بچوں کوباہر کی ٹافی دلانے سے ڈر لگتا ہے۔۔۔ان حالات میں بچوں کی ٹافیاں گھر میں کیسے بنائیں

image


پاکستان میں اس وقت اسی فیصد گھروں میں سب سے بڑا مسئلہ ان حالات میں بچوں کو گھر میں محصور کر کے باہر کی دنیا سے دور کرنا ہے۔۔۔جس میں کھیل کود، روز کی چیز لینا، دوستوں سے ملنا شامل ہے۔۔۔ماں باپ کے لئے بچوں کو سمجھانا اور پھر ان کے لئے کچھ نیا سوچنا ایک بہت بڑا امتحان ہے۔۔۔کچھ ایسے طریقے ہیں جو کافی حد تک ماؤں کی اس پریشانی کو کم کرسکتے ہیں اور گھر میں ہی ان کی پسند کی چیز بنا سکتے ہیں

قوت مدافعت بڑھانے والی ٹافیاں
Banana choc
پہلے ٹافی کا نام رکھیں ۔۔۔تاکہ بچے میں یہ دلچسپی پیدا ہو کہ وہ گھر میں ہی کوئی بڑی چیز بنانے والا ہے۔۔۔ کیلے کو ٹافی کے سائز میں کاٹ کر فرائی کریں اور گھر میں بنے چاکلیٹ میں ڈبو کر فریز کردیں۔۔۔آپ چاہیں تو گھر میں وائٹ چاکلیٹ بھی بنا سکتی ہیں۔۔۔

image


Kiwi Lime
یہ ٹافی وٹامن سی کا بہترین نعم البدل ہوگی اور یہ بچہ جتنی مرضی کھانا چاہے اسے دیں اور بڑے بھی کھائیں۔۔۔تین سے چار کیوی کو چھیل کر پیس لیں اور اس میں ایک لیموں کا رس ڈال کر اس میں چوتھائی چائے کا چمچہ نمک، ایک چٹکی کالا نمک، ایک چٹکی چاٹ مصالحہ ڈال کر مکس کرلیں۔۔۔اب ایک چولہے پر پانی گرم کریں اور اس میں چینی کا شیرہ بنا کر یہ مکسچر اس میں ڈالیں اور جب گاڑھا ہو کر تار کی طرح چپکنے لگے تو آئس کیوبز میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں۔۔۔تھوڑی دیر بعد ہی جم کر ٹافی کی طرح بن جائیں گی-

image


Almond bombs
بادام قوت مدافعت بڑھانے میں ایک بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔۔۔آپ نے کچھ باداموں کو پیس کر ایک طرف رکھ دینا ہے ۔۔۔پھر چاکلیٹ مکسچر بنانا ہے ۔۔۔اور کچھ ثابت باداموں کو تل کر الگ نکال لینا ہے۔۔۔چاکلیٹ میں ہی کیسٹر شگر مکس کرلینا ہے۔۔۔اب تلے ہو بادام کو پہلے چاکلیٹ میں ڈالنا ہے اور پھر پسے ہوئے بادام میں لپیٹنا ہے۔۔۔یہ چھوٹی چھوٹی ٹافیاں آپ پیکٹس میں بھر کر بچوں کو دیں

image
YOU MAY ALSO LIKE: