اگر طلاق ہوگئی تو؟؟؟۔۔۔۔بیٹیوں کا رشتہ طے کرتے وقت ان اہم باتوں کا خیال رکھیں

image


شادی کوئی گڈے گڑیا کا کھیل نہیں نہیں کہ جب چاہے جیسے چاہے فیصلہ کیا اور لڑکی حوالے کردی۔۔۔یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جو ساری زندگی کا ہے اور اس کو قبول کرنے سے پہلے چند اہم باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے

رشتہ بتانے والے کا جاننا
جب رشتہ کوئی بھی بتائے تو سب سے پہلے بتانے والے کا حال معلوم کرلیں ۔۔۔وہ کتنا مخلص ہے آپ کے ساتھ اور اس نے خود زندگی میں کتنی بار دھوکے کھائے ہیں۔۔۔۔کیونکہ جو لوگ ہر بار سب پر اعتبار کرلیں بنا جانے ، بنا پرکھے ان پر اعتبار کرنا بہت بڑی بے وقوفی ہے۔۔۔اکثر رشتہ کروانے والیاں جھوٹے سچے خواب دکھاتی ہیں ۔۔۔جیسے لڑکا باہر کا ہے، اکلوتا ہے راج کرے گی، بہت پیسہ ہے ، اچھی نوکری ہے، ارے بڑا ہی شریف ہے۔۔۔پلکوں پر بٹھا کر رکھے گا۔۔۔ایسی کسی لفاظی پر اپنا دل مت ہارئیے گا۔۔۔کیونکہ یہ سب پیسہ بنانے کا کھیل بھی ہوسکتا ہے۔۔۔بیٹی کے لئے فیصلہ کرتے وقت کسی بھی قسم کا جھول نا ہو
 

image


لڑکے اور اس کے گھرانے سے پہلی ملاقات
جب رشتہ پہلی بار آئے تو زیادہ بچھنے کی ہرگز ضرورت نہیں۔۔۔یہ مت سوچیں کہ آپ کی قسمت چمک اٹھی ہے، یہ بھی سوچیں کہ آنے والا آپ کے گھر کی سب سے قیمتی خزانے کو لے جانے کے لئے آیا ہے۔۔۔بیٹی کی عمر، وزن، رنگ ، پہلی طلاق، بے اولادی کا خوف، کام کاج میں ہنر مند نا ہونے کا خوف۔۔۔ان سارے خوفوں سے بے نیاز ہوکر پہلی ملاقات کریں۔۔۔کیونکہ اگر ان میں سے کوئی ایک خوف بھی ہوا تو آپ بڑی بڑی خامیوں کو چھوٹی سمجھ کر نظر انداز کردیں گے۔۔۔اور پھر پچھتاوا مقدر بن جاتا ہے۔۔۔پہلی ملاقات میں ہر وہ سوال کھل کر پوچھیں جو ایک بیٹی کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے ضروری ہیں۔۔۔ناشتے کا سامان لگانے سے بہت بہتر ہے چائے اور ٹھنڈا۔۔۔اگر انہیں آنا ہوگا تو وہ اس بات پر بھی پلٹ کر آئیں گے۔

لڑکے اور اس کے گھرانے کی مکمل تحقیق
یہ زندگی کا وہ فیصلہ ہے جس پر پچھتاوے سے دولت نہیں بلکہ بیٹی کی زندگی داؤ پر لگ سکتی ہے۔۔۔اس لئے تحقیق میں کوئی کمی نا چھوڑیں۔۔۔اور اگر پھر بھی اعتماد نا ہو تو انکار کردیں۔۔۔لڑکے کے خاندان، اس کے دوستوں، اس کے کام کرنے والی جگہ، پڑوس، اور دیگر سے مکمل کوائف لیں۔۔۔دل میں آنے والے ہر خدشے کا جواب طلب کریں۔۔۔یہ سچ ہے کہ بعض دفعہ مکمل تحقیق بھی ہار جاتی ہے لیکن دل کی تسلی کرلینا بعد میں پچھتانے سے بہتر ہے
 

image


ہاں کرتے وقت چند اہم باتیں
جب آپ مکمل مطمئن ہوکر ’’ہاں ‘‘ کرنے جا رہے ہوں تو ان چند باتوں کا خاص خیال رکھیں
۱۔ لڑکی کے حقوق سے آگاہ کردیں
۲۔ نکاح نامے پر لڑکی کے لئے حق مہر موجل اور غیر موجل دونوں رکھوانے ہیں
۳۔ شرائط لکھوانی ہیں کہ لڑکی کو خود بھی طلاق دینے کا حق ہوگا، دوسری شادی کی اجازت بغیر اجازت ممکن نہیں، طلاق کی صورت میں کوئی اچھی رقم یا پلاٹ رکھوائیں
۴۔ بیٹی کا ماہانہ جیب خرچ لکھوائیں تاکہ میاں کو ذمہ داری کا احساس رہے

YOU MAY ALSO LIKE: