|
کورونا وائرس زیادہ تر بزرگوں کو متاثر کر رہا ہے لیکن اس وائرس سے بچے بھی
غیر محفوظ ہیں۔ اگر گھر میں کوئی اس کا شکار ہو جائے تو بچے اور بڑے دونوں
ہی بیمار ہو سکتے ہیں۔ تاہم کورونا وائرس سے متعلق افواہوں کی وجہ سے کچھ
غلط فہمیاں بھی لوگوں میں عام پائی جاتی ہیں- وہ کون سی غلط فہمیاں اور
حقائق کیا ہیں آئیں ہم آپ کو آگاہ کرتے ہیں۔
1. موسم گرما
آج کل بہت سی خبریں سننے کو مل رہی ہیں کہ کورونا وائرس موسم گرما میں ختم
ہو جائے گا مگر یہ لوگوں کی غلط فہمی ہے کیونکہ وبائی مرض کسی موسم کے حساب
سے نہیں چلتا، یہ وائرس پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور بہت طاقتور صورت
اختیار کر گیا ہے۔
|
|
2. مچھر کاٹنے سے
دوسری غلط فہمی یہ ہے کہ یہ مہلک وائرس مچھروں کے کاٹ لینے سے مزید
بڑھ جائے گا مگر ایسا نہیں ہے کیونکہ یہ وائرس سانس لینے اور چھوڑنے کے
ذریعے پھیلتا ہے خون سے نہیں۔
|
|
3. سانس روک سکتے ہیں
اکثر افراد یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ اگر آپ اپنی سانس دس سیکنڈز تک بنا
کسی تکلیف کے روک کر رکھ لیں تو آپ کورونا وائرس سے بالکل محفوظ ہیں لیکن
یہ بھی حقیقت نہیں کیونکہ بہت سے کورونا وائرس سے متاثرہ نوجوان دس سے
زیادہ سیکنڈز تک اپنی سانس روک سکتے ہیں جبکہ جن افراد کو کورونا نہیں ہے
ان افراد کا چند سیکنڈز کے لئے سانس روکنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔
|
|
4. خون کا عطیہ
جو لوگ سمجھتے ہیں کہ بلڈ بینک کو اپنا خون عطیہ کرنے سے کورونا وائرس کا
ٹیسٹ ہو جائے گا تو یہ بھی ایک غلط فہمی ہے کیوںکہ کوئی بھی بلڈ بینک
کورونا وائرس کے ٹیسٹ نہیں کر رہا اور آپ کی یہ کوشش بھی کسی کام نہیں آئے
گی۔
|
|
5. گلے میں وائرس
ایک اور افواہ وہ یہ کہ کورونا وائرس ہمارے گلے میں وقت گزارتا ہے مگر
زیادہ پانی کے استعمال سے وائرس ہمارے معدے میں جا کر گھل جائے گا- مگر
ایسا بھی ممکن نہیں کیونکہ زیادہ پانی پینے سے معدہ بھاری ہو جائے گا لیکن
اس کا کوئی فائدہ نہیں۔
|
|
6. سینیٹائزر
یہاں ایک اور غلط فہمی ہمارے ذہنوں میں پیدا کر دی گئی ہے کہ ہاتھوں میں
لگانے والا سینیٹائزر گھر کے صابن سے زیادہ مفید ہے جبکہ پانی اور عام صابن
ہی ہمارے ہاتھوں کے جراثیموں کا خاتمہ کرتے ہیں۔
|
|
7. دروازے کے ہینڈل
کورونا وائرس کو روکنے لے لئے سب سے بہترین حکمت عملی کہ دروازے کے دستے
یعنی ہینڈل کو جراثیم کش دوا سے صاف کرتے رہیں۔ ہرگز نہیں کیونکہ ہاتھوں کو
اچھی طرح دھونے اور چھ فٹ فاصلہ رکھنا ہی زیادہ مفید عمل ہے۔
|
|
8. دوری
دوری اختیار کرنے سے وائرس آپ پر حملہ آور نہیں ہوسکتا مگر اس غلط فہمی کو
دور کرنے کے لئے یہی کہنا کافی ہے کہ ہم انفیکشن کو نہیں دیکھ سکتے- لہٰذا
وائرس کسی بھی وقت آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
|
|