|
شوبز ستاروں میں ایسے کئی نام ہیں جو خود بچپن میں کافی باصلاحیت اور حیرت
انگیز تھے اور ان کے اکثر کارنامے ہمیں آج بھی ماضی کے جھروکوں میں نظر آہی
جاتے ہیں۔۔۔لیکن اگر آج ہم کسی شوبز ستارے کے بچے کو دیکھیں تو ان میں سے
کئی مستقبل کے سپر اسٹار معلوم ہوتے ہیں۔۔۔ان کا پر اعتماد ہونا اس بات کی
گواہی ہے کہ وہ اپنی کامیابی کو پہچان گئے ہیں
صنم جنگ کی بیٹی الایا جعفری
تین سال کی ننھی الایا جعفری کو آپ معمولی بچی مت تصور کیجئے گا۔۔۔یہ ایک
بہت ہی ذہین اور باصلاحیت بچی ہے۔۔۔صنم جنگ اکثر اپنی ننھی شہزادی کی
ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے لگی ہیں اور ان ویڈیوز سے
اندازہ ہوتا ہے کہ الایا جعفری مستقبل میں یا تو میزبان بنیں گی ، یا
اداکارہ یا پھر سوشل میڈیا کا ستارہ۔۔۔حال ہی میں صنم جنگ نے اپنی بیٹی کی
ماسک والی ویڈیو ڈالی ہے جس میں وہ اپنا تعارف تو کرواتی ہیں اور ساتھ ہی
صنم جنگ کا بھی تعارف کروادیتی ہیں۔۔۔یہ میری ماما ہیں۔۔۔پھر وہ کرونا
وائرس سے بچنے کی تدابیر بتاتی ہیں۔۔۔تین سال میں یہ انداز اشارہ کرتے ہیں
مستقبل کے ستارے کا-
|
|
فضا علی کی بیٹی فرال
فضا علی ایک بہت ہی باصلاحیت اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان ہیں۔۔۔ان کی بیٹی
فرال اکثر ان کے ساتھ شوز اور پروگرامز میں نظر آتی ہی رہتی ہیں۔۔۔یہ بچی
ابھی تو پانچ سال کی ہیں لیکن جب یہ محض دو سال کی تھی جب بھی اس کا انداز
بتادیتا تھا کہ میں اپنی ماں سے بھی زیادہ ٹیلنٹڈ ہوں۔۔۔ننھی فرال میک اپ
کی ساری چیزوں سے نا صرف واقف ہیں بلکہ ٹیوٹوریلز بھی بناتی ہیں اور فرح
سعدیہ کے مارننگ شو میں آکر انہوں نے ایک خاتون کا باقاعدہ پورا میک اپ
کیا۔۔۔انہیں ایک ایک چیز سکھائی بھی اور ساتھ ہی ان کے بولنے کا انداز اتنا
پر اعتماد تھا کہ دیکھنے والوں کو وہ کسی جادو سے کم نہیں لگ رہی تھیں۔۔۔ٹک
ٹاک بنانے کی بھی ماہر ہیں اور ماڈلنگ والے سارے گر بھی آتے ہیں
|
|
نعمان حبیب کی بیٹی عائشہ
یہ چھوٹا سا پٹاخا ہے محض سوا دو سال کا۔۔۔لیکن اس بچی کی ویڈیوز دیکھ کر
ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ یہ آگے جا کر میڈیا کی دنیا پر راج کرے گی۔۔۔ایک
کمرشل میں کام بھی کر چکی ہیں اور اپنے والد کے ساتھ ٹک ٹاک میں انہیں
باقاعدہ کاپی کرتی ہیں۔۔ڈانس کرنے کی ماہر ہیں اور ان کے ایکسپریشنز دیکھ
کر لگتا ہے کہ انہیں ہر لفظ کے معنی اور مفہوم کا اندازہ ہے۔۔۔ابھی تو یہ
زیادہ بولنا شروع نہیں ہوئیں لیکن حالیہ ویڈیوز کے بعد یہ بات تو طے ہے کہ
ان کا بولنا بھی ان کی صلاحیتوں کو ثابت کردے گا
|
|
فیصل قریشی کی بیٹی آیت قریشی
فیصل قریشی کی بیٹی آیت قریشی ابھی آٹھ سال کی ہوئی ہیں لیکن ان میں بھی
کاصلاحیت ہے میزبان بننے کی۔۔۔وہ اکثر موبائل ہاتھ میں لگتے ہی اپنی ویڈیوز
بناتی ہیں اور اس میں کچھ نا کچھ بتانے کی اور سکھانے کی کوشش کرتی رہتی
ہیں۔۔۔آیت میں اپنے والد کی طرح سچ ور جھوٹ کو سمجھانے کا جنون ہے اور وہ
اکثر اپنی ویڈیوز میں گھرکا کوئی نا کوئی سچ بتادیتی ہیں
|
|