|
موجودہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے اس دور میں انسان نے اپنی آسانی کے لیے بہت
ساری چیزیں ایجاد کی ہیں- یہ ایجادات ایک جانب تو سہولت دینے کا باعث بنتی
ہیں دوسری جانب اس سے انسان کی زندگی کو کئی حوالوں سے بہت نقصان بھی ہوتے
ہیں مگر انسان ان نقصانات سے ناواقف ہونے کے سبب ان اشیا کو اپنی زندگی کا
حصہ بنا دیتے ہیں-
1: ہئیر ڈرائير
ہیر ڈرائیر کا استعمال عام طور پر لوگ بالوں کو جلد سکھانے کے لیے کرتے ہیں
اور اس سے انسان کو کافی اوقات بہت سہولت ہو جاتی ہے- مگر اس کے اثرات سر
کی جلد کے لیے بہت برے ہوتے ہیں کیوں کہ اس کی وجہ سے جلد پر موجود نمی خشک
ہو جاتی ہے اور سکری کا باعث بنتی ہے اور بالوں کو کمزور کردیتے ہیں-
|
|
2: نان اسٹک برتن
نان اسٹک برتن 1960 میں امریکہ میں دریافت ہوئے اور اس کی وجہ سے لوگوں کو
اپنی عام زندگی میں بہت آسانی میسر ہو گئی اور ان کی وجہ سے برتنوں کو
دھونے میں بہت آسانی ہو جاتی ہے- مگر ان برتنوں پر کچھ ایسے کیمکل کی تہہ
ہوتی ہے جو کہ گرم ہونے پر ایسی زہریلی گیسوں کو خارج کرنے کا باعث بنتے
ہیں جو کہ کینسر بانجھ پن اور گردوں کی خرابی کا سبب بن سکتی ہیں-
|
|
3: ائیر فریشنر
ائير فریشنر کا استعمال عام طور پر گھروں اور دفاتر میں بری بدبو کو دور
کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے- اور عام طور پر اس پر واضح طور پر یہ
لکھا بھی جاتا ہے کہ اس میں کوئی مضر رساں کیمیکل شامل نہیں ہے- مگر اس کے
باوجود اس میں موجود کیمیکل سانس کی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں اور وقتی
طور پر بدبو سے نجات تو مل جاتی ہے مگر اس کی قیمت بڑی بیماری کی صورت میں
ادا کرنی پڑتی ہے-
|
|
4: لوفا
نہانے کے دوران جالی کے بنے ہوئے پروڈکٹ لوفا کا استعمال آپ کو صفائی مہیا
کرتا ہے مگر یہ لوفا جو گیلی حالت میں غسل خانے میں چھوڑ دیا جاتا ہے- جس
کے بعد اس کی نمی کے سبب اس میں جراثيم اور بیکٹیریا کی نمو ہو جاتی ہے جو
کہ جلد کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے-
|
|
5: مائیکرویو
مائیکرویو سائنس کی وہ ایجاد ہے جس نے گھریلو خواتین کو بہت آسانی فراہم کی
ہے اور اس میں کھانا گرم کرنے سے نہ صرف وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ اس کا
ذائقہ بھی برقرار رہتا ہے- مگر اس کے باوجود اس کی شعاعوں کے سبب کھانے کے
اندر ایسے مضر صحت اجزا بھی شامل ہو جاتے ہیں جو کہ کینسر جیسی خطرناک
بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں-
|
|
6: موبائل فون
موبائل فون جس نے دنیا کو ایک گلوبل ولیج میں تبدیل کر دیا ہے رابطوں میں
اس آسانی نے اگر ایک جانب زندگی کو آسان بنا دیا ہے تو دوسری طرف اس کی وجہ
سے انسان ڈپریشن کا مریض بھی بنتا جا رہا ہے- اس سے نکلنے والی شعاعوں نے
انسان کے اعصاب کو اس بری طرح متاثر کیا ہے کہ اس کے سبب دنیا میں ڈپریشن
کی اور نظر کی بیماریوں میں بہت اضافہ ہو گیا ہے- اس کے ساتھ ساتھ اس سے
نکلنے والی شعاعیں برین ٹیومر کا باعث بھی بن سکتی ہیں-
|
|
7: سن اسکرین
سن اسکرین کو لوگ دھوپ کی مضر شعاعوں سے بچنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اس
کے استعمال میں اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ آپ کے سن اسکرین میں معدنی
اشیا کا استعمال ہونا چاہیے- اگر غیر معدنی اشیا والے سن اسکرین کا استعمال
کیا جائے تو اس کے زہریلے اثرات آپ کو خطرناک بیماریوں میں مبتلا کرنے کا
باعث بن سکتے ہیں-
|
|
8: ٹن میں موجود کھانے
کھانوں کو دیر تک محفوظ کرنے کے لیے اور ان کا ذائقہ برقرار رکھنے کے لیے
کیمیکل کی مدد سے ان کو محفوظ بنا کر ٹن میں پیک کر دیا جاتا ہے- یہ سیل
بند غذائيں ایک جانب تو غذائيت سے محروم ہوتی ہیں اور دوسری جانب ان میں
موجود سوڈیم کی مقدار انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہوتی ہے اور اس کو کئی
بیماریوں میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتی ہے-
|
|
9: کاٹن بڈ
کاٹن بڈ کا استعمال لوگ کانوں کی صفائی کے لیے کرتے ہیں مگر اس کا مستقل
استعمال مختلف قسم کے انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے- اس کے علاوہ یہ کان کے
پردے کو بھی نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتا ہے-
|
|