربوزہ اور امرود فریج میں رکھنے کی صورت میں ایک تو ان کے ذائقے میں تبدیلی واقع ہوتی ہے- دوسری جانب ان کو فریج میں رکھنے سے ایک ناگوار بو بھی فریج میں پھیل جاتی ہے-

image


6: ڈبل روٹی
ڈبل روٹی کو محفوظ کرنے کے لیے فریج کسی صورت بھی مناسب نہیں ہے کیوں کہ فریج میں رکھنے سے ڈبل روٹی کو نمی لگتی ہے- اور اس نمی کے سبب ڈبل روٹی کو پھپھوندی لگنے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ جلد خراب ہو جاتی ہے-

image
YOU MAY ALSO LIKE: