اپنے ہئیر اسٹائل کا انتخاب اپنے چہرے کی بناوٹ کے حساب سے اب خود کریں

image


عام طور پر مرد حضرات یا کم عمر لڑکے جب بال کٹوانے حجام کے پاس جاتے ہیں تو ان کے ذہن میں کوئی نہ کوئی خاکہ ہوتا ہے جس کے مطابق انہوں نے بال کٹوانے ہوتے ہیں- زيادہ تر یہ خاکہ کسی نہ کسی فلم کے ہیرو یا پھر کسی مشہور شخصیت کی طرح ہوتا ہے مگر جب دی گئی ہدایت کے مطابق حجام بال کاٹ دیتا ہے تو یہ انکشاف ہوتا ہے کہ یہ ہئیر اسٹائل تو چہرے کے ساتھ سوٹ ہی نہیں کرتا ہے- ہئير اسٹائل وہی بہتر لگتا ہے جو کہ چہرے کی مناسبت سے بنایا جائے- تو آج اس حوالے سے ہم آپ کو بتائيں گے کہ چہرے کے ساتھ کیسے بال سوٹ کرتے ہیں؟

1: بیضوی چہرہ
اگرآپ کا چہرہ بیضوی ہے تو اس صورت میں آپ کو بالوں کا انداز اپناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ بالوں کو بہت اٹھا کر نہیں بنانا چاہیے کہ اس طرح آپ کا چہرہ مزيد لمبوترا لگے گا- اس کے بجائے آپ کو بالوں کو پیشانی پر تھوڑا جھکا کر بنانا چاہیے تاکہ چہرہ چوڑا لگے-

image


2: چوڑا چہرہ
چوڑے چہرے والے حضرات کے چہرے کے جبڑے چوڑے ہوتے ہیں اس کے علاوہ ان کی گالوں کی ہڈیاں بھی پھیلی ہوئی ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان کا چہرہ پھیلا ہوا محسوس ہوتا ہے- ایسے لوگوں کو ہئیر سٹائل کا انتخاب کرتے ہوئے اس بات کا خیال کرنا پڑتا ہے کہ ان کا چہرہ چوڑا ہے تو اگر وہ بڑے بال رکھیں گے تو اس سے چہرہ اور بھی بڑا محسوس ہوگا- اس لیے ان کو بال کٹواتے ہوئے ان کو مختصر رکھنا چاہیے ایسے لوگوں کو کریو کٹ بہت سوٹ کرتا ہے-

image


3: گول چہرہ
اگر آپ کا چہرہ گول ہے تو اس میں کسی حد تک چوڑے چہرے والے فیچر موجود ہوں گے- مگر اس کے تھوڑی اور پیشانی کے یکساں تناسب کے سبب یہ چوڑائی کے بجائے گول تاثر دیتا ہے- اور ایسے چہرے کے لیے ہئیر اسٹائل بنواتے ہوئے تھوڑے اٹھے ہوئے بال یا اسپائکس کے ساتھ بال بنانا زيادہ بہتر لگتا ہے تاکہ چہرہ اچھا اور متناسب لگے-

image


4: لمبوترا چہرا
لمبوترے چہرے والے افراد کا چہرہ چوڑائی کے بجائے لمبائی کی طرف زیادہ ہوتا ہے- مگر ان کے جبڑوں کی ہڈیاں پھیلی ہوئی اور چوڑی ہوتی ہیں اس وجہ سے چہرہ لمبا محسوس ہوتا ہے- ایسے افراد کو ہئير اسٹائل بناتے ہوئے پیشانی کے اوپر بال رکھنے چاہیۓ ہیں اس سے ان کے چہرے کی لمبائی کسی حد تک بالوں سے چھپ سکتی ہے اٹھے ہوئے بال اس چہرے کے ساتھ اچھے نہیں لگتے ہیں-

image


5: تکون چہرہ
ایسے چہرے والوں کے چبڑے کی ہڈیاں گالوں کی ہڈیوں کے مقابلے میں زیادہ پھیلی ہوئی ہوتی ہیں- ایسے لوگوں کے ماتھے کی ہڈیاں چونکہ اندر کی طرف دبی ہوئی ہوتی ہیں تو اس وجہ سے ان کو ایسے بال کٹوانے چاہیے ہیں جو کہ سائڈوں سے بھلے چھوٹے ہوں مگر سر کے اوپری جانب سے چوڑائی کی طرف پھیلے ہوئے ہوں تو بہتر محسوس ہوتے ہیں-

image
YOU MAY ALSO LIKE: