کرونا وائرس کا خوف! ہزاروں افراد سے آباد مقامات ویران، رلا دینے والے مناظر

کرونا وائرس کی وبا پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور کئی انسانی جانوں کو اس مہلک وائرس نے اپنا شکار بنا لیا ہے۔ اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک چین اور اٹلی ہیں جہاں ہزاروں اس وبا کا شکار ہوئے۔ یہاں ہم آپ دنیا کے چند ایسے مقامات کی تصاویر پیش کر رہے ہیں جو عام دنوں میں ہزاروں افراد سے آباد ہوتے ہیں لیکن اس وائرس نے انہیں اس طرح ویران کر دیا ہے کہ جیسے یہاں سے کبھی کسی شخص کا گزر ہوا ہی نہیں-

خانہ کعبہ
سعودی عرب کے شہر مکہ میں واقع خانہِ کعبہ مسلمانوں کا مقدس ترین مقام ہے- اس مقام پر مختلف ممالک سے آئے ہوئے ایک وقت میں ہزاروں کی تعداد میں عمرہ زائرین موجود ہوتے ہیں- تاہم 6 مارچ کو لی جانے والی اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر صحن مطاف کو زائرین سے خالی کرا لیا گیا۔ یقیناً یہ ایک افسردہ کردینے والی تصویر ہے-

image


سینٹ پیٹر اسکوائر
پندرہ مارچ کو لی گئی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روم کے پوپ فرانسس اپنی کھڑکی سے خالی عیسائیوں کے مقدس ترین مقام سینٹ پیٹر اسکوائر کی جانب یکھ رہے ہیں جو مکمل طور پر ویران ہوچکا ہے۔

image


فٹبال اسٹیڈیم
ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کا فٹبال اسٹیڈیم کورونا وائرس کی وبا کے باعث شائقین سے خالی پڑا ہے جبکہ ٹیموں کے درمیان میچ جاری ہے- یہ تصویر 12 مارچ کو لی گئی ہے۔

image


یورپین پارلیمنٹ کی بلڈنگ
یہ تصویر 11 مارچ کی ہے جس میں یورپین پارلیمنٹ کی بلڈنگ کا اندرونی منظر دکھایا گیا ہے۔ تقریباً سو سے زائد پرگرامز ملتوی ہوگئے۔ اور اب عمارت ایسے ویران ہے جسے یہاں کبھی کسی انسان کا گزر ہوا ہی نہیں-

image


ووہان
یہ تصویر چین کے شہر ووہان کی ہے جہاں سے کورونا وائرس کی وبا نے جنم لیا۔ شہر مکمل طور پر ویران پڑا ہے اور یہ تصویر 16ا فروری کو لی گئی۔

image


لوور میوزیم
پیرس کے موجود لوور میوزیم کی ایک جھلک ہے جو یکم مارچ کو خالی کرا لیا گیا تھا۔

image


بل فائٹنگ کا میدان
ساؤتھ کوریا کے ایک بل فائٹنگ کے میدان میں ویرانی چھائی ہوئی ہے۔ 11 مارچ کو یہ میدان خالی کرایا گیا۔

image


میلان کیتھیڈرل چرچ
اٹلی میں واقع عیسائیوں کی عبادت گاہ میلان کیتھیڈرل چرچ کا یہ اندرونی منظر ہے جہاں کوئی بھی شخص دکھائی نہیں دے رہا۔ کورونا وائرس کے باعث 4 مارچ کو یہ چرچ خالی کرا لیا گیا۔

image
YOU MAY ALSO LIKE: