|
صابن کا استعمال ہر گھر میں لازم سمجھا جاتا ہے اور آج کل تو ہاتھ دھونے کی
بار بار تنبیہ کے سبب اس کے استعمال میں بہت اضافہ ہو گیا ہے- عام طور پر
لوگ صابن نہانے دھونے کے لیے ہی استعمال کرتے ہیں مگر ایک چھوٹی سی بار
صابن اپنے اندر اتنے فوائد رکھتی ہے کہ اس کے بارے میں جان کر آپ بھی یہ
کہنے پر مجبور ہو جائيں گے کہ کاش یہ ہمیں پہلے پتا ہوتا تو ہم بھی اس سے
فائدہ اٹھا لیتے-
1: جوتوں کی بدبو دور بھگائے
عام طور پر جب جوتے پرانے ہو جاتے ہیں تو ان کے اندر پسینے کی ایک بد بو رچ
بس جاتی ہے جو کہ جوتوں کو پہننے کی صورت میں پیروں میں سے بھی آنے لگتی ہے
اور انسان کے لیے شرمندگی کا سبب بنتی ہے- اس بو کو جوتوں سے دور کرنے کے
لیے رات سونے سے قبل اپنے جوتوں میں ایک بار صابن کی رکھ دیں اور اگلے دن
صبح دیکھیں وہ بدبو غائب ہو جائے گی- اس عمل کو دو تین راتوں تک لگا تار
کیا جائے تو نہ صرف بدبو غائب ہو جائے گی بلکہ اس کی جگہ اچھی خوشبو ان
جوتوں کا حصہ بن جائے گی جو کہ آپ کے پیروں میں سے بھی آئے گی-
2: غسل خانے کے آئينے پر صابن ملنے کا جادو
عام طور پر غسل خانے کا آئینہ گرم پانی س شاور لینے کے بعد بھاپ جم جانے کے
سبب دھندلا ہو جاتا ہے اور اس کا ایسا ہونا شدید کوفت کا سبب بنتا ہے- اس
مسئلے کے حل کے طور پر خشک صابن کی بار کو لے کر اس شیشے پر رگڑ دیں اس کی
وجہ سے آئینہ بھاپ کے سبب دھندلا نہیں ہوگا اور چمکدار رہے گا- مگر اس بات
کا خیال رکھنا ہے کہ صابن خشک ہونا چاہیے اور آئينے کی سطح بھی خشک ہو -
|
|
3: پھنسی ہوئی زپ کو نکالنے کے لیے
زپ کا پھنس جانا ہماری روز مرہ کی بہت ساری کارآمد اشیا کو خراب کرنے کا
باعث بن سکتا ہے- اس کے لیے زپ کے دانتوں پر اگر صابن کی خشک بار کو زپ کے
دانتوں پر رگڑ دیا جائے تو اس سے ایک جانب پھنسی ہوئی زپ آسانی سے چلنے
لگتی ہے بلکہ بہت ساری ناکارہ چیزیں جو کہ زپ کے پھنسنے کے سبب ضائع ہو
جاتی ہیں دوبارہ سے کارآمد ہو سکتی ہیں-
4: دروازوں کے قبضوں کی آواز کو ختم کرتا
ہے
صابن کی بار کو ایسے دروازوں کے قبضوں پر رگڑنے سے جو کھلتے ہوئے بہت شور
کرتے ہیں اور مشکل سے کھلتے ہیں خاموش کروایا جا سکتا ہے کیوں کہ صابن ایک
لبریکنٹ کے طور پر بھی کام کر سکتا ہے- اس لیے جو درازیں کھلنے میں تنگ
کرتی ہوں ان کے قبضوں پر بھی صابن کی بار کا استعمال جادوئی اثر کر کے
ناخوشگوار آوازؤں کا خاتمہ کرتا ہے
|
|
5: مچھر کے کاٹنے سے ہونے والی خارش سے
نجات دلاتا ہے
عام طور پر جلد پر جب کہیں مچھر کاٹ لے تو شدید خارش ہوتی ہے یہاں تک کہ
بعض افراد میں تو سرخ نشان بھی بن جاتے ہیں- ایسی صورت میں مچھر کے کاٹے کی
جگہ پر تھوڑا سا صابن رگڑنے سے نہ صرف خارش سے آرام ملتا ہے بلکہ اس سے
پڑنے والے نشان بھی دور ہو جاتے ہیں-
6: ٹوٹے کانچ کے ٹکڑے سمیٹنے کے لیے
شیشے کی چیز کے ٹوٹنے کے بعد اس کے کانچ سمیٹنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے
کیوں کہ اس بات کا اندیشہ ہوتا ہے کہ ان کانچ کے ٹکڑوں کو اٹھاتے ہوئے ہاتھ
پر چوٹ بھی لگ سکتی ہے- اس کے علاوہ بہت سارے چھوٹے کانچ کے ٹکڑے صفائی کے
باوجود بھی چھپے رہ جاتے ہیں- ایسی صورت میں استعمال شدہ صابن کے ایک ٹکڑے
کو گیلا کر کے اس کو اس جگہ رگڑیں جہاں پر کانچ بکھرے ہوں صابن کی بار تمام
کانچ کے ٹکڑے خود میں سمیٹ لے گا مگر اس بات کو یاد رکھیں کہ اس بار کو اس
کے بعد استعمال مت کریں اور اس کو ان کانچ کے ٹکڑوں کے ساتھ ہی صائع کر دیں-
|